The Usman Academy

  • Home
  • The Usman Academy

The Usman Academy The Usman Academy is an educational institution that focuses on modern education particularly English

ناظرہ  قرآن مسابقہ کے فائنل راؤنڈ کا کامیاب انعقادنا ظرہ  قرآن مسابقہ کا فائنل راؤنڈ (بروز جمعہ، ۲۹؍نومبر ٢٠٢٤)   الھند ...
29/11/2024

ناظرہ قرآن مسابقہ کے فائنل راؤنڈ کا کامیاب انعقاد

نا ظرہ قرآن مسابقہ کا فائنل راؤنڈ (بروز جمعہ، ۲۹؍نومبر ٢٠٢٤) الھند انگلش میڈیم اسکول میں شاندار طریقے سے منعقد ہوا۔ اس روح پرور مقابلے میں طلبہ نے قرآن پاک سے اپنی محبت اور حسن قراءت کا شاندار مظاہرہ کیا۔ فائنل راؤنڈ میں کل شرکاء کی تعداد ۱۳ تھی ، جو پہلے مرحلہ میں کامیابی حاصل کر چکے تھے۔ شرکاء کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے بطور حکم حضرت مولانا رفیع الدین صاحب قاسمی، استاذ مدرسہ جامعہ رحمانیہ، مولانا مشرف صاحب ، استاذ تحفیظ القرآن مدرسہ جامعہ رحمانیہ، اور مفتی فہیم عثمانی صاحب (ڈائریکٹر، ایچ ای ایم ایسٍ) شامل تھے. مقابلہ میں محمد عدنان انعام علی،ذکری افتخار اور احمد عبداللہ سلیم نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ مسابقہ میں پوزیش حاصل کرنے والے طلبہ کو سرٹیفکیٹس اور میڈلز سے نوازا گیا۔ مقابلے کے منتظمین، مولانا محمد نعیم، مفتی محمد اطہر اور ماسٹر محمد عامر نے اس پروگرام کی کامیاب ترتیب و انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا۔ حکم حضرات نے اپنے تاثرات میں شرکاء کی محنت کو سراہا اور قرآن پاک سے جڑے رہنے کی تاکید کی۔ تقریب کا اختتام دعاؤں کے ساتھ ہوا، جس میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا گیا اور شرکاء کی مزید ترقی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

Final Round of Nazirah Quran Musabqa Successfully Held

The final round of the Nazirah Quran Musabqa was successfully conducted on Friday, 29th November 2024 at Al-Hind English Medium School. The spiritually uplifting event showcased the participants’ love for the Holy Quran and their excellence in recitation. A total of 13 participants, who had excelled in the first round, competed in the final round.
To evaluate the performance of the participants, an esteemed panel of judges was appointed, which included Maulana Rafiuddin Qasmi sb (Teacher at Madrasah Jamia Rahmania), Maulana Musharraf Sb (Teacher of Tahfeez-ul-Quran at Madrasah Jamia Rahmania), and M***i Faheem Usmani (Director of HEMS).
In this competition, Mohammad Adnan Inam Ali, Zikra Iftikhar, and Ahmad Abdullah Saleem secured the first, second, and third positions, respectively. The position holders were awarded certificates and medals in recognition of their excellent performances.
The organizers of the competition, Maulana Mohd Naeem, M***i Mohammad Athar, and Master Mohd Amir, played a pivotal role in ensuring the smooth ex*****on of the event.
The judges, in their remarks, praised the efforts of the participants and encouraged them to remain connected with the Holy Quran. The event concluded with heartfelt prayers, expressing gratitude to Allah (SWT) for the success of the program and praying for the participants’ continued progress in their Quranic learning and recitation.

29.11.2024.

آج   (بروز پیر، ۲۵ نومبر،٢٠٢٤) الہند انگلش میڈیم اسکول میں الحمد لله ناظرہ قرآن مقابلہ کے پہلے مرحلے کا کامیابی سے انعقا...
25/11/2024

آج (بروز پیر، ۲۵ نومبر،٢٠٢٤) الہند انگلش میڈیم اسکول میں الحمد لله ناظرہ قرآن مقابلہ کے پہلے مرحلے کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں تینوں فروع کے طلبہ نے بھرپور شرکت کی اور اپنی عمدہ قرآنی تلاوت کا مظاہرہ کیا۔ شرکاء کو تجوید، روانی، لہجے اور ادائیگی کی بنیاد پر جانچا گیا۔
معزز ججز کے پینل نے طلبہ کی محنت کو سراہا اور ان کی قرآنی تعلیمات کے شوق کی تعریف کی۔ یہ مقابلہ روحانیت اور جوش و خروش سے بھرپور ماحول پیدا کرنے میں کامیاب رہا، جس نے طلبہ کو قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مزید مضبوط کرنے کی ترغیب دی۔
اگلے مرحلے کے لیے تمام گروپ سے تقریبا 12 طلبہ/طالبات کو منتخب کیا گیا ۔ منتظمین کمیٹی تمام شرکاء، ججز، اور منتظمین کا شکریہ ادا کرتی ہے جنہوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں تعاون کیا۔

The first round of the Quran Musabqa was successfully conducted today at A-Hind English Medium School. The event witnessed active participation from students across all groups, showcasing their excellence in Quranic recitation. Participants were evaluated based on Tajweed, fluency, tone, and pronunciation.
The esteemed panel of judges appreciated the students’ efforts and commended their dedication to Quranic learning. The competition created an atmosphere of spirituality and enthusiasm, encouraging students to further enhance their connection with the Quran.
After the first round around 12 students from all groups were qualified for the next round which will conducted soon. The organizing committee extends its gratitude to all participants, judges, and organizers for making this event a success.
25.11.2024.
Some glimpses from the program...👇

24/11/2024
"Al-Hind English Medium School is currently conducting its 2nd Unit Test; here are some glimpses."
17/08/2024

"Al-Hind English Medium School is currently conducting its 2nd Unit Test; here are some glimpses."

Happy 78th  Al-Hind English Medium School
15/08/2024

Happy 78th
Al-Hind English Medium School

11/04/2024

*الہندانگلش میڈیم اسکول میں دوسرا  سالانہ اجلاس عام**دینی ماحول میں عصری تعلیم حاصل کرنا وقت کی ناگزیر ضرورت ہے:مفتی توح...
29/02/2024

*الہندانگلش میڈیم اسکول میں دوسرا سالانہ اجلاس عام*

*دینی ماحول میں عصری تعلیم حاصل کرنا وقت کی ناگزیر ضرورت ہے:مفتی توحید عالم قاسمی*

عثمان اکیڈمی کے تحت چلنے والا ادارہ الہند انگلش میڈیم اسکول کا دوسرا سالانہ اجلاس عام وتقسیم انعامات 28 فروری بروز بدھ انتہائی جوش وخروش کے ساتھ منعقد ہواجس میں طلبہ و طالبات نے سال بھر کی کارکردگی کو اپنے مظاہر کی شکل میں حاضرین کے سامنے پیش کیا۔ پروگرام میں طلبہ و طالبات نے بہترین علمی مظاہرہ کیا جس میں قراءت قرآن مجید، انگریزی اردو ترجمہ کے ساتھ احادیث، دعائیں، دلچسب مکالمے، گروپ پرزینٹیشن، اور مختلف موضوعات پرانگلش و اردو تقاریر پیش کیں۔ اسکے علاوہ بھی چھوٹے بچوں نے مختلف زبانوں میں رنگارنگی پروگرامس پیش کرکے خوب داد تحسین حاصل کی۔ واضح رہے کہ الہند انگلش میڈیم اسکول کا قیام دوسال قبل عمل میں آیا ہے جو بہت مختصر عرصہ میں شہرکا مقبول و معتمد ادارہ بن چکا ہے۔
پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر حضرت مولانا شمس تبریز قاسمی، چیف ایڈیٹر ملت ٹائمز، ڈاکٹر حفظ الرحمن قاسمی، ڈائریکٹر ایگل اکیڈمی، حضرت مفتی توحید عالم قاسمی، استاذ حدیث جامعہ قاسمیہ مدرسہ شاہی مرادآباد نے شرکت کی۔
حضرت مولانا حفظ الرحمن قاسمی نے اپنے خطاب میں اسکول کی سرگرمیوں کی خوب سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کا پروگرام دیکھ کربےحد خوشی محسوس ہورہی ہے۔ تعلیم و تربیت کی اہمیت پر بات کرتے ہوئےکہا کہ ماں باپ ا پنے بچوں کو اپنا کردار دیں جس کے لئے خود اچھے کردار میں ڈھلنا ہوگااور تعلیم پر وقت اور پیسہ دونوں خرچ کریں یہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
مولانا شمس تبریز قاسمی نے حالات حاضرہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اس وقت ملت کو جن حالات کا سامنا ہے اسمیں ہم سب کو بہت محنت کی ضرورت ہے اور ہر میدان میں ہمیں ماہرین کی ضرورت ہے، ہمیں بہترین ڈاکٹر، وکلاء، انجینئر، سائنسداں، اور صحافیوں کی ضرورت ہے جوصحیح مسلمان بن کر ملت کی خدمت کرسکیں۔
مفتی توحید عالم صاحب نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ اس وقت ہمارے بچوں کا ایمان خطرے میں ہے، بچے غیروں کے اسکول میں جاکر ایمان جیسی دولت سے محروم ہورہے ہیں، اسلئے ہمیں اپنے بچوں کو ایسے اسکول یا اداروں میں داخل کرنا ہوگا جہاں کم از کم انکا ایمان محفوظ رہے، ہم دن و رات یہ تجربہ کر رہے ہیں کہ ہماری آئندہ نسل تیزی کے ساتھ اسلامی اقدار سے محروم ہورہی ہے، ہمیں اسکی فکر کرنے کی ضرورت ہے۔ آخر میں مفتی صاحب نے الہند انگلش میڈیم اسکول کے اقدام کی سراہنے کرتے ہوئے کہا کہ علماء کے ذریعہ اس طرح کے اسکول کا قیام دراصل ہمارے بچوں کے ایمان کی ضمانت ہے۔
پروگرام کے صدر مولانا محمد عرفان صاحب قاسمی نے اپنے صدارتی خطاب میں اسکول کی کارکردگی پر انتہائی خوشی و اطمینان کا اظہار کیا۔
آخر میں اسکول کے ڈائریکٹر مفتی فہیم عثمانی نے تمام مہانوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہمارا مقصد ملک و ملت کو اس تقابلی دور میں کامیابی کی اونچائیوں پر دیکھنا ہے جبکہ مولانا جلیس احمد صاحب کی دعا پر اجلاس کا اختتام ہوا۔ عمائدین شہرٹانڈہ میں سے سیاسی و سماجی کارکنا کے علاوہ بطور خاص مفتی راشد، مولانا جلیس ، مولانا نسیم ، مولانا شاہد، مولانا ظہیر الاسلام حاجی عبد العلیم، حاجی جمیل ممبر اسکے علاوہ کافی تعداد میں علماء، سیاسی حضرات ، ممبران نگرپالیکا ٹانڈہ اور عمائدین شہر موجود رہے۔

آپ کی شرکت ہم جملہ خدام و طلباء کے لئے باعث مسرت اور حوصلہ افزاہوگی......
27/02/2024

آپ کی شرکت ہم جملہ خدام و طلباء کے لئے باعث مسرت اور حوصلہ افزاہوگی......

Address

Mohallah Hajipura, Tanda Badli Rampur

244925

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Usman Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your school to be the top-listed School/college?

Share