جامعة القرآن الكريم انروا سنسري النيبال

جامعة القرآن الكريم انروا سنسري النيبال

Share

ان جامعة القرآن الكريم هى جامعة عريقة و صرح علمي ومنارة نور و هدى بين الظلمات فى هذه المنطقة.

24/04/2025

*جامعتہ القرآن الکریم علم و عمل کا مرکز*

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

قال رسول اللہ ﷺ: "خیرکم من تعلم القرآن و علمہ"
*مختصر تعارف*
۔۔۔الحمد للہ جامعتہ القرآن الکریم ضلع سنسری، نیپال کا ایک معروف اور ممتاز دینی ادارہ ہے، جو اپنے ارد گرد کے تمام علاقوں کے لئے علم و نور کا مرکز بنا ہوا ہے۔
*جامعتہ القرآن الکریم* ایک ایسا دینی و تربیتی ادارہ ہے جو پورے علاقے کے لیے ہدایت، علم، و اصلاح اور کردار سازی کا ایک مثالی مرکز بن چکا ہے۔

یہ ادارہ ایسے وقت میں قائم کیا گیا جب دینی تعلیم کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ محسوس کی جا رہی تھی۔ فتنوں کے اس دور میں جہاں مادّہ پرستی اور دین سے دوری عام ہو چکی ہے، وہاں جامعتہ القرآن الکریم شمع ہدایت لے کر نئی نسل کی آبیاری و رہنمائی کے لیے ہمہ وقت تیار ہے
*جامعتہ القرآن الکریم* نہ صرف ایک مدرسہ ہے، بلکہ یہ ایک تحریک ہے جو نسلِ نو کو قرآن و سنت سے جوڑنے، اسلامی افکار و اقدار کی روشنی میں نئی راہیں متعین کرنے، اور صالح معاشرہ کی تعمیر کے مشن پر گامزن ہے۔
*خصوصیات ========*

*قابل اساتذہ کرام و حفاظ کرام کی ٹیم*
یہاں
ماہر و مجرب اساتذہ کرام کی زیر نگرانی بچوں کو ناظرہ و حفظِ قرآن کی تعلیم دی جاتی ہے، اور مکمل قرآن کریم حفظ کروایا جاتا ہے۔

*ابتدئی بچوں کے لئے نورانی قاعدے کا باضابطہ منفرد شعبے جات قائم ہیں*
*
*عربی درجات اور ندوۃ العلماء سے الحاق*:
جامعتہ القرآن الکریم میں نورانی ، ناظرہ ، حفظ ، کے ساتھ ساتھ درجہ مکتب چہارم سے لے کر عربی چہارم تک کی تعلیم دی جاتی ہے۔ سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ ادارہ ہندوستان کے مشہور و معروف علمی مرکز "دارالعلوم ندوۃ العلماء، لکھنؤ" سے باقاعدہ ملحق ہے، جو برصغیر میں دینی و فکری تربیت کا ایک روشن مینار ہے
مکتب چہارم تا عربی چہارم تک کے تمام درجات میں معیاری نصاب کے مطابق تعلیم دی جاتی ہے تاکہ طلبہ آگے جا کر درس و تدریس، دعوت و اصلاح، اور علمی میدان میں قدم جما سکیں۔
((*بہترین دارالاقامہ*)):
طلبہ کے لیے پُرسکون، صاف ستھرا، محفوظ اور نظم و ضبط سے آراستہ دارالاقامہ موجود ہے، جہاں قیام و طعام اور دیگر بنیادی سہولیات انتہائی معمولی خرچ پر فراہم کی جاتی ہیں۔
ادارہ میں خدمتِ دین کے جذبے سے سرشار، تجربہ کار، تربیت یافتہ، اور بااخلاق اساتذہ کرام کی ٹیم موجود ہے جو بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی، فکری اور روحانی تربیت پر بھی خاص توجہ دیتی ہے۔
یہاں نہ صرف دینیات اور عربی علوم کی تعلیم دی جاتی ہے بلکہ جدید ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے مناسب عصری مواد بھی شامل کیا جاتا ہے۔
حفظ و قراءت کے ساتھ ساتھ بچوں میں خطابت، تحریر، اخلاق، وقت کی پابندی، ادب و آداب، اور فرائض و سنن کی پہچان اور حفظ حدیث کو بھی شامل نصاب ہے ۔ درسیات کے علاوہ اوقات میں پر سکون ماحول کیلئے تلاوت، درود و اذکار کا بھی خاصہ اہتمام کیا جاتا ہے، جو طلبہ کی روحانیت کو بیدار رکھنے میں مددگار ہے
رواں سال کے لئے *13 شوال المکرم سے قدیم و جدید داخلے جاری ہیں* اس لئے میں اپنے نونہالوں سے درخواست کروں گا کے وہ وقت کا پھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنا داخلہ لیکر روشن مستقل کو تعمیر کریں ۔۔۔۔
*اپیل*========

جامعتہ القرآن الکریم اپنی تمام تر سرگرمیوں کو مخیر حضرات کے تعاون سے انجام دیتا ہے۔ آج جب کہ دین کی خدمت کے لیے وسائل کی اشد ضرورت ہے، ہم تمام اہل خیر، اہل ثروت، دوست و احباب، اور اللہ کے نیک بندوں سے دردمندانہ اپیل کرتے ہیں کہ:
"آگے آئیں،اور تعاون فرما کر اس کارِ خیر میں اپنا حصہ شامل کر کے اپنے لیے صدقۂ جاریہ کا ذخیرہ تیار کریں۔"
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس ادارے کو دن دُگنی، رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین ۔۔۔۔۔۔
*د/عبد اللہ نیپالی ندوی و مکی*
*ناظم* جامعتہ القرآن الکریم انروا 2 سنسری نیپال

Photos from ‎جامعة القرآن الكريم انروا سنسري النيبال‎'s post 02/08/2024

الحفل الشهري في رحاب جامعة القرآن الكريم

02/08/2024

جامعة القرآن الكريم انروا سنسري النيبال

Want your school to be the top-listed School/college in Sunsari?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Inaruwa Sunsari
Sunsari
56710