30/09/2025
Naat 💫🌟🎶
جامعہ ام القری للبنات چھاپا نیپال کا یہ اوفیشل page ہے
30/09/2025
Naat 💫🌟🎶
جامعہ ام القری احمد نگر چھاپا میں "عربی مارکیٹنگ" لسانی مہارت کا ایک منفرد مظاہرہ
جامعہ ام القری احمد نگر چھاپا اب کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ محض پانچ برس جیسے مختصر عرصے میں اس ادارے نے جو غیر معمولی ترقیات اور کامیابیاں ہر میدان میں حاصل کی ہیں، وہ نہ صرف قابلِ تعریف بلکہ رشک انگیز ہیں۔ اس جامعہ کی شہرت جہاں مضبوط تعلیمی نظام، صالح و پرامن ماحول اور مثالی ہاسٹل کی بدولت ہے، وہیں عربی و انگریزی زبان کی تدریس میں اس کے منفرد اور مؤثر اقدامات بھی اسے نمایاں مقام عطا کرتے ہیں۔
عمومی طور پر مدارس، خصوصاً بنات کے اداروں میں، اساتذۂ جامعہ ہی کے ذریعے عربی اور انگریزی کی خصوصی تدریس کو باقاعدہ تعلیمی نصاب کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی مثال کم ہی ملتی ہے، مگر جامعہ ام القری نے اس باب میں ایک شاندار روایت قائم کی ہے۔ عصر کے بعد باضابطہ عربی و انگریزی کی ٹیوشن کرایا جاتا ہے ، اور لسانی صلاحیت کو مزید جلا بخشنے کے لیے ہر ماہ خصوصی پروگرام ترتیب دیے جاتے ہیں۔
اسی سلسلے کا ایک نادر و نایاب منظر آج پیش آیا، جب جامعہ میں ایک نہایت دلکش اور غیر معمولی پروگرام بعنوان "عربی مارکیٹنگ"
جامعہ ام القری احمد نگر چھاپا میں "عربی مارکیٹنگ" لسانی مہارت کا ایک منفرد مظاہرہ
جامعہ ام القری احمد نگر چھاپا اب کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ محض پانچ برس جیسے مختصر عرصے میں اس ادارے نے جو غیر معمولی ترقیات اور کامیابیاں ہر میدان میں حاصل کی ہیں، وہ نہ صرف قابلِ تعریف بلکہ رشک انگیز ہیں۔ اس جامعہ کی شہرت جہاں مضبوط تعلیمی نظام، صالح و پرامن ماحول اور مثالی ہاسٹل کی بدولت ہے، وہیں عربی و انگریزی زبان کی تدریس میں اس کے منفرد اور مؤثر اقدامات بھی اسے نمایاں مقام عطا کرتے ہیں۔
عمومی طور پر مدارس، خصوصاً بنات کے اداروں میں، اساتذۂ جامعہ ہی کے ذریعے عربی اور انگریزی کی خصوصی تدریس کو باقاعدہ تعلیمی نصاب کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی مثال کم ہی ملتی ہے، مگر جامعہ ام القری نے اس باب میں ایک شاندار روایت قائم کی ہے۔ عصر کے بعد باضابطہ عربی و انگریزی کی ٹیوشن کرایا جاتا ہے ، اور لسانی صلاحیت کو مزید جلا بخشنے کے لیے ہر ماہ خصوصی پروگرام ترتیب دیے جاتے ہیں۔
اسی سلسلے کا ایک نادر و نایاب منظر آج پیش آیا، جب جامعہ میں ایک نہایت دلکش اور غیر معمولی پروگرام بعنوان "عربی مارکیٹنگ" منعقد ہوا۔ اس میں طالبات نے طرح طرح کی دکانیں سجائیں جیسے کپڑوں کے اسٹال، جوتے چپل، بیوٹی شاپس، کتاب گھر، چائے خانہ، وغیرہ اور سب سے اہم پہلو یہ تھا کہ بچیاں خرید و فروخت، گفت و شنید اور معاملہ فہمی کا عمل خالص عربی زبان میں انجام دے رہی تھیں۔
یہ منظر بلاشبہ دیدنی تھا طالبات کی پُراعتماد گفتگو، شائستہ لب ولہجہ دیکھ کر ہر دل مسرور ہوا۔ جامعہ کے اساتذہ، ذمہ داران اور مہمانانِ گرامی سب نے اس علمی و لسانی مظاہرے کو سراہا، اور طالبات کے ذوق، محنت اور قابلیت پر بھرپور داد دی۔
یہ پروگرام صرف ایک سرگرمی نہیں بلکہ جامعہ کی اخلاص بھری تعلیمی کاوشوں کا جیتا جاگتا ثبوت تھا، جس کا مقصد یہی ہے کہ ہماری بچیاں نہ صرف درسیات میں پختہ ہوں بلکہ عربی سمیت دیگر زبانوں کی مہارت میں بھی اعلیٰ مقام حاصل کریں۔
اس مارکیٹ کی زینت تمام بچیوں کے ساتھ جامعہ کے چیئرمین، پرنسپل، تمام اساتذہ اور معزز مہمانان بنے، جبکہ اختتام پر مہمانِ خصوصی فضیلة الشیخ امان اللہ مدنی، شیخ اشتیاق عالم متعلم جامعہ نجران اور رئیس جامعہ فضیلۃ الشیخ طاھر سراجی صاحب کے بصیرت افروز تاثرات نے پروگرام کو مزید یادگار بنا دیا۔
دعا ہے کہ اللہ رب العالمین اس علمی و تربیتی چمن کو ہمیشہ شاداب و آباد رکھے، اس کے ذمہ داران کو اخلاص، للّٰہیت اور استقامت کے ساتھ کام کرنے کی توفیق دے، اور ان کی ان مخلصانہ کاوشوں کو ان کے صحیفۂ حسنات میں ثبت فرما دے۔ آمین ۔ تقبّل یا ربّ العالمین۔
والسلام
اشتیاق عالم عطاء الرحمٰن
جامعہ نجران سعودی عرب ۔
Raihan Alam
04/08/2025
Follow kijiye ye jamia ka Profile h
16/07/2025
......(ایک مسابقہ برائے حفظ حدیث وحفظ قرآن (تیسواں پارہ)دعاءنماز اور English ward menige)۰۰۰۰۰۰
📝 حافظ ریحان طالب مدرس جامعہ ھذا
قارئین کرام! جامعہ أم القریٰ للبنات، جھاپا، نیپال ،کسی تعارف کا محتاج نہیں، یہ وہ آشیانہ ہے۔
جو حوا کی لخت جگر بیٹیوں کی تعلیم وتربیت پچھلے پانچ سالوں سے کرتی آ رہی ہے، اور بچیوں کے اندر خوابیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے گاہ بگاہ مختلف قسم کے پروگرام کرتی رہتی ہے، اسی قسم کا ایک پروگرام مسابقه حفظ حدیث، حفظ قرآن (تیسواں پارہ) مکمل،دعاءنماز اور، English ward mening بتاريخ16/7/2025 کو طالبات ام القریٰ کے مابین انعامات تقسیم کی گئی
اس کے بعد پرنسپل جامعہ ۔شیخ عبدالرحمن ندوی۔تمہیدی کلمات پیش کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت و افادیت کو بہترین مثالوں کے ذریعے اجاگر کیا مولانا کی پرجوش تقریر نے طالبات أم القریٰ میں نیا جوش و ولولہ پیدا کیا
اخیر میں جامعہ کے سرپرست اعلیٰ جناب مولانا طاہربن سہراب سراجی صاحب نے اپنی صدارتی خطاب میں کلمہ تشکر پیش کرتے ہوئے۔ اس طرح کے پروگرام سے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مزید پروگرام کرنے کی تلقین کی اور طالبات أم القریٰ کو مستقبل کی ذمہ داریوں کے لئے تیار رہنے نیز تعلیم کو بہتر سے بہتر بنانےکی ہدایت دی۔ بعدہ مولانا شمشاد سلفی صاحب کے ذریعہ محفل کا بحسن وخوبی اختتام ہوا۔
> اللَّهُمَّ بارِكْ في هذہ الجامعہ، واجعلها منارةً للعلمِ والهُدى، ومركزًا لنشرِ الخيرِ والفضيلة.
یا اللہ! اس جامعہ کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرما۔ اسے علم، ادب، تربیت اور تہذیب کا ایسا مرکز بنا دے جہاں سے ملک، قوم، سماج، اور پورے علاقے کی بچیوں کو روشنی، رہنمائی اور اصلاح کا سامان حاصل ہو