19/01/2026
Molana Murtaza Haidari official
Molana Murtaza Haidari official for latest Islamic lectures and majalis phd scholar from najaf
19/01/2026
10/01/2026
10/01/2026
10/01/2026
روضۂ مقدس امیرالمؤمنین حضرت علی ابنِ ابی طالب علیہ السلام، نجفِ اشرف
اور دیگر مقدس مقامات کی زیارت کے موقع پر تشریف لانے والی
معزز سماجی، ملی و قومی شخصیات سے ملاقات
خصوصاً ملاقات ہوئی:
حجۃُ الاسلام سماحةُ الاستاد غلام مہدی کریمی
(المعروف مہدی کروی)
اور ہمارے عزیز و محترم دوست،
پاکستان انٹرنیشنل یونیورسٹی، شعبۂ تعمیر کے روحِ رواں
سید علی شاہ (المعروف ابنِ قاسم شاہ)
نیز ہمارے پیارے عزیز سے بھی ملاقات ہوئی:
ریٹائرڈ میجر محمد حسین گلتیری
آخر میں دیگر معزز علماء کرام و احباب کے ساتھ یادگار سلفی
07/01/2026
قم المقدسہ:
مدارسِ معصومین کے مہتممِ اعلیٰ اور معراجُ الہدیٰ فاؤنڈیشن پاکستان کے سرپرستِ اعلیٰ، حجۃ الاسلام والمسلمین سماحة الشیخ ذاکر حسین مُدبّر دام عزہ نے قم المقدسہ میں فرزندِ مرجعِ عالیقدرِ مرحوم حضرت آیت اللہ العظمیٰ سماحة السید سعید الحکیمؒ، حضرت آیت اللہ سماحة السید ریاض الحکیم دام عزہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
اس ملاقات کے دوران وکیلِ مرجعِ اعلیٰ حجۃ الاسلام والمسلمین سماحة الشیخ ذاکر حسین مُدبّر دام عزہ نے حالاتِ حاضرہ اور پاکستان میں دینی خدمات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی، جسے سماحة آیت اللہ السید ریاض الحکیم دام عزہ نے قدر کی نگاہ سے سراہا۔
📅 بدھ، 7 جنوری 2026
31/12/2025
*جامعہ روحانیت بلتستان، پاکستان کے وفد کی حجتالاسلام والمسلمین شیخ ذاکر حسین مدبر سے ملاقات*
جامعہ روحانیت بلتستان، پاکستان کی کابینہ نے صدر محترم حجتالاسلام والمسلمین علی نقی جنتی کی سربراہی میں مدرسۃ المعصومین، قم میں شینگو گلتری ویلفیئر فاونڈیشن ومعراج الہدی فاؤنڈیشن پاکستان کے سربراہ اورمدارس مدرسہ معصومین کراچی نجف قم کے مہتمم الاعلی وکیل مراجع العظام ممتاز عالمِ دین حجتالاسلام والمسلمین شیخ ذاکر حسین مدبر سے ملاقات کی۔
ملاقات کے آغاز میں جامعہ روحانیت بلتستان کے جنرل سیکرٹری جناب محمد سجاد شاکری نے ملاقات کے لیے وقت دینے پر حجتالاسلام شیخ ذاکر حسین مدبر کا شکریہ ادا کیا اور وفد کے اراکین کا تعارف پیش کیا۔ اس کے بعد جامعہ روحانیت بلتستان کی علمی، تبلیغی اور تنظیمی سرگرمیوں کا ایک اجمالی تعارف ان کی خدمت میں پیش کیا۔
حجتالاسلام والمسلمین شیخ ذاکر حسین مدبر نے جامعہ روحانیت بلتستان کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تبلیغی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے پر زور دیا۔ انہوں نے ماضی کی طرح پاکستان کے مختلف شہروں، بالخصوص کراچی میں علمی و تربیتی ورکشاپس کے سلسلے کو بہتر اور منظم انداز میں جاری رکھنے، بلتستان کے علماء اور محققین کی علمی و قلمی خدمات سے کم از کم بلتستان کے عوام کو روشناس کرانے، اور طلاب میں علمی و تحقیقی رجحانات کو فروغ دینے کے لیے مؤثر اور ضروری اقدامات کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی استطاعت کے مطابق مادی و معنوی تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
آخر میں صدر جامعہ روحانیت بلتستان حجتالاسلام والمسلمین علی نقی جنتی نے حجتالاسلام والمسلمین شیخ ذاکر حسین مدبر کو سرزمینِ قم میں تشریف آوری پر خوش آمدید کہا، ملاقات کے لیے قیمتی وقت دینے پر دلی شکریہ ادا کیا، جامعہ روحانیت بلتستان کے ساتھ ان کے مسلسل تعاون کو سراہا اور آئندہ بھی اس علمی و تبلیغی تعاون کے تسلسل کی امید کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران علاقہ گلتری کے بزرگ عالمِ دین حجتالاسلام والمسلمین شیخ جوہری (سابق مسئول روابطِ بینالملل حرمِ رضوی) بھی تشریف فرما تھے۔
جامعہ روحانیت بلتستان کے وفد میں صدر محترم کے ہمراہ نائب صدر حجتالاسلام مصطفی حلیمی، معاونتِ تبلیغ حجتالاسلام غلام محمد اشرفی، معاونتِ امورِ مالی حجتالاسلام بشیر ناصری، معاونتِ ثقافت حجتالاسلام جعفر جعفری اور معاونتِ ارتباطات جناب خادم جاوید شامل تھے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Najaf