04/08/2020
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اللّٰہ وَبَرَكاتُهُ
تمام مسلمانوں سے ایک دردمندانہ اپیل ہے کہ پانچ اگست بروز بدھ کو اپنے گھروں میں محصور ہو کر اللہ تعالیٰ سے خصوصی دعائیں مانگیں کہ اللہ تعالیٰ بابری مسجد کی جگہ بت خانہ تعمیر کرنے کے لئے سنگ بنیاد رکھنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دے ان پر اللہ تعالیٰ ابابیلوں کا لشکر بھیج دے اور سبھوں کو اندھا بہرہ گونگا بنادے اللّٰہ پاک ان ظالموں کو تباہ وبرباد کردے
آمین ثم آمین
02/08/2020
* *
_____
نہایت ہی دلی رنج وغم کے ساتھ یہ اطلاع دی جارہی ہے آج بروز اتوار بتاریخ 2؍ اگست 2020ء، مطابق 11؍ ذو الحجة 1441ھ جماعت کے معتبر ومعروف عالم دین *فضیلۃ الشیخ مولانا مقیم فیضیؔ* -طویل علالت کے بعد- اپنے ہی گھر گلوبل پارک ممبرا میں رات 1؍ بج کر 20 منٹ پر اس دار فانی سے کوچ فرماگئے۔ إنا لله وإنا إليه راجعون
رحمه الله وغفر له.
آپ رحمہ اللہ ایک باکمال داعی و خطیب اور کئی دینی کتابوں کے مولف ومترجم تھے، زبان پر مہارت کے ساتھ آپ سیال قلم کے بھی مالک تھے، آپ نے اپنی عمر کا اکثر حصہ دینی وعلمی، اور تنظیمی و جماعتی خدمات میں صرف کردیا۔
رب العالمین *شیخ محترم رحمہ اللہ* کی کوششوں کو قبول فرمائے، اور آپ کی چھوٹی بڑی لغزشوں کو معاف فرما کر جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دے۔
*نماز جنازہ* ان شـــــاء اللــــہ ظہر کی نماز سے قبل ٹھیک 12؍ بجے مسجد حسن، روئل گارڈن، متصل گلوبل پارک میں ادا کی جائے گی۔
#منجانب: *دفتر صوبائی جمعیت اہل حدیث ممبئی*
31/07/2020
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
تمام اہل اسلام کو دل کی گہرائیوں سے عید الاضحي مبارک ہو
تقبل الله منا ومنكم صالح الأعمال
عیدالاضحی کے اس مبارک دن میں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ امت مسلمہ کی حفاظت فرمائے. جو لوگ مسلمانوں کو تکلیف پہنچاتے، ان کا خون بہاتے اور دنیا سے مٹانے کی ناپاک سعی کرتے ہیں اللہ انہیں زمین میں دھنسا دے یا دنیا والوں کے لئے عبرت کا نشان بنادے.
اللَّهُمَّ إِنَّا نجعلُكَ في نحورِهِمْ، ونعُوذُ بِكَ مِنْ شرُورِهمْ
آمین ثم آمین