13/10/2025
۔۔۔میری سوچ
دستاویزات کی تصدیق اور حقیقت
جب بھی کوئی پاکستانی بیرونِ ملک جاتا ہے، سب سے بڑا جھنجھٹ دستاویزات کی تصدیق ہوتا ہے
سرٹیفیکیٹ، ڈگری، پیدائش کے کاغذات — ہر چیز کو مختلف اداروں سے اٹسٹ کروا کر آگے بڑھنا پڑتا ہے۔ لوگ روتے ہیں، شکایت کرتے ہیں: "اتنا پیچیدہ کیوں؟ اتنے پیسے کیوں دینا پڑتے ہیں؟"
کچھ غصہ بھی کرتے ہیں، مگر حقیقت یہی ہے کہ یہ صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں۔ دنیا کے ہر ملک میں یہ ضروری ہے۔
جاپان 🇯🇵: ہر تعلیمی اور شناختی کاغذ کی تصدیق لازمی
امریکہ 🇺🇸: ڈگریز اور سرٹیفیکیٹس verify کروانے پڑتے ہیں
چین 🇨🇳: قانونی یا تعلیمی دستاویزات notarization اور embassy attestation سے گزرتی ہیں
برطانیہ 🇬🇧: رسمی عمل کے بغیر سرٹیفیکیٹ قبول نہیں ہوتا
یورپ 🇪🇺: ہر ڈگری، ویزا یا قانونی دستاویز کی تصدیق لازمی ہے
یہ attestation صرف کسی ملک کو مشکل میں ڈالنے کے لیے نہیں، بلکہ دنیا بھر میں آپ کی قابلیت اور شناخت کو معتبر بنانے کے لیے ہے۔
پاکستان نے اپنی پروسیس میں بہتری کی ہے، مگر ہم فوراً الزام لگاتے ہیں، خود کو مظلوم یا کمزور دکھاتے ہیں اور رونا دھونا کرتے ہیں۔
حل آسان ہے: اپنی اصل دستاویزات اسکین کریں، ویب سائٹ سے مراحل اور فیس چیک کریں، معتبر کنسلٹنٹ یا وکیل کی مدد لیں، رسید اور ثبوت محفوظ رکھیں، آن لائن سہولت استعمال کریں اور رونا چھوڑ کر خود ذمہ داری اٹھائیں۔
شکوہ عام، حل کم! دنیا میں سب ایسا کرتے ہیں، تم انوکھی نہیں… لیکن تم اپنے فیصلوں میں ذمہ دار اور مضبوط ضرور ہو سکتے ہو!
فقط ڈاکٹر عمیر عمر