23/08/2017
زندگی کو پر سکون بنائیے
مفہومِ حدیث شریف:
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ کا یہ فرمان نقل کیا ہے کہ
اللہ رب العزت فرماتے ہیں، "اے ابن آدم (اگر) تو اپنے آپ کو میری عبادت کے لیے فارغ کرلے تو میں تیرے سینے کو بے نیازی اور سکون سے بھر دوں گا، نیز تیری تنگ دستی اور محتاجگی کو ختم کردوں گا، اور اگر تو ایسا نہیں کرتا تو میں تجھ کو دنیا کے بکھیڑوں میں الجھا دوں گا اور تجھ کو محتاجگی میں مبتلا کر دوں گا۔"
(مسند احمد، مسند المکثرین من الصحابة، مسند ابی ھریرہ رضی الله عنه، حدیث: 8696)