MIPSS

Website

MIPSS Modern Islamic Public School Shahpur was established in 2009 by Founder Ghulam Qadir at LOC area of Shahpur

Students of MIPSS - Saba won 1st prize, Rozia Shabir won second Prize and Tahreem Fathima won third prize for their outs...
26/12/2025

Students of MIPSS - Saba won 1st prize, Rozia Shabir won second Prize and Tahreem Fathima won third prize for their outstanding performances in Fikr-e-Nou 2025.

25/12/2025

آج بروز 24 دسمبر 2025 محترم برادر جناب جاوید احمد صاحب (پرنسپل) ماڈرن اسلامک پبلک اسکول اور برادرم ڈاکٹر بشارت شاہین صاحب، برادرم طارق محمود صاحب کی دعوت پر ماڈرن اسلامک پبلک اسکول / اسلامک ماڈرن اکیڈمی کے 17ویں سالانہ پروگرام میں شرکت کا سعادت مند موقع ملا۔ اس بابرکت تقریب میں بحیثیت مہمان اور ایگزامنر شریک ہونا میرے لیے باعثِ مسرت و افتخار رہا۔
یہ پروقار پروگرام صبح 10 بجے باقاعدہ طور پر شروع ہوا، جہاں اکیڈمی کے طلبہ نے نہایت خوش اسلوبی، تہذیب اور اعتماد کے ساتھ مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ تقریب میں اکیڈمی کے طلبہ، ان کے والدین، معزز اساتذہ، علاقے کے ذمہ داران، پنچایت کے نمائندگان اور متعدد معزز شخصیات نے شرکت کی۔
خصوصی طور پر ہمارے قابلِ احترام اساتذہ میں
ماسٹر محمد اعظم بھٹی صاحب، ماسٹر عبدالغنی بھٹی صاحب، جناب ہیڈ ماسٹر لال حسین صاحب (ریٹائرڈ …ماسٹر)
اور
ریٹائرڈ انسپکٹر محمد کبیر صاحب
کی موجودگی نے اس تقریب کے وقار میں مزید اضافہ کیا۔
طلبہ نے نہایت محنت، اعتماد اور فکری پختگی کے ساتھ رنگا رنگ پروگرام پیش کیے، جن میں:
اسلامیات
سیرت النبی ﷺ
موبائل فون کے مثبت و منفی اثرات
پردہ
نعتِ رسول ﷺ
تقاریر، ڈیبیٹس، مکالمے
اور مختلف ثقافتی پروگرام
خاص طور پر قابلِ داد تھے۔ ان پروگراموں کو دیکھ کر بخوبی اندازہ ہوتا تھا کہ اساتذہ اور والدین نے طلبہ کی تعلیمی و تربیتی تشکیل میں کس قدر محنت کی ہے۔
اکیڈمی کے ذمہ داران بالخصوص جناب جاوید احمد صاحب نے طلبہ کی تعلیمی، اخلاقی اور تربیتی نگرانی میں جس اخلاص، محنت اور تسلسل کا مظاہرہ کیا ہے، وہ یقیناً لائقِ تحسین ہے۔
یہ ادارہ دراصل ہمارے استادِ مکرم مرحوم ماسٹر غلام قادر صاحب کا لگایا ہوا وہ شجرِ طیبہ ہے، جو آج الحمد للہ پھل پھول رہا ہے۔ وہ ہمارے بنیادی اساتذہ میں شامل تھے، جنہوں نے ہمیں علم، اخلاق اور کردار کی بنیادیں عطا کیں۔ ہم ان کے احسانات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔
واقعی ان کی ذات پر یہ اشعار صادق آتے ہیں:

دستِ معصوم کو وہ قلم دیتا ہے
نونہالوں کو وہ قندیل حرم دیتا ہے
بانٹتا پھرتا ہے روشنی سورج کی طرح
ڈوبتا ہے تو وہ ستاروں کو جنم دیتا ہے

تقریب کے دوران مہمانوں کی عزت افزائی، پرتکلف ضیافت، نظم و ضبط، طلبہ میں انعامات کی منصفانہ تقسیم — یہ سب اس بات کا ثبوت ہیں کہ اگرچہ ایک پرائیویٹ ادارے کے لیے ایسے انتظامات کرنا آسان نہیں ہوتا، خصوصاً ایسے پسماندہ اور پہاڑی علاقے میں جہاں وسائل محدود ہوتے ہیں، مگر اس کے باوجود اساتذہ اور منتظمین نے جانفشانی اور اخلاص کے ساتھ یہ ذمہ داری نبھائی۔
یہ بات بھی قابلِ تحسین ہے کہ یہ ادارہ دین اور دنیا دونوں تعلیمات کو متوازن انداز میں لے کر چل رہا ہے؛ ایک طرف دینی شعور، اخلاق اور اسلامی اقدار، اور دوسری طرف عصری تعلیم، انگریزی اور جدید مضامین پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔
آخر میں ہم دل کی گہرائیوں سے دعا گو ہیں کہ
اللہ تعالیٰ اس ادارے کو دن دگنی، رات چگنی ترقی عطا فرمائے،
تمام ذمہ داران، اساتذہ، محسنین اور معاونین کو جزائے خیر دے،
اور اس ادارے کو علم و عمل کا روشن مینار بنائے۔ آمین 🤲
ہم تمام منتظمین کی طرف سے کی گئی عزت افزائی اور محبت بھرے سلوک پر دلی شکریہ ادا کرتے ہیں۔اور ادارے کی ترقی کیلیے دعا گو ہیں
خ احمد خان

Today, Modern Islamic Public School Shahpur celebrated its 17th Annual Day as Fikr-e-Nau 2025 at the LOC area of Shahpur...
24/12/2025

Today, Modern Islamic Public School Shahpur celebrated its 17th Annual Day as Fikr-e-Nau 2025 at the LOC area of Shahpur. Rtd. Headmaster Choudhary Lal Hussain Terwa sb, Retd. Master Azam Sab Bhatti, Rtd. Master Abdul Ghani sb Bhatti sab, Master Khushnood Sab were the invited guests on this special day under the supervision of Rtd. Inspector Abdul Kabir. Students of MIPS performed several cultural programs and actively participated. Their efforts were recognised by judges, parents and guests. They were encouraged by the distribution of prizes and the motivational speeches by the respected guests. Finally, everyone paid tributes to the founder, Late Ghulam Qadir and acknowledged the contribution.

Address

Shahpur
Shahpur
185101

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MIPSS posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category