🌸*﴿لَا تَقْنَطُوا مِن رَّحْمَةِ اللَّهِ﴾“اللہ کی رحمت سے ناامید نہ ہوں*
🔅امید تو جنت سے زمین پر اتر آنے کے بعد بھی تھی
جب سیدنا آدم علیہ السلام نے توبہ کی
اور اللہ نے انہیں معاف فرما دیا۔
*﴿فَتَلَقَّىٰ آدَمُ مِن رَّبِّهِ كَلِمَاتٍ فَتَابَ عَلَيْهِ﴾*
(البقرہ: 37)
🔅امید تو آگ کے درمیان بھی تھی جب سیدنا ابراہیم علیہ السلام اللہ کے حکم پر ثابت قدم رہے،اور امید تو قربانی کے لمحے میں بھی تھی
جب سیدنا اسماعیل علیہ السلام نے فرمایا:
*﴿يَا أَبَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ﴾*
“ابا جان! جو حکم ملا ہے وہ کر گزریے۔”پھر قربانی، رحمت اور امتوں کے لیے مثال بن گئی۔
(الصافات: 102)
🔅امید تو سمندر کے کنارے بھی تھی جب سامنے سمندر اور پیچھے فرعون کا لشکر تھا،
مگر سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا:
*﴿كَلَّا إِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهْدِينِ﴾* پھر سمندر راستہ بن گیا۔
(الشعراء: 62)
🔅امید تو کنویں کی تاریکی میں بھی تھی جہاں سیدنا یوسف علیہ السلام کو ڈالا گیا،
مگر وہی یوسف بعد میں مصر کے خزانوں کے نگہبان بنے۔
*﴿قَالَ اجْعَلْنِي عَلَىٰ خَزَائِنِ الْأَرْضِ إِنِّي حَفِيظٌ عَلِيمٌ﴾*
(یوسف: 55)
🔅امید تو مچھلی کے پیٹ میں بھی تھی سیدنا یونس علیہ السلام نے پکارا
*﴿لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنتُ مِنَ الظَّالِمِينَ﴾*
پھر وہی دعا نجات بن گئی۔
(الأنبیاء: 87)
🔅امید تو غار کی تاریکی میں بھی تھی جب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
*﴿لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا﴾*
“غم نہ کرو، اللہ ہمارے ساتھ ہے۔”
(التوبہ: 40)
🔅امید تو تہمتوں کے اندھیروں میں بھی تھی
جب سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا پر الزام لگایا گیا،
پھر آسمانوں سے ان کی پاکدامنی کی گواہی نازل ہوئی۔
*(النور: 11-26)*
🔅امید تو برسوں کی بے اولادی میں بھی تھی
جب سیدنا زکریا علیہ السلام نے بڑھاپے میں بھی دعا مانگنا نہ چھوڑی،اور اللہ نے یحییٰ علیہ السلام عطا فرمائے۔
*(مریم: 4-9)*
🔅امید تو کشتی میں بھی تھی جب سیدنا نوح علیہ السلام صدیوں تک دعوت دیتے رہے،اور آخرکار اللہ کی مدد آ گئی۔
*(ہود: 36-37)*
🔅امید تو جلا وطنی میں بھی تھی جب سیدنا لوط علیہ السلام نے ظلم کے ماحول میں بھی حق نہ چھوڑا،
پھر اللہ نے نجات عطا فرمائی۔
*(الأعراف: 80-84)*
🔅امید تو مسلسل انکار کے باوجود بھی تھی جب سیدنا ہود علیہ السلام اپنی قوم کو پکارتے رہے،
اور اللہ پر بھروسا کیے رکھا۔
*(الأعراف65-72)*
🔅امید تو ناپ تول میں فساد کے درمیان بھی تھی
جب سیدنا شعیب علیہ السلام حق کہتے رہے،حالانکہ پوری قوم مخالفت پر کھڑی تھی۔
*(ہود84-95)*
🌿 *ہر طرف امید ہی تو تھی* جو اللہ کے حکم سے معجزوں میں بدل گئی
Islamic Education
اسلام ایک ابراہیمی توحید مذہب ہے جس کی تعلیم یہ ہے کہ صرف ایک خدا (اللہ) ہے ، اور یہ کہ محمدﷺ اللہ کے آخری رسول ہے۔
یوم عرفہ کا روزہ کی فیضیلت
لبیک
30/03/2026
بعض انبیاء وصالحین کی جائے پیدائش
🕋 1. حضرت محمد ﷺ
مکہ مکرمہ
🏜️ 2. حضرت ابراہیم علیہ السلام
عراق
🏞️ 3. حضرت صالح علیہ السلام
قوم ثمود کا علاقہ (سعودی عرب )
📖 4. حضرت لقمان علیہ السلام
مختلف روایات ہیں:
بعض کے مطابق سوڈان
بعض کے مطابق حبشہ
🏺 5. حضرت ہود علیہ السلام
احقاف (یمن)
⛪️ 6. حضرت عیسیٰ علیہ السلام
بیت اللحم(فلسطین )
🌊 7. حضرت موسیٰ علیہ السلام
مصر
🐪 8. حضرت شعیب علیہ السلام
مدین
اللہ #اللہ
آج تک کی تاریخ میں سب سے زیادہ 31 لاکھ لوگ مسجد الحرام میں ظہر کے وقت داخل ہوئے اور فجر تک عبادت میں مصروف رہے ۔ یہ ایک وقت میں لوگوں کی سب سے زیادہ تعداد رہی ہے
پتہ نہیں نیو ویڈیو ہے یا پُرانی
#مکہ
07/03/2026
313 مسلمان بمقابلہ 1000 غیر مسلم!
17 رمضان المبارک " غزوہِ بدر" حق و باطل میں فرق کا دن
26/02/2026
7 رمضان المبارک
یوم وصال ام حیدر سیدتنا فاطمة بنت اسد سلام الله علیھا
وه جسکو رسول پاک صلی الله علیه وآله وسلم نے اپنی ماں قرار دیا
حضرت فاطمه بنت اسد سلام الله علیھا کا وصال ھوا مولا علی علیه السلام، رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو خبر دینے تشریف لائے۔ آپ نے مولا علی کی آنکھوں میں آنسو دیکھے فرمایا علی! کیا بات ہے؟ عرض کیا: یارسول الله صلی الله علیه وآله وسلم میری والدہ ماجده کا وصال ہوگیا
حضور نے سنا تو زاروقطار روئے اور فرمایا:
خدا کی قسم ! وہ میری بھی ماں تھی
اور پھر اپنا پاکیزه پیرھن اتار کر دیا فرمایا:
انکو اسی میں کفن دیا جائے
قبر کھودی گئی تو دفنانے سے پہلے سید الانبیاء علیه التحیة والثناء خود قبر میں اترے قبر کو کناروں سے کھود کر وسیع و کشادہ کردیا پھر کچھ دیر کے لئے لحد میں لیٹ گئے اور دائیں بائیں کروٹ لینے کے بعد باہر آئے اور روتے ہوئے فرمایا:
جزاکِ اللہُ من خیرٍ کنتِ خیرَ امٍ
الله آپ کو بہترین صلہ دے آپ بہترین ماں تھیں
⚘️قربان اس عظیم مادر اقدس پر جسے الله نے سید الانبیاء و سید الاولیاء کی پرورش کیلئے منتحب فرمایا ھے
Clicca qui per richiedere la tua inserzione sponsorizzata.