آج عید قربان ہے
قربانی! اسماعیل کی
سلام آپ کی عظمتوں اور آپ کے آداب پر
چشم تصور میں آپ آ نہیں پاتے کہ آپ حد امکان سے بھی بالاتر ہیں۔
قربانی! حسین کی
واہ حسینا! سلام آپ کی مظلومیت پر
آپ کے قلب اطہر پر کیا بیتی ہوگی
میرا سینہ پھٹ پڑتا ہے ۔
Dr Nazir Ahmad Zargar Official
Teacher, Islamic Studies and Comparative Religion, Central University of Kashmir, India
The Crisis of Knowledge and the Future of Islamic Studies: Rethinking Orientalist Methodologies and Revisiting the Project of Islamization/Integration of Knowledge-III
This does not mean that every orientalist scholar acted with malicious intent or that every orientalist contribution lacked value. Many orientalists produced valuable manuscripts, linguistic studies, historical documentation, and textual research. However, the larger structure within which orientalism evolved cannot be detached from colonial ambitions and European civilizational supremacy. Orientalism frequently functioned as a method of understanding the East, especially the Muslim world in order to govern it, neutralize its intellectual resistance, and gradually reshape its consciousness.
The famous Palestinian thinker Edward Said demonstrated how orientalism was deeply connected with power structures. The orientalist was often not a neutral observer. He frequently approached Islam through assumptions already shaped by European historical experiences, Christian theological conflicts, Enlightenment rationalism, secular modernity, and colonial interests. As a result, Islam was often interpreted through categories alien to its own epistemological foundations.
to be continued...
Many students feel deeply disappointed after failure. That feeling is real. It hurts when you work hard and do not get the result you hoped for.
But failure in an exam, interview, or any effort does not mean your journey has ended. It only means that one attempt did not work.
Falling is part of learning. Real failure happens when a person stops trying after falling.
Every successful person has faced setbacks. They made mistakes. They failed. But what made the difference was that they continued to struggle.
If you did not succeed this time, do not lose hope. Take time to understand what went wrong. Learn from it and start again.
Your result is not your identity. One bad phase does not decide your future.
Keep moving forward. Your next effort may change everything.
The Crisis of Knowledge and the Future of Islamic Studies: Rethinking Orientalist Methodologies and Revisiting the Project of Islamization/Integration of Knowledge-II
The modern age is not merely an age of military power, economic dominance, technological advancement, or political expansion. It is fundamentally an age of epistemological control. The greatest struggle of the modern world revolves around knowledge, interpretation, meaning, and the authority to define reality itself. Colonial powers did not seek only to occupy lands, exploit resources, and dominate governments. They also sought to colonize minds, reconstruct intellectual traditions, redefine civilizations, and reshape the understanding of religion, history, morality, and identity.
The Muslim world became one of the central targets of this epistemological project. Islam was not merely viewed as a religion among religions. It was seen as a complete civilizational force with its own metaphysics, law, ethics, epistemology, politics, social order, and worldview. Because Islam possessed an internally coherent intellectual tradition capable of resisting colonial domination, orientalism emerged not simply as an academic enterprise, but also as an instrument of political and civilizational influence.
To be continued...
23/05/2026
Admissions Open 2026
Explore religion, philosophy, ethics, spirituality, and contemporary thought at the Department of Philosophy & Religious Studies, Central University of Kashmir.
Join a programme that develops critical thinking, research skills, and intellectual depth.
Apply now and begin your academic journey.
22/05/2026
Fitnah of Wealth Explained | Surah Al-Kahf | Dars-e-Qur’an Part-60 | Click on the link below👇
https://youtu.be/fqADtg68Ol0?si=haiqlkFYbYO9x1Ke
The Crisis of Knowledge and the Future of Islamic Studies: Rethinking Orientalist Methodologies and Revisiting the Project of Islamization/Integration of Knowledge
Before I begin this series, I would like to make a few submissions to students, researchers, teachers, and academics, especially those connected with Islamic Studies, Religious Studies, Philosophy, Sociology, History, and related disciplines.
For nearly two decades, as a student, researcher, teacher, and observer of contemporary intellectual trends, one issue has continued to trouble me deeply. The crisis facing today the Muslim world, in particular, and the humanity, in general, is not merely political, economic, or technological. At its core, it is an epistemological crisis. A crisis of knowledge, interpretation, methodology, meaning, and intellectual confidence.
Many of our students enter universities without fully realising that modern academic discourse is never entirely neutral. Every methodology carries assumptions about religion, truth, morality, history, human nature, civilization, and even reality itself. Unless students, particularly from Islamic Studies, understand this carefully, they may unknowingly begin to study Islam through frameworks detached from the very epistemological foundations of Islam.
This issue deserves serious attention from every student and scholar of Islamic Studies today.
Over the coming posts, I intend to share some reflections, observations, concerns, and conclusions that I have gradually developed through years of reading, teaching, research, interaction with academic discourse, and engagement with both traditional and modern intellectual environments.
This is not a claim of absolute conclusions or final authority. It is only a humble intellectual attempt to initiate reflection and discussion on some of the most important questions facing contemporary Islamic scholarship.
I especially request scholars, teachers, researchers, students, and people from the field to engage critically and constructively. Please share your observations, corrections, disagreements, additions, and conclusions in the comments. Serious academic conversations grow through collective reflection, respectful critique, and intellectual sincerity.
Our intellectual tradition was built upon dialogue, verification, critique, and pursuit of truth. May this small effort contribute, even modestly, toward reviving meaningful scholarly engagement in our time.
Dr Nazir Ahmad Zargar
Department of Philosophy and Religious Studies
Central University of Kashmir
(اگرچہ یہ پوسٹ کسی واقعے سے دلبرداشتہ ہوکر لکھی ہے، اور بظاہر دیر سے لکھی ہے، تاہم آفاقی نظریات شان ورود میں مقید نہیں ہوسکتے۔)
کسی بھی مہذب، باشعور اور باوقار قوم کی پہچان یہ ہوتی ہے کہ وہ اپنے علماء، اساتذہ، مفکرین اور تربیت کرنے والوں کو کس نظر سے دیکھتی ہے۔ جو قومیں اپنے معلمین اور رہنماؤں کی عزت کرتی ہیں، دراصل وہ اپنے مستقبل کی عزت کرتی ہیں۔ کیونکہ استاد صرف کتاب نہیں پڑھاتا، وہ نسلیں بناتا ہے۔ عالم صرف مسائل نہیں بتاتا، وہ اقدار، اخلاق اور شعور منتقل کرتا ہے۔
ایک بچہ اگر گھر میں والدین کو اپنے استاد کا احترام کرتے دیکھے، معاشرے میں علماء کی توقیر محسوس کرے، میڈیا میں مہذب گفتگو سنے، تو اس کے اندر بھی ادب، توازن اور انسانیت پیدا ہوتی ہے۔ لیکن اگر وہ ہر طرف تمسخر، تضحیک، کردار کشی اور تحقیر دیکھے تو اس کے دل سے ہر بڑے کی عظمت ختم ہوجاتی ہے۔ پھر معاشرہ علم سے نہیں، ہنگاموں سے چلتا ہے اور لوگوں کو ہنگامے برپا کرنے میں لطف آتا ہے۔
سچ ہے کہ علماء، اساتذہ، ڈاکٹر، انجینئر، صحافی، وکیل، سیاست دان، تاجر، ہر طبقے میں کچھ کمزور اور ناپختہ افراد ہوتے ہیں۔ انسان خطا سے خالی نہیں۔ کسی ایک فرد کی غلطی کو بنیاد بناکر پورے طبقے کو مجرم، بے وقعت یا مشکوک قرار دینا انصاف نہیں، جذباتیت ہے۔ اگر کسی ایک ڈاکٹر کی غلطی سے سارا طب کا شعبہ مشکوک نہیں ہوجاتا، کسی ایک جج کی کمزوری سے پورا نظام عدل ختم نہیں ہوجاتا، تو کسی ایک عالم یا استاد کی لغزش سے پورا طبقہ قابلِ نفرت کیسے ہوسکتا ہے؟
بدقسمتی سے سوشل میڈیا نے ایک اور خطرناک رجحان پیدا کردیا ہے۔ اب تحقیق سے زیادہ سنسنی بکتی ہے۔ دلیل سے زیادہ ہنگامہ پسند کیا جاتا ہے۔ کچھ نام نہاد صحافی اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کسی واقعے کی پوری حقیقت جانے بغیر ویڈیوز، کلپس اور پوسٹس کے ذریعے لوگوں کی عزتیں اچھالتے ہیں۔ انہیں نہ کسی خاندان کی تکلیف کا احساس ہوتا ہے، نہ کسی ادارے کے وقار کا۔ چند لائکس، ویوز اور فالوورز کے لئے پورے معاشرے میں بدگمانی اور نفرت پھیلائی جاتی ہے۔ یہاں بھی یہ سوال پوچھا جاسکتا ہے کہ کیا ایسے غیرذمہ نام نہاد صحافیوں کی وجہ سے شعبہ صحافت کو بند کردینا چاہیئے؟
تنقید ضرور ہونی چاہیئے۔ احتساب بھی ہونا چاہیئے۔ مگر تہذیب کے ساتھ، انصاف کے ساتھ، تحقیق کے ساتھ۔ تنقید اصلاح کے لئے ہو، تذلیل کے لئے نہیں۔ اختلاف دلیل سے ہو، گالی سے نہیں۔ کسی کی غلطی پر بات کیجئے مگر اس کی پوری زندگی، پورے شعبے اور پورے طبقے کو دفن مت کیجئے۔
اسی کے ساتھ علماء، اساتذہ اور ہر بااثر طبقے کو بھی اپنا محاسبہ کرنا ہوگا۔ عزت ہمیشہ ذمہ داری مانگتی ہے۔ جو قوم آپ کو رہنما مانتی ہے، اسے آپ سے کردار، دیانت، حلم، اخلاص اور اعلیٰ اخلاق کی توقع بھی ہوتی ہے۔ اگر اہلِ علم خود اخلاق، برداشت، تحقیق اور عمل کا نمونہ بن جائیں تو ان کی مخالفت کرنے والوں کے پاس بھی بہت کم جواز رہ جائے گا۔
معاشرے کو یہ سمجھنا ہوگا کہ قومیں اپنے معلموں کی توہین کرکے ترقی نہیں کرتیں۔ جو ہاتھ قلم پکڑاتے ہیں، جو ذہنوں کو سوچنا سکھاتے ہیں، جو نوجوانوں کو اخلاق، شعور اور مقصد دیتے ہیں، ان کی عزت دراصل تہذیب کی حفاظت ہے۔
ہمیں ایک ایسا معاشرہ بنانا ہے جہاں احترام اندھی عقیدت نہ ہو، اور تنقید بے ہودگی نہ بنے۔ جہاں علماء و اساتذہ اپنی ذمہ داری سمجھیں، میڈیا اپنی حدود پہچانے، اور عوام انصاف، توازن اور تہذیب کے ساتھ رائے قائم کریں۔ یہی زندہ قوموں کا راستہ ہے۔
ڈاکٹر نذیر احمد زرگر کشمیر(انڈیا)
12/05/2026
Ask Your Questions and clear your doubts
ہندوستان سمیت بہت سے ممالک میں Prevention of Cruelty to Animals Act, 1960 اور اس کے تحت جاری قوانین (جیسے Animal Birth Control Rules) وغیرہ سے سڑک کے کتوں یا دوسرے جانوروں کو بے رحمانہ سلوک، بے سبب مار پیٹ، یا غیرانسانی طریقے سے بے دخل کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ بلا شبہ ہر جاندار کے تئیں کسی بھی طرح کا بے رحمانہ سلوک کرنا جرم ہے۔
لیکن کچھ سالوں سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ کتوں کی حفاظت کا معاملہ ایک مثبت ذمہ داری سے نکل کر بے حد نقصان دہ مسئلہ بن گیا ہے۔ قانون بنانے والے بھی انسان ہیں اور انسان کسی ایک پہلو پر تو گہری نظر رکھ لیتا ہے لیکن ہزاروں گھروں کی چیخیں، زخمی بچوں کے آنسو، یا بوڑھی عورتوں کی راتوں کی بے خوابیاں اس کے سامنے نہیں ہوتی ہیں۔
جانوروں کے ساتھ رحم کرنا انسانیت کا تقاضا ہے، یہ بات ہر عقلمند مانتا ہے۔ لیکن اس تقاضے کی سب سے بڑی حکمت یہ ہونی چاہیئے کہ خود انسان کی جان رحم کے قابل مانی جائے۔ لیکن ہم دیکھ رہے ہیں کہ قانونی اداروں کے لئے کتوں کی حفاظت مقصدیت سے ذیادہ جذباتیت کا مسئلہ بن گئی ہے۔
کتوں کی حفاظت کو قانونی اداروں، این جی اوز اور اجتماعی مظاہروں کے ذریعے ایک ایسا مقدس مقصد بنا دیا گیا ہے کہ اگر کسی معصوم بچے کو کتے کاٹ کھائیں، کسی عورت کو بیچ سڑک گھسیٹ کر برہنہ کردیں تو بیچ بچاو کرنے والے شریف لوگ الٹے مجرم بن جائیں۔
مقصد اگر یہ ہے کہ انسان جانوروں کے ساتھ رحم، انصاف اور انسانیت کا عملی مظاہرہ کرے تو اس کا کہاں سے یہ مطلب ہوا کہ کتوں کی حفاظت کے نام پر انسانی جان کو خطرے میں ڈالنے والا نظام بنایا جائے۔
انسانوں کو قانون، تعلیم، اور اخلاقی تربیت کے ذریعے سکھایا تو جاسکتا ہے لیکن یہ بتایا جائے کہ کتوں کے لیے بھی کوئی تعلیم یا قانون ہے کہ وہ بیچارے انسان کو نہ ستائیں۔ سچ یہ ہے کہ کتے نہ قانون سمجھتے ہیں، نہ آپ کی مہربانی، نہ آپ کی رواداری۔ جو پالیسی ہماری ہے، جو ادارے ہیں، جو معاشرہ ہے، وہ سب انسانوں کے لیے ہیں۔ اگر ہم انسانوں کو تعلیم، نصاب، اور قانونی احساس دیتے ہیں، تو اسی کے ساتھ کوئی لائحہ عمل ایسا اختیار کرنا ہوگا کہ خود انسان اپنے ہی بنائے گئے اصولوں کے سامنے بے بس نہ ہو جائے۔
لیکن اب تو یہ صورت بنتی جا رہی ہے کہ کتوں کے حق کی بات کرتے ہوئے انسانی حق کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔ قانونی اداروں کو جذباتی نہیں ہونا چاہیئے ورنہ عام انسان کے لیے بستیوں میں جینا مشکل ہو جائے گا۔
اگر اسی طرح چلیں تو شاید یہ بھی وقت آجائے کہ کتوں کے لیے سڑکیں، پارک، اور یہاں تک کہ کچھ بستیاں بھی خالی کرنی پڑیں گی اور انسان کو اپنی ہی بستیوں سے بھاگنے یا خاموشی سے زخم کھانے پر مجبور ہونا پڑے گا۔
انسان کی جان بہرحال کتوں اور ہر جانور کی جان سے زیادہ قیمتی ہے۔ لیکن اگر انسان کی حفاظت، انسانی خوف، اور انسانی حقوق کو “جذباتی” یا “سیاسی” مسئلہ سمجھ کر نظرانداز کیا جائے، تو پھر نہ انسانیت باقی رہے گی، نہ ہی جانوروں کے لیے کوئی حقیقی انصاف۔
ڈاکٹر نذیر احمد زرگر کشمیر(انڈیا)
08/01/2026
شاہ ہمدان انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز، یونیورسٹی آف کشمیر نے، چند محدود استثنائات کو چھوڑ کر، ایسے باصلاحیت اور صالح اذہان کی آبیاری کی جو عملی میدان میں مجموعی طور پر فکری توازن، علمی سنجیدگی اور دینی وقار کے حامل ثابت ہوئے۔ یہ وہ نسل ہے جس نے علم کو محض معلومات کے ذخیرے کے طور پر نہیں بلکہ ایک ایمانی اور عملی ذمہ داری کے طور پر سمجھا۔
ان ہی ذہین و فطین اسلامی دانشوروں میں جناب ڈاکٹر الطاف حسین یتو صاحب کا شمار ہوتا ہے، جن کا تعلق اسی علمی روایت سے ہے اور جن کی شناخت سنجیدہ مطالعے اور فکری اعتدال کے حوالے سے قائم ہوئی ہے۔
آج مورخہ ۱۹ رجب المرجب ۱۴۴۷ ھ مطابق ۸ جنوری ۲۰۲۶ ء بروز جمعرات موصوف کی تصنیف "تجلیات معرفت" بطور ہدیہ موصول ہوئی۔ ابتدائی اوراق کے مطالعے سے یہ تاثر قائم ہوتا ہے کہ کتاب محض متفرق مضامین کا مجموعہ نہیں بلکہ فکری تامل اور علمی انہماک کی ایک باضابطہ کوشش ہے۔
کتاب میں شامل موضوعات سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ مصنف نے دینی مباحث کو سطحی اظہار کے بجائے فہم، شعور اور معنویت کے زاویے سے پیش کرنے کی سعی کی ہے۔ اسلوب میں وقار جھلکتا ہے۔ زبان میں تہذیب کا التزام
ہے۔ فکر میں ربط اور مقصدیت محسوس کی جا سکتی ہے۔
اوراق کی سرسری ورق گردانی سے یہ احساس بھی ہوتا ہے
کہ مصنف کی علمی تشکیل سنجیدہ مطالعے، فکری توازن اور دینی شعور کے باہمی امتزاج کی غماز ہے۔
یہ ایک ابتدائی تاثر ہے جو ایک طائرانہ نگاہ کے دوران ذہن پر قائم ہوا۔ حتمی رائے اور تفصیلی تجزیہ اہل علم کے لیے ہی موزوں ہے، کیونکہ علمی کام میں صحت و خطا کا امکان ہمیشہ باقی رہتا ہے۔
میں جناب ڈاکٹر الطاف حسین یتو صاحب کا ممنون ہوں کہ انہوں نے یہ علمی کاوش عنایت فرمائی۔ سنجیدہ مطالعے کے شائقین، طلبہ اور اہل علم کے لیے یہ کتاب قابل توجہ اور مطالعے کے لائق محسوس ہوتی ہے۔
ڈاکٹر نذیر احمد زرگر کشمیر(انڈیا)
Click here to claim your Sponsored Listing.