11/04/2024
عید الفطر مبارک ہو!🌙💟
کلیہ عائشہ للبنات گوونڈی ممبئی و جملہ متعلقین و منسوبین کی طرف سے آپ تمام احباب کو عید الفطر کی پرخلوص مبارکباد!
تقبل الله منا و منكم!
اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمارے صیام و قیام اور جملہ عبادات و اعمال صالحہ کو قبولیت بخشے نیز ہمارے دلوں کو نور سے بھر دے نیز تمام امت مسلمہ کو ایک جسم کی مانند کردے!
آمین!
دعاگو:
کلیہ عائشہ للبنات گوونڈی ممبئی
10/04/2024
ایام عید میں بعض منکرات کا ارتکاب
10/04/2024
Oh Allah! In these last few minutes of , accept us among the forgiven, among the ones of whose prayers and Duas have been accepted, among the ones you have bestowed your mercy, among the ones with glad tidings and the ones you have written another Ramadan
10/04/2024
عید الفطر سنن احکام و مسائل
31/03/2024
شب قدر میں اس دعا کو کثرت سے پڑھیں
30/03/2024
Ramzan ke aakhri ashre ki fazeelat
30/03/2024
رمضان المبارک کے آخری عشرے کی اہمیت و فضیلت
28/03/2024
خبر وفات
بڑے افسوس کے ساتھ احباب و متعلقین کو یہ خبر دی جارہی ہے کہ کلیہ عائشہ للبنات گوونڈی ممبئی کے خیر خواہ محترم جناب عبدالصمد بھائی کی والدہ ماجدہ ابھی کچھ دیر قبل بقضائے الٰہی وفات پاگئی ہیں، انا للہ وانا الیہ راجعون!
اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ رب العالمین مرحومہ کی بشری لغزشوں کو درگزر فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے نیز مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام نصیب فرمائے!
آمین!
شریک غم:
ناصر ربانی
کلیہ عائشہ للبنات گوونڈی ممبئی
26/03/2024
_*صدقات و خیرات بیشمار فضائل*_
24/03/2024
Kulliyah aayesha ki activities
21/03/2024
*آئیے مسلم بچیوں کی تعلیم و تربیت میں اپنا بھرپور تعاون پیش کریں!*
مکرمی احباب!
برکتوں اور سعادتوں سے بھرپور ماہ رمضان المبارک ہم پر سایہ فگن ہے، اس ماہ کی شریعت اسلامیہ میں بڑی فضیلت وارد ہوئی ہے، ایک عمل کا اجر و ثواب کئی گنا بڑھ جاتا ہے، بندگانِ الٰہی روزہ، نماز، زکاۃ، تلاوت، صدقات و خیرات اور قیام اللیل ودیگر عبادات میں منہمک رہتے ہیں، خود اللّٰہ کے رسول ﷺ کی سخاوت و فیاضی اس ماہ خیر میں تیز ہوا کی مانند خوب بڑھ جاتی تھی!
اسلامی بھائیو اور بہنو!
کلیہ عائشہ للبنات گوونڈی ممبئی 2013ء سے ممبئی کے گوونڈی جیسے پچھڑے اور پسماندہ علاقے میں دخترانِ ملت اسلامیہ کی بہتر تعلیم کیلئے کوشاں ہے، اب تک ادارہ ہذا سے 50 سے زائد طالبات فراغت حاصل کرکے خواتین میں دینی و اصلاحی وتربیتی سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں، نیز اپنے گھروں کو دینی ماحول دینے میں غیر معمولی کردار ادا کر رہی ہیں لہٰذا اس ماہ مبارک میں خصوصی طور پر ایسے پرآشوب وپرفتن ماحول میں کہ جب مسلم بچیوں کو بہکا، پھسلا اور ورغلا کر ایک منظم سازش کے تحت اسلامی تعلیمات سے دور کرنے اور ان سب سے بڑھ کر دین سے ہی دور کرنے کی ناپاک کوشش کی جارہی ہے (فتنۂ ارتداد کی خبریں جس کی واضح مثال ہے) کہ ہم اس ادارہ کو اپنا خصوصی تعاون فرمائیں تاکہ مسلم بچیوں کی دینی تعلیم و تربیت ممکن ہوسکے کیونکہ
مردوں کی تعلیم ضروری تو ہے مگر
پڑھ جائے جو خاتون تو نسلیں سنوار دے
اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ رب العالمین ہم سب کی عبادتوں اور صدقات و خیرات کو شرف قبولیت بخشے!
آمین!
نوٹ:-
اکاؤنٹ کی تفصیلات منسلک پوسٹر میں مذکور ہیں وجزاکم اللّٰہ خیرا
19/03/2024
Ramzan mein sehri ke liye Azan dena
19/03/2024
رمضان میں سحری کے اذان دینا
18/03/2024
Iftari karne mein Jaldi Karna!
18/03/2024
افطاری کرنے میں جلدی کرنا!
14/03/2024
Kwateen Ke Sath Narmi Se pesh Aao
13/03/2024
*گھر کی خواتین کے ساتھ نرمی کا معاملہ اپنانا سنت نبوی ہے!❤️🌙💌*
عورتیں شیشے کی طرح ہیں، دوران رمضان المبارک ان کی مصروفیات مزید بڑھ جاتی ہیں، جہاں ایک طرف شب بیداری کرکے نرم گداز بستر کو چھوڑ کر رات کی نیند قربان کرکے یہ بے چاریاں سحری کا بہترین بندوبست کرتی ہیں تو دن میں آرام، چین و سکون غارت کرکے گرمی کی تپش برداشت کرکے انواع و اقسام کے پکوان و مشروبات پر مبنی افطاری کی دسترخوان تیار کرتی ہیں لہٰذا ان اللّٰہ کی بندیوں کو جھڑکنے و ڈانٹ پلانے کے بجائے ان کا احسان مند ہوکر ان کے ساتھ نرمی سے پیش آؤ اور سنت نبوی کے سچے متبع بن کر رب رحمان کو راضی کرلو!
اللّٰہ تعالیٰ ہمیں اہل خانہ کے ساتھ الفت و محبت سے پیش آنے کی توفیق عطا فرمائے!
آمین!
دعاگو:
ابو تحسین پرویز عالم عطاء اللہ رحمانی مدنی
استاذ کلیہ عائشہ للبنات گوونڈی ممبئی
رمضان المبارک پوسٹر 6!
13/03/2024
💎چوری اور سینہ زوری!💎😡
رمضان المبارک کے روزوں کی بڑی اہمیت ہے چنانچہ یہی وجہ ہے کہ مولی کریم نے روزے دار کو دارین میں کئی بشارتیں دی ہیں، اس کے منہ کی بو رحمان کے نزدیک کستوری کی خوشبو سے بڑھ کر ہے، روزہ روزے دار کے حق میں ڈھال ہے، اس کا بدلہ اللّٰہ بہت بڑا اور اعلٰی دینے والا ہے، سابقہ صغائر گناہ اس روزے کی برکت سے مولی کریم معاف فرما دیتا ہے وغیرہ وغیرہ۔
محترم قارئین!
ایک طرف جہاں روزے کی اتنی اہمیت و فضیلت ہے تو وہیں اس کے برعکس روزہ خوری ایک نہایت ہی سنگین جرم ہے چنانچہ یہ عظیم اور قبیح ترین کبیرہ گناہوں میں سے ایک ہے۔
آج امت میں روزہ خوری خوب عام ہے، ایک کلمہ گو صحت و تندرستی کے باوجود اور بلا کسی عذر شرعی کے روزے رکھنے کا اہتمام نہیں کرتا ہے اور رب العزت کا نافرمان بندہ بنا پھرتا ہے۔ وہ دھڑلے سے ارکان اسلام میں سے ایک اہم رکن رمضان کے روزوں کو ترک کرتا ہے اور جانوروں کی طرح دن بھر کھاتا پیتا اور جگالی کرتا نظر آتا ہے۔
دینی بھائیو!
گزشتہ کچھ سالوں سے ممبئی شہر کے مختلف مسلم علاقوں میں دیکھا گیا ہے کہ مسلم ریستوران، چائے کی دوکانیں اور پان کی ٹپریاں کھلی رہتی ہیں اور لوگ کھانے کھا رہے ہیں اور کھلم کھلا چائے کی چسکیاں لے رہے ہیں حالانکہ کچھ سال قبل میرا ذاتی تجربہ و مشاہدہ ہے آپ میں سے بھی بہتوں نے دیکھا ہوگا کہ دن میں جب یہی دوکانیں کھلی رہتی تھیں تو بیچ میں ایک پردہ لگا رہتا تھا اور اس کی آڑ میں یہ کالے کرتوت یعنی روزہ خوری انجام دی جاتی تھی مگر اب آج کا مسلمان مزید برآں کہ وہ اس کبیرہ گناہ کے ساتھ ایک اور کبیرہ گناہ بھی شامل کر لیتا ہے اور وہ ہے اعلانیہ روزہ خوری، روزے کا عدم احترام، کھاتے پیتے ہوئے چھپ کر نہ کھانا، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کے دل میں اس اسلامی شعیرہ کی تعظیم انتہائی کمزور ہے، پھر اس پر مستزاد یہ کہ وہ دوسروں کو اپنے اس عمل سے تکلیف دیتا ہے، اہل ایمان کے دلوں کو ٹھیس پہنچاتا ہے، نیز دشمنوں کو مسلمانوں پر پھبتی کسنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
صحیح بخاری اور مسلم میں ہے کہ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو فرماتے ہوئے سنا: میری تمام امت کو گناہوں سے معافی ملے گی۔ سوائے ان لوگوں کے جو اعلانیہ گناہ کرنے والے ہیں۔ اعلانیہ گناہ کرنے میں یہ بھی شامل ہے کہ بندہ رات کو ایک گناہ کرے پھر صبح ہو تو اللہ نے اس کا پردہ رکھا ہوا ہو لیکن وہ خود کہے اوئے فلاں !میں نے رات ایسا ایسا کرتوت کیا حالانکہ اس نے رات گزار دی اور اس کے رب نے اس پر پردہ ڈالا ہوا تھا، لیکن وہ صبح اٹھتا ہے تو وہ اپنے رب کا ڈالا ہوا پردہ خود چاک کر دیتا ہے۔
لہٰذا ضرورت ہے کہ ہم انہیں اللہ کی یاد دلائیں، اللہ جل جلالہ سے ڈرائیں، اور اس کے کرتوت کی سنگینی واضح کریں، اسے یہ بتلائیں کہ رب العالمین پر ایمان کا لازمی تقاضا یہ ہے کہ انسان اللہ تعالی کا احترام کرے، اس کے شعائر کی تعظیم کرے، ان کے مطابق عمل پیرا ہو، اللہ کی مقرر کردہ حدود کی تعظیم کرے، اور ان حدود کو عبور کرنے سے دور رہے، فرمانِ باری تعالی ہے:
ذَلِكَ وَمَنْ يُعَظِّمْ شَعَائِرَ اللَّهِ فَإِنَّهَا مِنْ تَقْوَى الْقُلُوبِ: اور جو شخص اللہ کے شعائر کی تعظیم کرے تو یہ بات دلوں کے تقویٰ سے تعلق رکھتی ہے۔ [الحج:30-32]۔
آخر میں اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مولی کریم ان تمام لوگوں کو دین کی سمجھ عطا فرما اور انہیں روزوں کی اہمیت کو سمجھنے کی توفیق عطا فرما!
آمین!
دعاگو:.
ابو تحسین پرویز عالم عطاء اللہ رحمانی مدنی
کلیہ عائشہ للبنات گوونڈی ممبئی