14/11/2025
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ایک لمبا عرصہ سے غیر حاضری کی کئی وجوہات ہیں جس میں سب سے پہلی اور بنیادی وجہ ادارے کے لیے ایسے ریسورسز کی ڈویلپمنٹ ہے جس سے ہم اپنے مقصد کی طرف بنا رکے چلتے رہیں جب تک اپنی منزل تک نہ پہچن جائیں، اور اس پر کام ہو رہا ہے، ان شاء اللہ کچھ عرصے تک آپ سب کے لیے بہت سی خوشخبریاں لائیں گے۔
آج مریم کی برسی کے موقع پر ہم آپ سب کو بس اتنا بتانا چاہتے ہیں کہ ہم رکے نہیں، ہم تھکے نہیں، ہم ڈٹے ہوئے ہیں اور ڈٹے رہیں گے ان شاء اللہ، ہم اپنے مقصد پر کام کر رہے ہیں اور کوشش کر رہے ہیں کہ جو غلطیاں ہم سے پہلے ہوئیں وہ دوبارہ نہ ہوں، اور الحمداللہ ہم بہت قریب ہیں۔۔۔
آپ سب سے بس اتنی التماس ہے کہ مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کرتے رہیے اسے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے، کہ ہماری ہر ایک کوشش اللہ کی رضا کے بعد مریم کے لیے دعائیں سمیٹنے کے لیے ہے۔
ہمیں بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ہمت و توفیق دیں کہ جو سفر ہم نے شروع کیا تھا اسے پایہ تکمیل تو پہنچا سکیں
آپ سب کی محبتوں کے شکر گزار
ٹیم مریم ناظم
14/08/2025
اے میرے ملک! تیری فضاؤں کی خیر ہو
دریاؤں، جھیلوں، چشموں، ہواؤں کی خیر ہو
اس دھرتی کے شہیدوں کو میرا سلام ہو
اس ملک کے سپوتوں کی ماؤں کی خیر ہو
دشمن ترے ہیں جتنے بھی ہو جائیں خاک سب
مخلص جو تیرے ان کی وفاؤں کی خیر ہو
ہر سمت سبز پرچموں کی دھوم دھام ہے
پرچم کی خیر اور فضاؤں کی خیر ہو
روشن جو تیرے شہر ہیں، ہو ان کا صد بھلا
سرسبز خوشگوار سے گاؤں کی خیر ہو
یہ وہ درخت جس کی ہے چھاؤں بھی پُر سکون
اس سایہ دار پیڑ کی چھاؤں کی خیر ہو
موسم کے رنگ تیرے نظاروں کی جان ہیں
موسم کی دلفریب اداؤں کی خیر ہو
اِن پر ہو مہربان خدائے جہاں ثمرؔ
میرے وطن کے نغمہ سراؤں کی خیر ہو
ثمر جمال
#حورالجنہ
12/08/2025
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
الســـــــــــــــــلام علیـــــــــــــــــکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
پوسٹ نمبر 2 (حصہ اول)
ٹاپک
گھریلو خواتین انٹرنیٹ سے کیسے پیسے کمائیں؟
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جیسا کہ ٹاپک سے ہی ظاہر ہے کہ ہم کسی بھی ایسی سکل کی بات نہیں کرنے جا رہے جو آپ کو باہر سے سیکھنی پڑے گی بلکہ ہم ان سکلز کی بات کرنے جا رہے ہیں جو تقریباً ہر گھریلو خاتون جانتی ہی ہوتی ہے تھوڑا یا زیادہ اور جنہیں ہمارے ہاں اکثر سکلز سمجھا ہی نہیں جاتا کیونکہ یہ سب کام تقریباً مفت میں روزانہ کی بنیاد پر کیے جا رہے ہوتے ہیں اپنی فیملی کے لیے آس پاس کے رشتے داروں کے لیے یا کبھی کبھار پڑوسیوں اور دوستوں کے لیے بھی
مثال کے طور پر کوکنگ، مہندی، کڑھائی یا پھر ایسی ہی سکلز
ہم ذیل میں ایسے شعبوں کی بات کریں گے جو
-زیادہ ٹیکنیکل نہ ہوں
-گھر میں رہ کر کیے جا سکیں
Local اور Online دونوں مارکیٹ میں چل سکیں -
-کم سرمایہ یا بالکل بغیر سرمایہ کے شروع ہوں
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سر فہرست ہم کوکنگ کو ہی رکھیں گے
آپ اگر اچھا کھانا بنانا جانتی ہیں اور عام سادہ گھریلو پکوان کے علاوہ کچھ ایسے کھانے بھی بنا سکتی ہیں جو پارٹیز وغیرہ یا بازار میں ہی ملتے ہوں تو آپ اپنی کوکنگ سکلز کو اپنے لیے روزگار کا ذریعہ بنا سکتی ہیں، اگر آپ اچھے کھانے تو بنانا جانتی ہیں لیکن زیادہ ڈشز نہیں جانتیں تو پریشانی کی بات نہیں آپ یوٹیوب سے ہر طرح کی ریسیپی لے سکتی ہیں، کئی آنلائن کورسز بھی مل جاتے ہیں اور ان شاء اللہ چند ماہ تک ہمارے اپنے ادارے میں بھی ماسٹر شیف کا مکمل کورس کروایا جائے گا
کمائیں کیسے؟
🍳 کوکنگ سے کمائی کے ممکنہ طریقے
1. Monthly Mess Service / Catering
گھروں، دفاتر، ہاسٹلز یا سنگل رہنے والے لوگوں کے لیے ماہانہ بنیاد پر کھانا فراہم کرنا۔
10–15 مستقل کلائنٹس کے ساتھ اچھی خاصی انکم ہو سکتی ہے۔
Facebook Local Groups، WhatsApp Status، اور رشتہ داروں کے ذریعے آرڈرز لیں۔
2. Event Catering (Small Functions)
Birthdays, Engagements، Family Gatherings میں کھانے کا انتظام۔
گھر میں پکا کر یا کلائنٹ کے گھر جا کر فراہم کرنا۔
3. Specialty Orders
Baking: Cakes, Cupcakes, Brownies
Snacks: Samosa, Spring Roll, Pakora Mix
Traditional Dishes: Biryani, Nihari, Haleem (Weekend Orders)
4. Frozen Food Business
Ready-to-Cook Items جیسے Shami Kabab, Nuggets, Parathas۔
Freezer + Proper Packing کے ساتھ Local Market یا Online Sell کریں۔
5. Homemade Food Products
Sauces, Pickles, Jams, Chutneys، Spices Mix
Instagram Store یا Daraz پر بیچیں۔
6. Cooking Classes
YouTube / Facebook پر Recipe Tutorials بنا کر Audience Build کریں۔
Zoom/Google Meet پر Paid Cooking Classes لیں۔
7. Recipe E-book / Blog
اپنی Recipes کو لکھ کر E-book کی شکل میں بیچیں (Gumroad, Payhip)۔
Cooking Blog بنا کر Google AdSense سے کمائی کریں۔
8. Affiliate Marketing for Kitchen Products
Cooking Tools, Utensils, Appliances کے Affiliate Links کے ذریعے کمیشن کمائیں۔
اپنی Videos/Posts میں Tools Recommend کریں۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
📌 شروع کرنے کے لیے Mini Roadmap
3–4 خاص ڈشز منتخب کریں جن پر آپ کو مکمل اعتماد ہے۔
موبائل کیمرے سے اچھی فوٹو/ویڈیوز لیں۔
فیس بک اور وٹس ایپ کیٹالوگ بنائیں
شروع کے چند ماہ کے پہلے ہفتے اتنا ڈسکاؤنٹ دیں کہ آپ کو مشکل سے صرف ڈلیوری چارجز ہی بچ رہے ہوں
لوگوں سے فیڈ بیک لیں ان کے سکرین شاٹس شیئر کریں
کوکنگ کے دوران صفائی کا خاص خیال رکھیں اور گاہے بگاہے ایسی ویڈیوز بناتی رہیں جو ڈشز کو سینماٹک سٹائل دے سکیں ( اس کے لیے cinematic videography for beginners mobile یوٹیوب پر سرچ کیے جا سکتے ہیں)
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ہی نام سے اکاؤنٹ بنائیں اور ہر جگہ ایکٹو رہیں
💡 متوقع آمدنی کے امکانات
اگر آپ ماہانہ میس سروس میں صرف دس لوگوں کی بھی میس مینیج کر لیں تو
فی کس 10،000 روپے، دس لوگوں کی میس ایک لاکھ روپے
تمام اخراجات نکال کر بھی قریب بیس سے تیس ہزار کی بچت ہو سکتی ہے
مزید آمدنی ایکسٹراز جیسے کیک سنیک سموسہ وغیرہ سے بھی ہو سکتی ہے
اس کے علاوہ یہ سب سروسز فوڈپانڈہ ہر بھی فراہم کر سکتی ہیں
دوسرے حصے میں ہم بات کریں گے
سلائی کڑھائی، کروشیہ اور آرٹ اینڈ کرافٹ پر، ان شاء اللہ
تحریر و تحقیق: ملک کاشف
بشکریہ ٹیم مریم ناظم رحمہ اللہ
#حورالجنہ
12/08/2025
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
الســـــــــــــــــلام علیـــــــــــــــــکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
جیسا کہ کل اعلان کیا گیا تھا کہ ان شاء اللہ میں پچاس سے زائد ایسے طریقوں کو ہائی لائٹ کروں گا جن سے ہر خاص و عام گلوبل ویلیج کو اپنے لیے اور اپنے گھر والوں کے لیے ذریعہ معاش بنا سکتا ہے۔
اس سلسلے کی یہ پہلی پوسٹ ہے، امید کرتا ہوں کہ یہ کسی ایک کے لیے ہی سہی لیکن فائدہ مند ثابت ہو سکے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اپنی اس کوشش کو میں ہماری مرحوم بہن محترمہ مریم ناظم رحمہ اللہ کے ایصال ثواب کے لیے وقف کرتا ہوں، آپ سب سے بھی یہی درخواست ہو گی کہ مریم ناظم رحمہ اللہ کے لیے دعائے مغفرت کرتے رہیے اور اسے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے۔ جزاکم اللہ خیرا کثیرا
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
آج کا ٹاپک: فزیکل ہنر کو آنلائن کمائی کا ذریعہ کیسے بنائیں؟
آج دنیا جہاں ایک گلوبل ویلیج بن چکی ہے وہیں روزگار کے بے شمار مواقع بھی میسر آ چکے ہیں اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس نے اسے مزید آسان بنا دیا ہے۔
لیکن ایک غلط فہمی جو ہمارے ہاں بہت عام پائی جاتی ہے کہ آنلائن کمانے کے لیے کوئی سوفٹ سکل لازمی آنی چاہیے یا یہ کہ ہم جو فزیکل سکل جانتے ہیں اس سے آنلائن کمانا مشکل یا نا ممکن ہے لیکن ان شاء اللہ اس تحریر میں میں چند ایک ایسی باتیں شیئر کرونگا جن کو فالو کر کہ کوئی بھی اپنے لیے آنلائن ارننگ کو آسان بنا سکتا ہے۔
اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کس شعبے سے وابستہ ہیں، آپ کو بس تھوڑی ریسرچ کرنی ہے اور اپنے لیے بہترین پلیٹ فارم کا انتخاب کرنا ہے اور پھر اللہ پر توکل کرتے ہوئے محنت شروع کر دینی ہے ان شاء اللہ دعائیں دیں گے۔
آپ چاہے ایک سکول ٹیچر ہیں، چاہے ایک کار مکینک ہیں، کار پینٹر ہیں، خطاط ہیں، موبائل سوفٹویئر یا ہارڈویئر ٹیکنیشن ہیں، صوفہ پوشش کا کام کرتے ہیں، گلاس کا کام کرتے ہیں یا اے سی فریج کا کام کرتے ہیں، غرض آپ کی جو مہارت آج صرف مقامی دکان، ورکشاپ یا کلاس روم تک محدود ہے، وہی ہنر آپ کو آن لائن دنیا میں بھی کما کر دے سکتا ہے۔
آج کا سچ یہ ہے: لوگ علم اور مہارت کے بدلے آن لائن پیسے دینے کو تیار ہیں، بس فرق صرف "پیش کرنے کے طریقے" کا ہے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لیکن یہ سب کیسے ممکن ہو؟
یہاں ایک چھ ماہ کا روڈ میپ شیئر کر رہا ہوں، جس کو فالو کر کہ یقیناً آپ بھی اس قابل ہو سکتے ہیں کہ اپنی مہارت کو آنلائن ارننگ میں بدل سکتے ہیں
پہلا مرحلہ: ڈیجیٹل پریزینس ( دو ماہ)
پہلے مرحلے میں کم از کم دو ماہ اپنے آپ کو اور اپنے کام کو لوگوں کو دکھانا شروع کریں اور تواتر سے اس پر کام کریں، دو ماہ بعد بھی جاری رکھیں۔
درج ذیل پلیٹ فارمز کا استعمال کیجیے
1: ٹک ٹاک
2: یوٹیوب
3: فیس بک
4: انسٹاگرام
5: لنکڈ ان
تمام پلیٹ فارمز پر ایک جیسا ہی کور اور پروفائل پکچر لگائیں
اپنی بائیو میں واضح طور پر اپنے بارے میں لکھیں
اقدامات
اپنے کام کے متعلق روزانہ ویڈیو اور پوسٹس شیئر کریں
روزانہ کم از کم دو منٹ کی یوٹیوب ویڈیو شیئر کریں
کم از کم دو شارٹس یوٹیوب، فیس بک انسٹا اور ٹک ٹاک پر شیئر کریں
بیسک ٹپس اینڈ ٹرکس (Basic Tips & Tricks) شیئر کریں
فزیکل کسٹمرز کے روزانہ پوچھے جانے والے سوالات (FAQs) کے جوابات شیئر کریں
عام غلطیوں کے حل پیش کریں، ویڈیو کی صورت بہترین رسپانس ملے گا
گاہے بگاہے اپنی سکل سے متعلق روٹین کی ویڈیو شیئر کریں
دوسرا مرحلہ: اپنی سروسز کو بیچنا شروع کریں
آپ جو بھی ہنر رکھتے ہیں اب اس ہنر کو آنلائن سیل کرنا شروع کریں۔
اقدامات
کوئی چھوٹا سا کورس تیار کریں جو پانچ سے دس ویڈیوز پر مشتمل ہو
چند صفحات پر مشتمل اردو اور انگلش میں ای بک تیار کیجیے، مختصر مگر پر اثر انداز میں
زوم یا وٹس ایپ پر کنسلٹنسی دینا شروع کریں (بہت کم معاوضہ پر)
پلیٹ فارمز
Udemy, Teachable, Skillshare, کورس سیل کرنے کے لیے
Gumroad, Payhip, Amazon E-books, ای بک سیل کرنے کے لیے
تیسرا مرحلہ: ایڈوانس سروسز
اپنی پروفیشنل پورٹ فولیو ویب سائٹ بنائیں
فیس بک/انسٹا وغیرہ پر کم لاگت کی پیڈ ایڈز چلائیں
یوٹیوب چینل کو مانیٹائز کرنے کے لیے اپلائی کریں
افیلییٹ مارکیٹنگ Affiliate Marketing شروع کریں
آنلائن ورکشاپس کروائیں
ون آن ون مینٹورنگ سروسز شروع کریں
ویب سائٹ پر فری ٹٹوریل ڈالیں اور پیڈ سبسکرپشن پلان بنائیں
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بونس ٹپس
یوٹیوب پر سیلف ڈویلپمنٹ کے کورسز مل جائیں گے ان سے مدد لیں
جس ہنر سے آپ اپنے لوکل ایریا میں کمائی کر رہے ہیں اسے کیمرہ کے سامنے ایکسپلین کریں
روزانہ ایک فیصد بہتری کی کوشش کے اصول پر کام کریں
اگر یہ معلومات آپ کے کام آ سکیں تو محترمہ مریم ناظم رحمہ اللہ کو دعاؤں میں یاد رکھیے
مع السلام
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
تحریر و تحقیق: ملک کاشف
بشکریہ ٹیم مریم ناظم رحمہ اللہ
#حورالجنہ
31/03/2025
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اہل گروپ اور تمام امت مسلمہ کو ٹیم مریم ناظم (رحمھا اللہ) کی طرف سے ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ عیدالفطر مبارك
تقبل اللہ منا ومنکم صالح الاعمال
دعا ہے کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ آپ سب کے دلوں کو خوشیوں سے بھر دیں، آپ سب کی تمام عبادات کو قبولیت کا شرف عطا فرما دیں۔ جن لوگوں نے بھی اللہ کی خاطر ماہ رمضان میں اپنے نفس سے جنگیں کیں اللہ تعالیٰ ان سب دلوں کو اپنی محبت کا گہوارہ بنا دیں ان دلوں میں اپنی محبت بھر دیں ان دلوں میں اپنا نور بسا دیں، جتنی بھی دعائیں مانگی گئیں اللہ ان سب دعاؤں کو قبول فرما لیں،
اس ماہ رمضان جن لوگوں نے بھی فلسطین کے مسلمانوں کے لیے دعائیں کیں اللہ تعالیٰ ان کو بہترین اجر عطا فرما دیں اور ان کی تمام دعاؤں کو قبول فرما لیں، جن لوگوں نے جتنا بھی صدقہ دیا ہو اسے اس کا بہترین نعم البدل عطا فرما دیں،
یا اللہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنا دیجیے، اہل پاکستان کے دلوں کو بدل دیجیے انہیں وہ بینائی دے دیجیے کہ جس سے وہ "حق" کو دیکھ سکیں انہیں وہ سماعت دے دیجیے کہ جس سے وہ "حق" کو سن سکیں اور انہیں وہ زبان دے دیجیے کہ جس سے وہ "حق" بول سکیں، یا پروردگار اس قوم کو غفلت سے جگا دیجیے، یا رحمن رب ہمارے دلوں کو بدل دیجیے
آمین یا رب
یا اللہ ہماری مرحوم بہن محترمہ مریم ناظم (رحمھا اللہ) صاحبہ کو جنت الفردوس عطا فرما دیجیے، ان کے اہل و عیال کے دلوں کو اس غم سے سکون عطا فرما دیجیے، اور انہیں اس عظیم نقصان کا بہترین بدل عطا فرما دیجیے
آمین یا رب
ہماری مریم کو اپنی دعاؤں میں شامل رکھیے، جزاکم اللہ الخیراً کثیراً
ٹیم مریم ناظم(رحمھا اللہ)
#حورالجنہ
30/11/2024
دل دو چیزوں کی وجہ سے زنگ آلود ہو جاتا ہے؛ غفلت اور گناہ
اور اِس کی صفائی دو چیزوں سے ہوتی ہے؛ استغفار اور ذکر
(امام ابن القيم رحمه الله: الوابل الصيب : 92)
#حورالجنہ
27/11/2024
اگر تم اپنے رب کے نزدیک اپنی قدر جاننا چاہتے ہو ، تو دیکھو کہ وہ تمہیں کس طرح استعمال کر رہا ہے اور کن اعمال میں مصروف رکھا ہے۔
(ابن الجوزي رحمہ اللہ علیہ)
#حورالجنہ
26/11/2024
ہمارے تفسیر کورس کی ایک سٹوڈنٹ کا فیڈ بیک 💜
اللہ تعالیٰ اساتذہ کو بہترین اجر سے نوازیں۔ اور ادارے کو نیک مقاصد میں کامیابی عطا فرمائیں۔
اور اس کو ہماری پیاری بہن مریم ناظم کے لیے صدقہ جاریہ بنائیں 🌹
#حورالجنہ
16/11/2024
ہمارے ایڈوانس گرافک ڈیزائننگ کورس، بیچ ٹو کی سٹوڈنٹ کا فیڈ بیک۔ الحمدللہ 💜
گرافک ڈیزائننگ کورس کا فورتھ بیچ جلد شروع ہونے جا رہا ہے۔
ان شاءاللہ
#حورالجنہ
04/11/2024
گرافک ڈیزائننگ کورس ، بیچ ٹو کی ایک سٹوڈنٹ کا فیڈ بیک 💜
الحمدللہ
ڈھیر کامیابیاں پائیں۔
Hana Hunain
گرافک کورس کا تھرڈ بیچ جاری ہے اور فورتھ جلد شروع ہونے جا رہا ہے ۔ ان شاءاللہ
#حورالجنہ
03/11/2024
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا آپ جانتے ہیں ہمارا ادارہ کئی اداروں سے بہت مختلف ہےَ؟
کیسے؟
جدید ترین ایل ایم ایس (LMS) کی سہولت
جس کی بدولت دنیا بھر سے کوئی بھی اردو سمجھنے والا ہمارے آنے والے تمام تر کورسز بالکل مفت میں حاصل کر سکتا ہے
اس کی بدولت آپ وقت کی قید سے آزاد ہو جاتے ہیں اور یوٹیوب کے طرز پر لیکچرز دیکھ سکتے ہیں
ہر لیکچر کے ساتھ اسائنمنٹ آپ کو انگیج رہنے میں مدد فراہم کرتی ہے
ہر ہفتے میں پانچ لیکچرز اور ہر ہفتے کے اختتام پر ایک کوئز ہوتا ہے جس سے آپ اپنی قابلیت کو جانچ سکتے ہیں
تمام لیکچرز روزانہ کی بنیاد پر کھلتے ہیں، یعنی آپ ایک دن میں ایک ہی نیا لیکچر دیکھ سکتے ہیں،
جدید ترین آٹومیٹڈ سسٹم کے تحت آپ اپنی پروگریس پر بھی نظر رکھ سکتے ہیں
کورس مکمل کرنے پر آپ آٹومیٹڈ سسٹم کے تحت اپنا سرٹیفیکیٹ بھی حاصل کر سکتے ہیں
اس کے علاوہ ایل ایم ایس میں کئی اور فوائد ملیں گے آپ کو وہ بھی بالکل مفت
اب بات کرتے ہیں سیکیورٹی فیس کے فوائد کی
آپ کو وٹس ایپ کمیونٹی میں ایڈ کیا جائے گا جہاں آپ کے ہر سوال کا مفصل جواب دیا جائے گا
آپکی ہر اسائنمنٹ چیک ہو گی اور اس پر ریمارکس دیے جائیں گے
1-1 سیشنز کی سہولت ہو گی
وقتاً فوقتاً ایکٹیویٹیز کروائی جائیں گی تاکہ سوچ کا زاویہ بدلے (سکلز کے حوالے سے) ان شاء اللہ
کورس مکمل ہونے کے بعد آپ کو ایک بہترین پریکٹس فیز سے گزارا جائے گا جس کا کم از کم دورانیہ چھ ماہ اور کچھ میں ایک سال تک ہو گا جس میں کم از کم دو سو پروجیکٹس پر کام کروایا جائے گا
پریکٹس کے دوران مینٹورز کی طرف سے فیڈ بیک اور اصطلاحات ملتی رہیں گی
اس دوران آپ لوگوں پر کڑی محنت کی جائے گی اور آپ لوگوں سے اس سے بھی زیادہ کڑی محنت کروائی جائے گی
اس دوران آپ لوگوں کو کئی کامن سکلز پر کام کرنے اور انہیں بہتر بنانے کا موقع ملے گا
مثلاً
Problem Solving,
Critical Thinking,
Project Management
Time Management
Client Handling
Project Research
Freelancing
Portfolio & more...
پریکٹس مکمل ہو جانے پر امتحان لیا جائے گا جس میں کامیابی کی شرط نوے فیصد نمبر حاصل کرنا ہے
نوے فیصد نمبر حاصل کرنے والوں کو خاص سرٹیفیکیٹ دیا جائے گا (جو LMS سرٹیفیکیٹ سے زیادہ اہمیت کا حامل ہو گا)
ہر بیچ کے 5 بہترین طلباء کو انٹرنشپ کا موقع بھی ملے گا
اور کورس مکمل ہو جانے پر آپ کی سیکیورٹی فیس سو فیصدی واپس ادا کر دی جائے گی :)
اب بھی اگر آپ یہ گلہ کریں کہ کوئی سکھانے والا نہیں ملتا تو پھر آپ کو چاہیے کہ لمبی تان کہ سو جائیں