27/03/2026
سماحۃ الشیخ ابن باز رحمه الله سے پوچھا گیا کسی کی نماز قضا ہو جائے تو وہ یہ دعا پڑھ سکتا ہے:
اللهم أجرني في مصيبتي واخلف لي خيرا منها
(الہی! مجھے میری مصیبت میں اجر دے اور مجھے اس کے بدلے اس سے بہتر چیز عطاء فرما)
شیخ نے فرمایا: بالکل اسے یہ دعا پڑھ لینی چاہیے کیونکہ نماز کا چھوٹنا بہت بڑی مصیبت ہے اور اس دعا سے امید ہے الله سبحانہ وتعالیٰ اسے استقامت عطاء فرمائیں اور آئندہ وہ الله کی توفیق سے نماز کی حفاظت کرنے لگ جائے پھر اس حدیث میں کوئی اشارہ نہیں کہ یہ صرف خاص موقع کے لئے ہے بلکہ یہ عام دعا ہے مصیبت کے موقع پر اس کا ورد کرنا چاہے۔
(مسائل الإمام ابن باز: جمعها عبدالله بن كانت المجلد الأول ص ٢٤٢)
20/03/2026