20/05/2025
قال رسول الله صلی الله علیه وآله وسلم:
رَحِمَ اللّه ُ اَبَا الْبَناتِ، اَلْبَناتُ مُبارَكاتٌ مُحَبِّباتٌ وَ الْبَنونَ مُبَشِّراتٌ وَ هُنَّ الْباقياتُ الصّالِحاتُ
پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
بیٹیوں کی باپ پر خدا رحمت کرے۔ بیٹیاں بابرکت اور پیاری ہوتی ہیں۔ بیٹے خوشخبری لانے والے جبکہ بیٹیاں باقیات الصالحات (شائستہ پسماندگان) ہوتی ہیں۔
مستدرك الوسائل، ج ۱۵، ص ۱۱۵، ح ۱۷۷۰۰
16/05/2025
قال رسول اللہ صلی اللہ علیه وآله:
لَيَنتَهِيَنَّ أقوامٌ مِن وَدعِهِمُ الجُمُعاتِ، أو لَيُختَمَنَّ على قُلُوبِهِم ثُمّ لَيَكُونَنَّ مِنَ الغافِلِينَ.
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
لوگوں کی ایک جماعت ضرور جمعہ کو ترک کرنے سے باز آ جائے، یا ان کے دلوں پر مہر لگا دی جائے گی پھر وہ ضرور غافلوں میں سے ہو جائیں گے۔
(یہ حدیث جمعہ کی اہمیت اور ترکِ جمعہ کے انجام سے متعلق سخت تنبیہ پر مشتمل ہے)
وسائل الشیعہ، ج 5، ص 17
15/03/2024
*✨رمضــــــــــان المبــــــــــارکـــــ🌼*
*4️چوتھے دن کی دعا*
اَللّهُمَّ قَوِّني فيہ عَلى اِقامَة اَمرِكَ وَاَذِقني فيہ حَلاوَة ذِكْرِكَ وَاَوْزِعْني فيہ لِأداءِ شُكْرِكَ بِكَرَمِكَ وَاحْفَظْني فيہ بِحِفظِكَ و َسَتْرِكَ يا اَبصَرَ النّاظِرينَ
*🤲🏻اے معبود آج کے دن مجھے تیرے حکم کی تعمیل کی طاقت عطا فرما اور مجھے اس دن اپنے ذکر کی مٹھاس کا مزہ عطا کر اور آج کے دن مجھے تیرا شکر ادا کرنے کی توفیق دے اور مجھے اپنی پرده پوشی اور نگہداری میں محفوظ رکھ۔ اے دیکھنے والوں میں سب سے زیاده تیز بین ذات۔🥹🕊️*
21/05/2023
قَالَ رَسُولُ اَللَّهِ صَلَّى اَللَّهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ وسلم :
خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ اَلْقُرْآنَ وَ عَلَّمَهُ.
تم میں بہترین شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور دوسروں کو سکھائے۔۔ 💖
kindly share it to others momineen...
Jazzak Allah...⚘️🤲
08/09/2022
جب مولا حسین ع کی یاد آ جائے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ امام حسین ع بھی آپ کو یاد کر رہے ھیں
صل للہ علیک یا ابا عبداللہ الحسین ع
مولا زوار بنا دے۔۔😭🙏🙏🙏😭
23/05/2022
*✨﷽✨*
*💧تین صفتیں انسان میں بہت بُری ہیں💧*
قَالَ الاِمَامُ عَلِّیِ النَقِیّ عَلیَه السَّلَامُ:
الْحَسَدُ مَاحِقُ الْحَسَناتِ،
وَالزَّهوُ جالِبُ الْمَقْتِ،
وَالْعُجْبُ صارِفٌ عَنْ
طَلَبِ الْعِلْمِ داع إلَى
الْغَمْطِ وَالْجَهْلِ.
*ترجمہ🌷*
حضرت امام علی النقی علیہ السلام فرماتے ہیں:
انسان کے اندر تین صفتیں بہت بُری ہیں:
*۱-حسد:* ایسی بُری صفت ہے جو نیکیوں کو تباہ کردیتی ہے.
*۲-غرور:* ایسی بُری صفت ہے جس سے دوستی کی بجائے دشمنی پیدا ہوتی ہے.
*۳-خود پسندی:* بھی ایسی بُری صفت ہے جوتحصیل علم سے رکاوٹ بنتی ہے پستی اورجھالت کی طرف لے جاتی ہے.
*بحار الانوار : ج ۶۹ ص ۱۹۹ح ۲۷*
05/05/2022
*✨﷽✨*
*💧غفلت نہ کریں💧*
قَالَ اَمیرُالمُوْمِنینَ عَلِیُّ بْنُ اَبیطالب عَلیهِ السَّلام:
اَلفُرصَةُ تَمُّر مَرِّ السَحاب
فَانتَهِزُوا فُرَصَ الخَیّر.
*ترجمہ🌷*
مولاعلی علیہ السلام نے فرمایا:
فرصت ایسے گزر جاتی ہے جیسے بادل تیزی سے گزر جاتے ہیں.
پس اچھی فرصتوں کو غنیمت سمجھو.
*مختصر وضاحت🪶*
اس فرمان میں دونقطوں کی طرف اشارہ ہے.
*۱-* فرصت کو بادل کے گزرنے کے ساتھ تشبیہ دی گئی ہے،جسطرح بادل بہت تیزی سے گزر جاتے ہیں اسیطرح فرصت بھی بہت جلدی اور تیزی سے نکل جاتی ہے اس سے بھترین فایدہ اٹھاؤ اس سے پہلے کہ وہ ہاتھ سے نکل جائے.
*۲-* اس حدیث میں کلمہ( فانتَهِزوا) استعمال ہوا ہےاسکا معنی ہے مضبوطی سے تھامے رکھنا ہاتھ سے جانے نہ دینا.
پس ماہ مبارک رمضان جو رحمتوں کا مہینہ ہے اس کا آج آخری دن ہے.
دعا استغفار،بخشش کی فرصت ابھی باقی ہے کوتاہی نہ کریں اسے ہاتھ سے جانے نہ دیں، بہترین استفادہ کریں.
نہیں معلوم آیندہ سال ہم زندہ ہیں یا نہیں یہ فرصت دوبارہ نصیب ہوگی یا نہیں.
*نہج البلاغہ حکمت ۲۰*
05/05/2022
*✨﷽✨*
*💧ماہ رمضان کے بعدفائدہ اور گھاٹااٹھانے والےلوگ💧*
قَالَ رَسُولُ اللّهِ صَلَّی اللّهُ عَلَیهِ وَ آلِهِ وَ سَلَّمَ:
إنَّ الشَّقِيَّ حَقَّ الشَّقِيِّ
مَن خَرَجَ عَنهُ هذَاالشَّهرُ
وَلَم يُغفَر ذُنوبُهُ
فَحينَئِذٍ يَخسَرُ
حِينَ يَفوزُ المُحسِنونَ
بِجَوائِزِ الرَّبِّ الكَريمِ.
*ترجمہ🌷*
پاک رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
حقیقت میں بدبخت وہ ہے،
جس سے ماہ مبارک رمضان گزر جائے،
لیکن اپنے گناہوں کی بخشش نہ کروا سکے.
جس وقت نیک لوگ اپنے کریم رب سے نیکیوں کا اجر،ثواب حاصل کر رہے ہونگے،
اُس وقت گنہگار گھاٹا اٹھا رہے ہونگے.
*بحار الأنوار: ج ۹۶ ص ۳۶۲ ح ۳۰*
05/05/2022
*✨﷽✨*
*💧دین اور دنیا کی پیداری💧*
قَالَ اَمیرُالمُوْمِنینَ عَلِیُّ بْنُ اَبیطالب علیه السلام:
قِوَامُ الدِّينِ وَالدُّنْيَا بِأَرْبَعَةٍ:
عَالِمٍ مُسْتَعْمِلٍ عِلْمَهُ،
وَجَاهِلٍ لَايَسْتَنْكِفُ أَنْ يَتَعَلَّمَ،
وَجَوَادٍ لاَ يَبْخَلُ بمَعْرُوفِهِ،
وَفَقِيرٍ لاَ يَبِيعُ آخِرَتَهُ بِدُنْيَاهُ؛
*ترجمہ🌷*
حضرت امیرالمومنین علی علیہ السلام نے فرمایا:
دین اور دنیا چار قسم کے لوگوں پر قائم ہے.
*۱-* اُس عالم پرجو اپنے علم کو (لوگوں کی تربیت) کیلئے استعمال کرے.
*۲-* اُس جاھل پر جو علم حاصل کرنے میں اپنی عار نہ سمجھے.
*۳-* اُس دولتمند پرجو اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے بُخل نہ کرے.
*۴-* اُس فقیر پرجو اپنی آخرت کو دنیا کے بدلے نہ بیچ ڈالے.
*نھج البلاغہ حکمت ۳۷۲*