06/06/2026
لینے اور دینے کے معاملے پر بیوی کو مارنے والا شخص اس وقت ملک کی سب سے بڑی سیلبرٹی بن چکا ہے ۔۔
یہ بوڑھا شخص کہتا ہے میں نے جو کیا اپنا جرم قبول کیا جسکی سزا مجھے قانون دے گا ۔۔
مگر پچھلے تین دن سے میرا سکون برباد ہو چکا دنیا جہاں کے صحافی میرا انٹرویو کرنے ا جاتے ہیں ۔۔
میں نہ سو سکتا ہوں نہ لھا پی سکتا ہوں ۔۔ یہ انتہائی غیر پروفیشنل اور غیر قانونی رویہ پولیس کی طرف سے
ایک بندا جو قات* ہے جو اپنی بیوی کو ایک چھوٹی سے بات پر قت* کرکے خود ہی جرم کا اعتراف کرتا ہے۔
ہونا یہ چاہیے تھا کہ ایک قات* کے ساتھ ویسا ہی سلوک کیا جاتا جیسے ایک قات* کے ساتھ ہونا چاہئیے تھا ۔
لیکن یہاں تو ٹکٹ لگی ہوی ہے جس تعداد میں اس کے انٹرویو اور اس کی اتنی زیادہ ویڈیوز آرہی لگ یہ رئا ہے کوئی سلیبریٹی ہو میڈیا کو انٹرویو دے رہا عدالت میں وکیلوں کے درمیان مسکراتے ہوئے باتیں کر رہا۔۔
وکیل کہ رہے ہیں اسے کہ ہم اپکے حق کیلے کھڑے ہونگے اپکا کیس فری میں لڑیں گے ۔۔ مطلب ہنسی مزاق چل رہا ہے ۔۔
مطلب ایک انسان کی جان گئ.قت* ہوا ہے. لیکن لوگ اسے مزاح میں لے رہے۔
ہونا تو یہی چاہیے تھا اس رویے کی اس عمل کی نہ صرف حوصلہ شکنی کرنی چاہیے تھی بلکہ اس کو عبرت بناتے کیونکہ یہ واقعہ نہی تھا یہ درن دگی تھی ۔