28/05/2026
Zahoor Ahmad JNZ Officil
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Zahoor Ahmad JNZ Officil, Kishanganj, Purnea.
“An education should seek to bring its subjects to the perfection of their moral, intellectual, and physical nature in order that they may be of the greatest possible use to themselves and others.”ZHRD
28/05/2026
26/01/2026
معراج النبی ﷺ
بیت المعمور میں فرشتوں کی امامت
((عن عائشة قالت قال رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم لما اسرى بي الى السماء اذن جبريل فظننت الملئكة انه يصلى بهم فقدمنی فصليت بالملئكة ))
یعنی:ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہےکہ رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شبِ معراج جب مَیں آسمان پر تشریف لے گیا، حضرت جبریل علیہ السلام نے اذان دی،جبریل علیہ السلام نے مجھے آگے کیا،میں نے ملائکہ کی امامت فرمائی ۔
(الخصائص الكبرٰى،بحواله ابن مـردويه باب خصوصيته صلى الله عليه وسلم بالاسراء،جلد1،صفحه 17
#معراج
07/01/2026
موسِمِ سرما اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے جو کم وقت میں زیادہ نیکیاں کمانے کا سبب ہے۔ ہمارے اَسلاف موسِمِ سرما کی آمد پر خوش ہوتے اور اسے اپنی عبادات میں اِضافہ کا موسِم قرار دیتے تھے۔
(مسندُالفردوس،2/349،حدیث:6808)
فرشتے خوش ہوتے ہیں #
سردیوں کے آنے پر تو فرشتے بھی خوش ہوتے ہیں
چنانچہ حضرت سیّدُنا قَتادہ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ فرماتے ہیں:بےشک!فرشتے مؤمنوں کیلئے سردیوں کے آنے پر خوش ہوتے ہیں، کیونکہ اس کے دن چھوٹے ہونے کی وجہ سے مؤمن
روزہ رکھتا ہے اور رات لمبی ہونے کی وجہ سے قِیام کرتا ہے۔(الزہد لاحمد بن حنبل، ص240، رقم: 1251)
نفل روزے رکھئے سردیوں کے دن چھوٹے ہوتے ہیں،
موسِم ٹھنڈا رہتا ہے جس کی وجہ سے بھوک و پیاس کا اِحساس کم ہوتا ہے، لہٰذا ان سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دن کو نفل روزے رکھئے،
ہمارے پیارے نبی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: سردی کے روزے ٹھنڈی غنیمت ہیں۔(ترمذی،2/210،حدیث:797)
ایک اور مقام پر نبیِّ اکرم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: جس نے ایک نفل روزہ رکھا اللہ پاک اُس کے لئے جنّت میں ایک دَرَخْت لگائے گا جس کا پھل اَنار سے چھوٹا اور سَیب سے بڑا ہوگا وہ شہد جیسا میٹھا اور خوش ذائِقہ ہوگا، اللہ عَزَّوَجَلَّ بروزِ قیامت روزہ دار کو اس دَرَخْت کا پھل کِھلائے گا
۔(معجمِ کبیر، 18/366، حدیث:935)
جہنّم سے پناہ مانگئے جہنّم میں جہاں گرمی کا عذاب ہے وہیں ٹھنڈک کا بھی عذاب ہوگا لہٰذا سخت سردی میں جہنّم کی سردی سے بچنے کی دُعا کیجئے۔فرمانِ مصطَفےٰ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے: جب سخت سردی ہوتی ہے تو بندہ کہتا ہے: لَا اِلٰہ اِلَّا اللہُ آج کتنی سخت سردی ہے!”اَللّٰھُمَّ اَجِرْنِیْ مِنْ زَمْھَرِیْرِ جَھَنَّم۔“یعنی اے اللہ (عَزَّوَجَلَّ)! مجھے جہنّم کی زَمْھَرِیر سے بچا۔ اللہ تعالیٰ جہنّم سے فرماتا ہے: ”میرا بندہ تیری زَمْھَرِیر سے ميری پناہ میں آنا چاہتا ہے اور میں نے تیری زَمْھَرِیر سے اسے پناہ دی۔“
صحابَۂ کرام علیہمُ الرِّضوان نے عرض کی: جہنّم کی زَمْھَرِیر کیا ہے؟ فرمایا:”وہ ایک گڑھا ہے جس میں کافر کو پھینکا جائے گا تو سخت سردی سے اس کا جسم ٹکڑے ٹکڑے ہوجائے گا۔“(البدورالسافرۃ،ص418،حدیث: 1395)
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Telephone
Address
Kishanganj
Purnea
855107
29/03/2026
13/01/2026