26/01/2026
Jamia Islamia Sultanpur
#26
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Maulana Mohammad Usman Qasmi, Jamia Islamia Sultanpur, Sultanpur.
Official page Maulana Mohammad Usman Qasmi
Rector Of- Jamia Islamia Sultnpur
Imaam O Khateeb- Markaj Masjid Sultnpur
Founder Of- Jamia Ismia Public School, Jamia Umme Habiba Lilbanaat
26/01/2026
Jamia Islamia Sultanpur
#26
बुनियाद है हम 🇮🇳❤️
یوم جمہوریہ مبارک ❤️🇮🇳
28/12/2025
مولانا محمّد عثمان قاسمی صاحب ناظمِ اعلیٰ مدرسہ جامعہ اسلامیہ سلطانپور
Maulana Mohammad Usman Qasmi Sahab Nazim E Ala Jamia Islamia Sultanpur
حضرت مولانا پیر و مرشد ذوالفقار صاحب نقشبندی علیہ الرحمہ کی وفات سے عالمِ اسلام میں ایک روحانی خلاء!!!
ستارے ٹوٹٹے رہتے ہیں شب و روز
غضب یہ ہے کہ آج آفتاب ٹوٹ گیا۔
زندگی ایک دھوکہ و فریب ہے اور قضا ایک اٹل حقیقت ہے جس کا انکار نہیں کیا جاسکتا۔روزآنہ شوشل میڈیا کے توسط سے کسی نہ کسی کے انتقال کی خبر ملتی رہتی ہے مگر محبوب العلماء والصلحاء حضرت پیر ذوالفقار صاحب نقشبندی (نور اللہ مرقدہ)کی خبرِ انتقال سے دل بے چین و بے قرار ہوگیا اور یہ بات دل کو تڑپا گیا کہ فیضانِ علوم و معارف و سلوک و تصوف کا بہتا ہوا دریا سدا کے لیے رک گیا۔
پیر ذوالفقار صاحب نقشبندی علیہ الرحمہ دنیائے سالکین کے وہ ہیرے تھے جو محتاجِ اجودیت نہیں ہوتا،وہ ایک زندہ دل درویش تھے جس کا دیدار کرکے اللہ یاد آجاتا ہے،ان کے جانے سے ایسی کمی پیدا ہوئی ہے جس کا تدراک ہوتا ہوا نظر نہیں آتا،۔
حضرت کی خدمتِ دین وخدمتِ خلق کا دائرہ وسیع تر ہے جس کو زیرِ قلم لانا ناممکن نہ سہی مشکل ضرور ہے،حضرت کے روحانی و عرفانی بیانات سے ایک دنیا سیراب ہوئی ہے(اور ان کے مکتوباتِ ثمینہ سے ان شاءاللہ ہوتی رہے گی )اور ان کے مجذوبانہ وعظ و نصیحت سے بہتوں نے منہیات سے توبہ کرکے انابت الیٰ اللہ کا راستہ اختیار کرکے خود کو راہِ راست پر گامزن کیا ہے!
آج دوشنبہ کا دن ہے،صبح ترانے میں طلبہ کے سامنے حضرت کی زندگی کے مختصر حالات کا تذکرہ کیا گیا،بعدہ ایصالِ ثواب و دعائے مغفرت بھی!
بندہ بارگاہِ رب العزت میں دعاگو ہے کہ اللہ پاک پیرِ کامل،مرشد و مربی،حضرت نقشبندی علیہ الرحمہ کی کامل مغفرت فرماکر اپنی شایانِ شان جنت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے،نیز ہم سب پسماندگان کو صبرِ جمیل سے نوازے،اور ہم سب کو اُن کا نعم البدل عنایت فرمائے۔
نیز بندہ حضرت کے فرزندان و دیگر پسماندگان و لواحقین کو تعزیتِ مسنونہ پیش کرتے ہوئے یہ کہتا ہے کہ؛ لائی حیات آئے،قضا لے چلی چلے۔
اپنی خوشی نہ آئے نہ اپنی خوشی چلے!
(مولانا)محمد عثمان قاسمی(ناظمِ اعلیٰ)جامعہ اسلامیہ،خیرآباد،سلطان پور،یوپی(الھند)228001
15-12-2025
21/10/2025
سرپرست جمعیۃ علماء ضلع سلطان پور(حضرت مولانا محمد عثمان صاحب قاسمی ناظم اعلیٰ جامعہ اسلامیہ سلطان پور)کی معیت میں موضع سیور کا دورہ!!!
اوقاف کا رجسٹریشن امید پورٹل پر کرانا انتہائی ناگزیر و لازمی ہے اور اس کے لیے جمعیۃ علماء سلطان پور کے ذمہ داران پوری حرکت میں ہیں!
آج اسی سلسلے کی ایک نشست موضع سیور میں ہوئی!
سلطان پور کے جمعیۃ کے سرپرست جناب حضرت مولانا محمد عثمان صاحب قاسمی نے اس مجلس میں موجود شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ امید پورٹل پر اوقاف کی زمینوں کا اندراج انتہائی ضروری ہے جو ہم سب کی ذمہ داری ہے،اسی لیے ہم لوگ گاؤں گاؤں،نگر نگر جاکر تمام مسلمانوں کو بیدار کر رہے ہیں،آپ لوگ اپنے کاموں کو مؤخر کر کے سب سے پہلے اس کام کو کریں،ورنہ ہماری اوقاف کی زمینیں خطرے میں آجائیں گی،اس کے بچاؤ کی یہی صورت ہے کہ ہم لوگ وقت رہتے ہوش کا ناخن لیں اور امید پورٹل پر رجسٹریشن کریں،مولانا نے کہا کہ اس کام میں آپ لوگوں کو جو بھی دقت و دشواریاں پیش آئیں گی اس کو دور کرنے کے لیے ہم لوگ اور جمعیۃ کے کارکنان آپ کے ساتھ ہوں گے!
صدرِ جمعیۃ مولانا مطھر السلام قاسمی نے بھی اسی پر زور دیا کہ ہم لوگ سستی اور کاہلی کو نکال کر چاق و چوبند ہوجائیں اور ہر اس حالات کا مقابلہ کرنے کو تیار رہیں جو ہمیں متعصب حکمراں کی جانب سے پیش آرہے ہیں،ان شاءاللہ یہ ظلم کے کالے بادل ایک نہ ایک دن چھٹے گیں ضرور اور روشن دن کی کرنیں پھوٹیں گی بس آپ سب مل کر جمعیت کے بتائے ہوئے طریقہ کار پر عمل کرتے رہیں!
جمعیۃِ سلطان پور کے جنرل سیکریٹری مفتی محمد توفیق قاسمی نے امید پورٹل پر رجسٹریشن کا طریقہ سکھایا اور بتایا کہ کن کن ڈاکومینٹ کی ضرورت رجسٹریشن کے لیے پڑے گی،اور اس کی حصول یابی کیسے اور کہاں سے ہوسکتی ہے!
اللہ پاک مسلمانوں کے مسائل کو آسان کرے!
آمین
🖋️مفتی اسرار احمد قمر
جامعہ اسلامیہ سلطان پور
21-10-2025
Hazrat Sahab
✨