Madrasa Arabia Farooqia Arifwala

Madrasa Arabia Farooqia Arifwala

Share

مقصدتعلیم وتربیت کےذریعےتعلیمات الہی سےمزین ایسےافراد تیارکرناجوملک وقوم کیلیےمفیدوکارآمدشہری بن سکیں

Photos from Madrasa Arabia Farooqia Arifwala's post 22/08/2026

مدرسہ عربیہ فاروقیہ عارف والا میں درجہ کتب کے خماسی امتحان کا آعاز!!!!!

Photos from Madrasa Arabia Farooqia Arifwala's post 15/08/2026

🇵🇰 ایک دن، بے شمار خوبصورت یادیں! 📖✨

یومِ آزادی کی پُروقار تقریب، تلاوتِ قرآنِ پاک، حمد و نعت، ملی ترانے، طلبہ کی شاندار تقاریر، نمایاں کارکردگی پر انعامات اور سب سے بڑھ کر تکمیلِ قرآن کی عظیم سعادت۔

مدرسہ عربیہ فاروقیہ عارف والا میں آزادیٔ وطن کی خوشی اور قرآنِ کریم کی تکمیل کے روحانی لمحات ایک ساتھ منائے گئے، جہاں طلبہ، اساتذہ اور والدین نے مل کر اس یادگار دن کو مزید خوبصورت بنا دیا۔ ❤️🇵🇰

A beautiful celebration of faith, knowledge, achievement and love for Pakistan.

At Madrasa Arabia Farooqia, Arifwala, Independence Day was celebrated alongside the blessed occasion of **Takmeel-e-Quran**, bringing together students, teachers and proud parents in a truly memorable gathering.

Faith. Knowledge. Character. Pakistan. 🇵🇰📖

Photos from Madrasa Arabia Farooqia Arifwala's post 15/08/2026

🇵🇰📖 جب وطن کی محبت اور قرآن کی محبت ایک ساتھ دلوں میں اتر جائے…

مدرسہ عربیہ فاروقیہ عارف والا میں یومِ آزادی کی تقریب کچھ ایسی ہی خوبصورت یادیں چھوڑ گئی۔
تلاوتِ قرآنِ پاک سے آغاز، حمد و نعت کی خوشبو، ملی ترانوں کی گونج، بچوں کی پُراعتماد تقاریر، کامیاب طلبہ میں انعامات کی تقسیم، اور پھر **تکمیلِ قرآن کی سعادت حاصل کرنے والے بچوں اور ان کے والدین کی خوشی**—یہ سب لمحات اس دن کو ہمیشہ کے لیے یادگار بنا گئے۔ ❤️

یہ صرف ایک تقریب نہیں تھی؛
یہ علم، ایمان، تربیت، والدین کی دعاؤں، اساتذہ کی محنت اور پاکستان سے محبت کا حسین امتزاج تھا۔

عارف والا کی اس قدیم دینی درسگاہ کا سفر آج بھی اسی عزم کے ساتھ جاری ہے کہ علم و تربیت کے ذریعے ایسے افراد تیار کیے جائیں جو اپنے دین، اپنے وطن اور اپنے معاشرے کے لیے باعثِ خیر بنیں۔

May Allah bless these young hearts with knowledge, faith, and character, and make them a source of pride for their parents, their institution, and Pakistan. 🇵🇰🤲

29/07/2026

انا للہ و وانا الیہ راجعون!!!!!!

Photos from Madrasa Arabia Farooqia Arifwala's post 24/07/2026

الحمدللہ!
مورخہ 22 جولائی 2026ء کو مدرسہ عربیہ فاروقیہ میں
"استاد بطور مربی" کے عنوان سے ایک اہم اور فکر انگیز ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں حضرت مولانا وقاص سعید صاحب
(ڈائریکٹر اتالیق ٹریننگز، اسلام آباد) نے
اساتذۂ کرام کو ان کے پیشے کے تقدس اور تدریسی منصب کے تقاضوں کے حوالے سے نہایت مؤثر انداز میں رہنمائی فراہم فرمائی۔
اللہ تعالیٰ اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے سب کے لیے نافع بنائے 🤲
📸 چند خوبصورت جھلکیاں پیشِ خدمت ہیں۔

21/07/2026

الحمدللہ!
مدرسہ عربیہ فاروقیہ عارف والا میں اساتذہ کرام اور قراء عظام کے لیے ایک نہایت اہم اور مفید ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
✨ موضوع: استاد بطور مربی
📅 تاریخ: 22 جولائی 2026
⏰ وقت: 2:45 PM تا 4:45 PM
🎙️ ٹرینر استاذ:
حضرت مولانا وقاص سعید صاحب
📍 مقام: مدرسہ عربیہ فاروقیہ عارف والا
📌 تمام اساتذۂ کرام اور دلچسپی رکھنے والے احباب سے شرکت کی درخواست ہے۔

07/07/2026
07/07/2026

**صحابہ کرامؓ کی محبت میں غیرت ہو تو ایسی!**

امام سفیان بن عیینہؒ (198ھ) نے ایک شخص سے پوچھا:

"تم کہاں سے آ رہے ہو؟"

اس شخص نے جواب دیا: فلاں شخص کے جنازے سے

یہ سن کر امام سفیانؒ نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا:
> "میں ایک سال تک تمہیں کوئی حدیث نہیں سناؤں گ۔ اللہ سے معافی مانگو اور دوبارہ کبھی ایسا نہ کرنا۔ تم ایک ایسے شخص کو (اچھی طرح) جانتے تھے جو رسول اللہ ﷺ کے صحابہ کو گالیاں دیتا تھا، اور تم ( پھر بھی ) اس کے جنازے میں شریک ہو گئے؟!"
>
**(شرح اصول اعتقاد اہل السنۃ والجماعۃ للالکائی )*

" سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ يَقُولُ لِرَجُلٍ: مَنْ أَيْنِ جِئْتَ؟ قَالَ: مِنْ جِنَازَةِ فُلَانٍ. قَالَ سُفْيَانُ: لَا أُحَدِّثُكَ بِحَدِيثٍ سَنَةً، فَاسْتَغْفِرِ اللَّهَ وَلَا تَعُدْ، نَظَرْتَ إِلَى رَجُلٍ يَشْتُمُ أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ، فَاتَّبَعْتَ جِنَازَتَهُ؟ "

26/05/2026

ان شاءاللہ العزیز!!!

Want your school to be the top-listed School/college in Arifwala?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Madrasa Arbia Farooqia, J Block
Ārifwāla
57450