Madarsa Mahad Al-Noor

Madarsa Mahad Al-Noor Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Madarsa Mahad Al-Noor, School, Rajpur-9, Bairiya, Dolakha.

18/02/2026
ہم اپنی جانب سے اور معہد النور کی انتظامیہ و اساتذہ کی جانب سے فضیلتہ الشیخ محمد مصطفیٰ کعبی ازہری صاحب کا صمیمِ قلب سے ...
25/09/2025

ہم اپنی جانب سے اور معہد النور کی انتظامیہ و اساتذہ کی جانب سے فضیلتہ الشیخ محمد مصطفیٰ کعبی ازہری صاحب کا صمیمِ قلب سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنی مساعی جمیلہ سے معہد کی خبر کو اخبار تک پہنچایا۔ یہ ان کی دین و ملت کے تئیں غیر معمولی محبت اور مخلصانہ کاوش کا مظہر ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر عطا فرمائے، صحت و عافیت کے ساتھ عمر میں برکت دے، اور ان کی علمی و دینی خدمات کو قبول فرمائے۔ آمین۔

معہد النور بیریا، روتہٹ (نیپال) کا ششماہی امتحان کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر الحمد للہ! معہد النور راجپور نگرپالیکا-9 بی...
24/09/2025

معہد النور بیریا، روتہٹ (نیپال) کا ششماہی امتحان کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

الحمد للہ! معہد النور راجپور نگرپالیکا-9 بیریا میں سنہ 2025 کا ششماہی امتحان نہایت خوش اسلوبی، بہترین نظم و ضبط اور کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔ یہ امتحان بروز منگل 16 ستمبر سے شروع ہو کر بروز منگل 23 ستمبر کو بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا۔
امتحانات کی نگرانی اور جملہ انتظامات کی ذمہ داری مدیر الامتحانات فضیلتہ الشیخ ذوالقرنین شفیق سراجی صاحب نے نہایت حسن و خوبی سے انجام دی۔ اساتذہ کرام اور منتظمین کی مشترکہ محنت سے پورے امتحانی عمل کو کامیاب بنایا گیا۔
امتحانات میں مختلف شعبہ جات کے طلبہ و طالبات نے بھرپور حصہ لیتے ہوئے دینیات، حفظ و تجوید، عربی و اردو ادب اور عصری مضامین میں اپنی علمی و عملی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا۔ اساتذہ کرام نے اپنی نگرانی اور رہنمائی سے طلبہ کو حوصلہ دیا اور ان کی محنت کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔
معہد کے ذمہ داران نے اپنے بیان میں کہا کہ معہد النور کی بنیادی فکر یہی ہے کہ طلبہ کو دینی و عصری دونوں علوم میں پختگی عطا کی جائے تاکہ وہ مستقبل میں دین و ملت کے بہترین خادم بن سکیں۔
انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 24 ستمبر 2025 بروز بدھ سے 3 اکتوبر 2025 بروز جمعہ تک معہد میں تعطیل ہوں گی۔ ان شاء اللہ 4 اکتوبر 2025 بروز سنیچر سے تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو جائے گا۔
آخر میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ معہد النور کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے آمین۔
مدیر الامتحانات اور تمام اساتذۂ کرام کی محنتوں کو شرفِ قبولیت بخشے، اور طلبہ و طالبات کو دین و دنیا میں کامیابیاں عطا کرے۔
✍️ تحریر: حافظ ذبیح اللہ زیدی
صدر مدرس: معہد النور، بیریا روتہٹ (نیپال)

Address

Rajpur-9, Bairiya
Dolakha
445500

Telephone

+9779865190597

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Madarsa Mahad Al-Noor posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category