Urdu Department, Patna College

Urdu Department, Patna College

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Urdu Department, Patna College, Education Website, Ashok Rajpath, Patna/5, Patna.

Photos from Urdu Department, Patna College 's post 06/08/2025

پٹنہ کالج شعبہء اردو میں پریم چند پر شعبہ جاتی سمینار
پریم چند اردو کے بڑے ادیب ہیں ،انھوں نے اردو فکشن کو معنیاتی اعتبار سے زرخیزی عطا کی ۔اردو فکشن میں پریم چند کا امتیاز و اختصاص یہ ہے انھوں ادب برائے زندگی کا تصور پیش کیا۔ ان سے پہلے جو ادب وقت گزاری اور تفریح کا ذریعہ سمجھا جاتا تھا ، پریم چند نے اپنی تخلیقی ذہانت کو بروئے کار لاتے ہوئے اسے زندگی کا ترجمان بنادیا ۔ عصری حسیت کی وجہ سے پریم چند کی تخلیقات کی اہمیت کل بھی تھی اور کم و بیش ایک صدی کا عرصہ گزر نے کے باوجود ان کے ناولوں اور افسانوں کی معنویت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے ۔۔بلکہ یہ کہنا زیادہ مناسب ہوگا کہ ان کی تخلیقات کی اہمیت آج بڑھ گئی ہے۔
واضح رہے کہ ان کا خیالات کا اظہار پروفیسر سورج دیو سنگھ صدر شعبہء اردو پٹنہ یونیورسٹی نے ، شعبہء اردو پٹنہ کالج میں پریم چند کے /145ویں سالگرہ کے موقع پر "پریم چند کل اور آج" کے موضوع پر منعقدہ شعبہ جاتی سمینار میں صدارتی کلمات کے تحت کیا۔پروفیسر سورج دیو سنگھ نے طلبا کے پرچوں کو سننے کے بعد اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلبا نے بڑی محنت اور جانفشانی سے پرچے تیار کیے۔ یہ طلبا بہت ہونہار ہیں اگر ان کی تربیت اسی نہج پر کی گئی،تو یہی بچے مستقبل میں کالج اور یونیورسٹی کا نام روشن کریں گے۔۔
افتتاحی کلمات شعبے کے استاذ ڈاکٹر ‌نعمان قیصر نے پیش کیے ۔انھوں نے اپنی گفتگو میں زور دیتے ہوئے کہا کہ کالج اور یونیورسٹی میں اس طرح کی تقریبات کا مقصد طلبا کی خفتہ اور خوابیدہ صلاحیتوں کو بیدار کرنا ہے۔ طلبا کی شخصیت کی تکمیل و تجمیل ہم اساتذہ کا مقصد ہے۔ ڈاکٹر نعمان قیصر نے پریم چند کے موضوعات کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی فن پارہ اپنے موضوع کی وجہ سے اہم ہوتا ہے۔۔اس کُرٌہء ارضی پر انسانیت سے بڑا کوئی اور موضوع نہیں ہوسکتا ۔ پریم چند نے اپنی تخلیقات میں انسانی استحصال کے خلاف آواز بلند کی ہے اور سماج کے دبے کچلے افراد کو زبان عطا کی ہے۔
پروگرام کی نظامت کے فرائض شعبے کے استاذ ڈاکٹر عبد الباسط حمیدی نے انجام دیے۔ان کی شخصیت کا یہ جوہر یہاں پہلی بار دیکھنے کو ملا۔۔انھوں نے بہت خوبصورتی کے ساتھ نظامت کے فرائض انجام دینے کے ساتھ ساتھ پریم چند کی تخلیقی عظمتوں و رفعتوں کو نشان زد کیا۔۔ انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اردو فکشن پریم چند کے احسان سے گراں بار ہے۔۔ اس میں کسی قیل و قال کی گنجائش نہیں ہے کہ پریم چند اردو کے پہلے افسانہ نگار ہیں جنھوں نے اردو فکشن کو زمینی موضوعات سے ہم آہنگ کیا۔۔ اخیر میں صدر شعبہء اردو پٹنہ کالج ڈاکٹر بالمیکی رام نے کلمات تشکر پیش کیے ۔ صدر شعبہ نے تمام حاضرین و ناظرین بالخصوص پروگرام کے مہمان خصوصی پروفیسر سورج دیو سنگھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ورود مسعود سے سمینار کے وقار میں اضافہ ہوا ، آپ نے تمام تر مصروفیات کے باوجود پروگرام میں شرکت کی جس کے لیے شعبہ کے اساتذہ و طلباء آپ کے شکر گزار ہیں۔۔صدر شعبہ ڈاکٹر بالمیکی رام نے پریم چند کی ادبی و تخلیقی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پریم جیسے عظیم فن کار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔۔انھوں نے پریم چند اور پٹنہ یونیورسٹی کے رشتے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 1931 میں پریم چند پٹنہ یونیورسٹی تشریف لائے۔۔ اس عہد کے اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں سے اس بات کی توثیق ہوتی ہے۔۔یہی وجہ ہے کہ پٹنہ یونیورسٹی میں ایک سڑک کا نام "پریم چند پتھ" ہے۔۔
اس میں اکثر و بیشتر طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔
اس تقریب کا آغاز معروف شاعر اقبال اشہر کی شہرہء آفاق نظم "اردو ہے میرا نام" سے ہواجس کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ مریم صدیقی نےپیش کیا، اس کے بعدمحمد معظم ،محمد غالب،محمد شمیم ،محمد معروف ،دیپ راج،طوبی جمال،ثانیہ آزاد،عشنا نرمیں،گڑیا،عظمی بانو،گل افشاں نور ،الیزہ پروین،نے پریم چند کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی ۔اس درمیان میں طوبی جمال اور ثانیہ آزاد نے علامہ اقبال کی نظموں کو سنا کر سامعین کے دل جیت لیے۔اس پروگرام میں ایم آئی سی اور اے ای سی کے بھی کئی طلبہ و طالبات شریک ہوئے جن میں عبد المتین اور مبشرہ رحمانی کے اسما قابل ذکر ہیں۔ ناظم سیمینار ڈاکٹر عبدالباسط حمیدی نے محفل کے خاتمے کا اعلان کیا ۔

Want your school to be the top-listed School/college in Patna?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Ashok Rajpath, Patna/5
Patna
800005