دارالعلوم مظفر نگر

دارالعلوم مظفر نگر

Share

انسانی اخلاق باہمی محبت اور اسلامی احکام اور عقائد وام?

20/07/2020

انا للہ و انا الیہ راجعون
ایک اور اندوہناک حادثہ :
حضرت مولانا سید محمد سلمان صاحب
ناظم جامعہ مدرسہ مظاہر علوم, سہارن پور کا ابھی انتقال ہو گیا۔
20 جولائی 2020

Photos from ‎دارالعلوم مظفر نگر‎'s post 19/05/2020

Share it to All

17/05/2020

Share with All

09/02/2020

ھمیں چاہئے کہ ھم اپنا محاسبہ کریں۔
مجیب الرحمن قاسمی عزیزی
خادم دارالعلوم مظفرنگر

26/01/2020

تمام اہلِ وطن کو یومِ جمہوریہ کی دارالعلوم مظفرنگر کی جانب سے بہت بہت مبارک باد۔
Tamaam ehl e watan ko Yom e jumhooriyyah ki Darul Uloom Muzaffrnagar ki janib se Bahut Bahut Mubarak Baad .
پرچم کشائی کی گئی جس میں حاجی عزیز الرحمن صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع مظفرنگر و مولانا شاہنواز قاسمی صاحب صدر جمعیۃ علماء شہر مظفرنگر و مفتی مجیب الرحمن قاسمی عزیزی خادم دارالعلوم مظفرنگر و مولانا عبد اللہ حافظ عمر سلمان ریاض بھائی سرفراز بھائی عرفان و بھائی نسیم احمد موجود رہے۔
مولانا عمران امام و خطیب چوڑی گلی مسجد کا بیان ھوا نعت قاری شاھد ارمان صاحب نے پیش فرمائی اور قاری حذیفہ صاحب قاسمی نے پیش فرمائی اور قاری ضیاء الرحمن قاسمی نے تلاوت قرآن پاک پیش فرمائی اور مفتی مجیب الرحمن قاسمی عزیزی نے اختتامی بیان کیا اور دعاء کرائی اور جلسہ کا اختتام الحمدللہ خیروبرکت سے ھوا بفضل اللہ اور آپ دعاؤں کی برکت سے مزید دعاء کی درخواست۔
منجانب: دارالعلوم مظفرنگر

25/01/2020

کل انشاءاللہ صبح ۹:۰۰ بجے
Kal 9:00 Baje subah

Photos from ‎دارالعلوم مظفر نگر‎'s post 07/01/2020

Bahut Gham ki baat h k Hozwali Masjid k Imam Hafiz Mohd Sajid sahab ka Intiqual hogaya h.
Innalillahi wa Inna ilaihi Rajioon.
Tamaam Hazraat se Eesaal e sawaab ki Darkhast h.

04/01/2020

بہت غم و افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دیجاتی ہے کہ مفتی افتخار الحسن صاحب کے خلیفہ وامام حوض والی مسجد سروٹ گیٹ مظفرنگر حضرت حافظ محمد ساجد صاحب اس دارِفانی سے دارِبقاء کو کوچ کرگئے۔ اناللہ واناالیہ راجعون
اس خلاء کو تو کوئی بھی پر نہیں کرسکتا۔
البتہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے درجات بلند فرمائے متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین

Photos from ‎دارالعلوم مظفر نگر‎'s post 17/12/2019

بسم الله الرحمن الرحیم
الحمدللہ آج ۱۹ جمادی الاولیٰ ۱٤٤۱ھ مطابق ۱۷ دسمبر ۲۰۱۹ء بروز منگل بوقت صبح دارالعلوم مظفرنگر میں ضرورت مند طلبہ و طالبات کو سویٹر اور موزوں سے نوازا گیا ہے جس میں دارالعلوم مظفرنگر کے خادم مفتی مجیب الرحمن قاسمی عزیزی امام وخطیب عائشہ مسجد شہاب الدین پور روڈ مظفرنگر و نسیم احمد صاحب نائب صدر اسمائل ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی وغیرہ موجود رہے۔
طالب دعا : انتظامیہ کمیٹی دارالعلوم مظفرنگر

04/12/2019

ایک بار گاندھی مولانا محمد علی مونگیری سے ملنے مونگیر گئے۔گاندھی نے اپنے مطالعہ سیرت کا حوالہ دے کر پیغمبر اسلام اور قرآن حکیم کی تعریف و توصیف کی،مولانا مونگیری گاندھی کی ان باتوں کو خاموشی سے سنتے رہے۔جب گاندھی اپنی بات کہ چکے تو مولانا نے پوچھا،مجھے تو آپ اسلام کی وہ بات بتائیں جو آپ کو پسند نہیں آئی اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اس پہلو سے آگاہ کیجئے جسے آپ نے اچھا نہیں سمجھا۔گاندھی اس سوال کے لیے تیار نہ تھے۔کچھ چونکے اور فورا بولے،ایسا تو کوئی پہلو میری نظر میں نہیں آیا۔اس پر مولانا مونگیری نے سوال کیا۔تو پھر آپ نے ابھی تک اسلام کیوں قبول نہیں کیا؟گاندھی جی کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔
مولانا خفا ہوئے اور فرمایا،اپ نے جو کہا غلط کہا ہے،آپ ہمیں صرف پھانسنا چاہتے ہیں،صیاد بھی پرندوں کو پکڑنے کے لیے انہیں کی بولیاں بولتا ہے۔

( مسٹر احسان بی اے کی آپ بیتی،ص،273)

آج ہم اپنے بڑے پروگراموں میں کچھ پنڈت اور سوامی حضرات کو مدعو کرتے ہیں اور وہ اسلام کی اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی خوب تعریف کرتے ہیں جس پر ہم پھولے نہیں سماتے،لیکن کیا کوئی اسی اسٹیج پر ان سے یہ سوال کرسکتا ہے کہ جب آپ کو اسلام یا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اتنے ہی پسند ہیں تو اسلام قبول کرنے میں کون سی چیز آڑے آرہی ہے۔؟

03/12/2019
Want your school to be the top-listed School/college in Muzaffarnagar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Aysha Masjid Near Gulshan Palace Roorke Road Muzaffarnagar
Muzaffarnagar
251002