Noor e Sibtain

Noor e Sibtain

Share

مدرسة السبطين الدينية النجف الاشرف

18/06/2026
Photos from Noor e Sibtain's post 18/06/2026

آج بسلسلہ محرم الحرام 1448 ھجری مدرسۃ السطبین الدینیۃ میں دوسری مجلس عزاء مظلوم کربلا حضرت امام حسین علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا جسمیں طلاب کرام نے شرکت فرمائی۔
بعد ازاں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے السید نیاز علقمی زیدی صاحب نے (امامت کا مقام و مرتبہ) کے عنوان سے گفتگو فرمائی۔
🎥

Photos from Noor e Sibtain's post 17/06/2026

آج بسلسلہ محرم الحرام 1448 ھجری مدرسۃ السطبین الدینیۃ میں مجلس عزاء مظلوم کربلا حضرت امام حسین علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا جسمیں طلاب کرام نے شرکت فرمائی۔
بعد ازاں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے سماحۃ الشیخ ضیغم مہدی صاحب نے (اُمتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نواسۂ رسول کی قاتل کیوں بنی؟) کے عنوان سے گفتگو فرمائی۔
🎥

16/06/2026

دلوں میں لگی یہ آگ کبھی بجھنے والی نہیں... یہ عشقِ حسینؑ ہے جو نسل در نسل ایمان والوں کے دلوں کو گرماتا رہے گا۔
​رسولِ اکرم (ص) کا فرمانِ عالی شان:
"بے شک حسینؑ کی شہادت کی ایک ایسی حرارت اہل ایمان کے دلوں میں موجزن ہے جو کبھی ٹھنڈی نہیں پڑتی۔"
​الٰہی ہمیں ہمیشہ امام مظلوم علیہ السلام کے مشن اور ان کی عزاداری سے جڑا رکھ۔ آمین۔
​ #عزاداری

14/06/2026

زمانۂ غیبت میں ایمان کی حفاظت اور ثابت قدمی ہی اصل امتحان ہے۔ امام حسین (ع) کے فرمان کے مطابق، اس کٹھن دور میں طعن و ملامت پر صبر کرنے والے کا مقام رسول خدا (ص) کے ساتھ مل کر جہاد کرنے والے مجاہد جیسا ہے۔ ✨

13/06/2026

السلام عليك يا أبا عبد الله الحسين (عليه السلام)

محرم الحرام 1448ھ کی مجالسِ عزاء کا سلسلہ ان شاء اللہ تعالیٰ مکتبة مدرسة السبطين الدينية نجف اشرف
منطقہ( الحويش ) میں منعقد ہوگا۔

تمام طلاب عزیز سے شرکت کی التماس ہے۔

لَا يَوْمَ كَيَوْمِكَ يَا أَبَا عَبْدِ اللهِ الْحُسَيْنِ (ع)

12/06/2026

قربِ ظہورِ امام مہدیؑ معیار کیا ہے؟

امام مہدیؑ (عجّل اللہ فرجہ) کے ظہور کے قریب ہونے کا اندازہ وقت سے نہیں بلکہ ثبات اور استقامت سے لگایا جاتا ہے۔

اصل معیار صرف علامات کو جاننا یا واقعات کا پیچھا کرنا نہیں، بلکہ یہ ہے کہ انسان فتنوں کے دور میں اپنے دین پر کتنا ثابت قدم رہتا ہے۔

زمانۂ غیبت دراصل امتحان کا دور ہے، جس میں انسان کی حقیقی قدر اس کی استقامت سے ناپی جاتی ہے—جب حق و باطل خلط ملط ہو جائیں اور مختلف دعوے سامنے آئیں۔

📖 امام جعفر صادقؑ نے فرمایا:
«طُوبى لشيعة قائمنا المنتظرين لظهوره في غيبته، والمطيعين له في ظهوره»
“خوشخبری ہے ہمارے قائم کے شیعوں کے لیے، جو ان کی غیبت میں ان کے ظہور کے منتظر ہیں اور ظہور کے وقت ان کی اطاعت کرنے والے ہیں۔”

📚 (کمال الدین و تمام النعمة، شیخ صدوق، ج2)
📚 (بحارالانوار، ج52، ص145)

لہٰذا حقیقی نسبت امام مہدیؑ سے صرف انتظار کا دعویٰ نہیں بلکہ غیبت کے دور میں اطاعت اور استقامت ہے۔

📌 📺📱

11/06/2026

🤲 یا اللہ!

میرے وہ گناہ معاف فرما جو میری دعاؤں اور تیری رحمت کے درمیان حجاب بن گئے ہیں۔

اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِيَ الذُّنُوبَ الَّتِي تَحْبِسُ الدُّعَاءَ

Photos from Noor e Sibtain's post 11/06/2026

مرجعِ دینیِ کبیر آیت اللہ العظمیٰ سماحة الشیخ إسحاق الفياض قدس سره کی قبرِ پر حاضری، فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کے بعد ان کے فرزندِ ارجمند سماحة الشیخ محمود الفياض سے تعزیت و تسلیت کا شرف حاصل ہوا۔

اس موقع پر مدرسةُ السِّبْطَيْنِ الدِّينِيَّةِ النَّجَفِ الأَشْرَفِ کے اساتذہ اور طلبہ کے وفد نے شرکت کی اور مرجعِ راحل کی عظیم علمی، دینی اور حوزوی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اللہ تعالیٰ مرجعِ فقید کے درجات بلند فرمائے، انہیں جوارِ محمد و آلِ محمدؑ میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور پسماندگان، شاگردان اور مقلدین کو صبرِ جمیل عنایت فرمائے۔

#تعزية #الفاتحة :::

Want your school to be the top-listed School/college in Najaf?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Najaf