01/10/2025
الحمدللہ ثم الحمدللہ 🌹
بہت بڑی خوشخبری!
اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے حافظ محمد سعد بنگالی نے 22 ستمبر 2025 کو اور حافظ محمد ریحان بنگالی نے 28 ستمبر 2025 کو دارالعلوم صلالہ، سلطنتِ عمان سے قرآنِ مجید مکمل حفظ کر لیا ہے۔
یہ سعادت نہ صرف ان کی مسلسل محنت و لگن کا نتیجہ ہے بلکہ والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی انتھک محنت کا بھی ثمر ہے۔
✨ دل کی گہرائیوں سے حافظ محمد سعد اور حافظ محمد ریحان کو اس عظیم سعادت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
قرآنِ پاک کا حافظ بننا دنیا و آخرت کی سب سے بڑی کامیابیوں میں سے ہے۔ آج ان دونوں نے اپنے سینوں کو قرآن کے نور سے مزین کیا ہے، اور ان شاء اللہ یہ نور ان کی زندگیوں کے ہر لمحے کو روشن کرے گا۔
🌺 دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے حفظ کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے،
🌺 قرآن کو ان کی زندگیوں اور اعمال کا رہنما بنائے،
🌺 اور یہ ان کے والدین اور اساتذہ کے لیے صدقۂ جاریہ بنے۔
یا اللہ! ان دونوں کو قرآن کے ساتھ جینے اور قرآن کے ساتھ دنیا سے رخصت ہونے کی سعادت نصیب فرما۔ آمین یا رب العالمین 🤲