nadwi_official81

nadwi_official81

Share

ISLAMIC PAGE

14/03/2023

*میری بہنو۔۔۔۔۔۔!!*

آج میں نے سوچا کہ آپ سے سوشل میڈیا کے ذریعے ہی بات کرلوں، آپ بھی اس کا استعمال کرتی ہیں تو بات آپ تک پہنچانا آسان ہے۔۔۔۔
بات فی الحال ایک ہی ہے اور وہ آپکا لباس اور حلیہ ہے۔۔۔۔
آپکے پاس ایک مضبوط دلیل ہے کہ آپکے ابو منع نہیں کرتے تو باقیوں کو کیا اعتراض ہے؟؟؟
میری بہن۔۔۔۔!! ابو منع نہیں کرتے لیکن ہمارے نبی کریم ﷺ تو منع کرتے ہیں نا، آپ ہی بتاؤ، کس کی بات ماننا زیادہ ضروری ہے۔۔۔۔۔؟؟
پھر آپ ایک اور دلیل دیتی ہو کہ پردہ دل کا ہونا چاہیے یعنی دل صاف ہے تو سب ٹھیک ہے۔۔۔۔۔🌺
آپ اپنی جگہ ٹھیک کہتی ہو اور مجھے پتہ ہے کہ میری بہن کا دل صاٖف ہے لیکن دوسروں کی کیا گارنٹی ہے۔۔؟؟ اور سب سے بڑی بات کہ دل کی پاکیزگی کو ترویج دینے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنی بھی حفاظت کرو، آپ اس کائنات کی سب سے قیمتی اور نازک تخلیق ہو، کیوں سب پر اپنا یہ انمول پن اور نزاکت ظاہر کرتی ہو۔۔۔۔۔۔؟؟
پھر آپ کہتی ہو کہ زمانے کے ساتھ چلنا ضروری ہے، میری پیاری بہن! اس طرح چلنے کی کوئی حد نہیں، اسی لیے اللہ نے ہمیں حدود بتا دی تاکہ ہر زمانے میں آپکی حفاظت ہوسکے۔۔۔۔
لباس انسان کا ذاتی معاملہ نہیں میری بہن، یہ جینس کے اوپر لانگ شرٹ صرف دل کی تسلی ہے، یہ سکن ٹائٹ لباس، یہ دوپٹے سے بے پرواہ لباس، یہ ٹائٹ عبایا۔۔۔۔۔

نہیں میری پیاری بہن ! ایسے نہیں، خود کو نمایاں کرو گی تو بہت واہ واہ ہوگی لیکن یہ بھیڑیوں کی واہ واہ ہے، ان کی نظریں آپ نہیں بھانپ سکتی ،ان کے الفاظ آپ نہیں سمجھ سکتی۔۔۔۔۔
بچا لو، آپ معصوم ہو، خوبصورت ہو، نازک ہو۔۔۔۔۔
یہ آپکو فیشن کی لائن پرلگا کر، ماڈرن ازم کی راہ دکھا کر آپ سے یہ سب کچھ چھین لینا چاہتے ہیں۔۔۔۔۔۔
وہ بھی صرف ایک مخصوص عمر تک، اس کے بعد ان کی نظریں بدل جایا کرتی ہیں۔۔۔۔۔
بچ جاؤ، میری بہن، بچ جاؤ۔۔۔۔۔۔
سمیٹ لو، سمٹ جاؤ۔۔۔۔۔۔۔
نبی کریم ﷺ کی محبت کی لاج رکھ لو۔۔۔۔۔۔
تم دخترِ امت ہو، دخترِ مغرب نہیں۔۔۔۔۔۔
میری بہنوں میری بات کا برا نہ منانا
شاید کہ آپ کے دل میں یہ بات اتر جائے.....
اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ پاک ہر بيٹی کی ہر بہن کی عزت کی حفاظت فرمائے۔۔۔۔🌺🌺
اور اپنا مقام سمجھنے کی توفيق عطا فرمائے
ہماری سب ماؤں بہنوں کو اللہ پاک پردہ کرنے کی توفیق عطاء فرمائے اور دین اسلام کے مطابق عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔۔۔آمین یا اللہ آمین 🌺🌺

💕 *پوسٹ اچھی لگے تودوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں*

26/02/2023

*رمضان میں تیاری کے ساتھ داخل ہوں*
رمضان صرف 28 دن دور ہے۔۔۔
شعبان رمضان کی تیاری کا مہینہ ہے تاکہ ہم رمضان میں اس طرح داخل ہوں کہ ہمارا روٹین بن چکا ہو اور ایک لمحہ بھی ضائع نہ ہو
کچھ تجاویز:
- اللّٰہ تعالیٰ سے رمضان المبارک صحت، عافیت اور توفیقِ طاعت کے ساتھ حاصل ہونے کی دعا کریں
- اللہ تعالیٰ سے رمضان کی تیاری میں مدد کی دعا کریں
- ماہ شعبان میں روزانہ کم از کم 15 منٹ تلاوت قرآن کا معمول بنائیں جسے رمضان میں بڑھا کر کم از کم 1 پارہ روزانہ تک لے جائیں
- پانچوں نمازیں مسجد میں باجماعت ادا کریں (خواتین گھر پر اول وقت میں)
- جن بڑے بڑے گناہوں میں مبتلا ہوں ان سے توبہ کریں اور کم از کم اخیر رمضان تک بچنے کا عہد کریں۔ اسکی برکت سے آئندہ بھی توفیق عطا ہوجائے گی۔
- کسی کا مال ناجائز لیا ہوا ہے تو واپس کریں یا کم از کم مہلت مانگ لیں
- کسی خون کے رشتے سے قطع تعلق ہے تو رمضان سے پہلے اللّٰہ کیلئے اس تعلق کو بحال کرلیں، چاہے وقتی طور پر آپکو نیچا ہونا پڑے
- موبائل کی فضولیات اور لغویات سے خود کو بچائیں اور کم از کم شعبان و رمضان میں موبائل سے تعلق صرف ضرورت کی حد تک رکھیں
- اپنی تنہائیوں کو گناہوں سے پاک کرلیں تو عظیم الشان برکات حاصل ہونگی
اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کو شعبان و رمضان کی قدر کی توفیق عطا فرمائے، امین

05/07/2022

100%

Want your school to be the top-listed School/college in Sitapur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address

Sitapur