Jamia Tul Ilm Wal Huda Madrassa & High School, Mustafa Nagar Mendhar J&K

  • Home
  • India
  • Mendhar
  • Jamia Tul Ilm Wal Huda Madrassa & High School, Mustafa Nagar Mendhar J&K

Jamia Tul Ilm Wal Huda Madrassa & High School, Mustafa Nagar Mendhar J&K Moulana Abdul Ghani Razvi

05/09/2026

اعلانِ عید میلاد النبی ﷺ

بروز سوموار، 7 ستمبر صبح 9:00 بجے
بچیوں کا ادارہ جامعۃ العلم والھدیٰ مصطفیٰ نگر مہنڈر میں عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں بابرکت پروگرام منعقد ہوگا۔

تمام ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں سے شرکت کی گزارش ہے۔

تشریف لائیں، ثوابِ دارین حاصل کریں۔ 🌹

26/07/2026
26/07/2026

حضرت پیر سید نثار حسین شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ المعروف سوکڑ والے پیر (درہال راجوری) کی وفات پر تعزیت اور ایصالِ ثواب کے لیے حضرت مولانا الحاج قاری عبدالغنی نقشبندی صاحب (مہتممِ مدرسہ ہذا)، حضرت مولانا غلام رسول صاحب (خطیب راجوری)، حضرت مولانا حافظ محمد شکیل صاحب (امام و خطیب جامع مسجد سنگالہ چوک)، حضرت مولانا مروت حسین صاحب (امام و خطیب جامع مسجد تالاب راجوری)، قاری محمد جنید سلطانی صاحب اور دیگر معزز حضرات نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔

20/06/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

مدرسہ ہذا کے مہتممِ حضرت مولانا الحاج قاری عبدالغنی نقشبندی صاحب دامت برکاتہم العالیہ اور صدرِ مدرسہ جناب حضرت مولانا مفتی محمد افضال مصباحی صاحب مدظلہ العالی نے کھنیتر، پونچھ میں منعقد ہونے والی عظیم الشان “شہدائے کربلا کانفرنس” میں عوامِ اہلِ سنت سے بھرپور شرکت کی اپیل فرمائی ہے۔

تمام عاشقانِ رسول ﷺ و غلامانِ اہلِ بیتِ اطہار رضوان اللہ علیہم اجمعین سے گزارش ہے کہ اس عظیم اجتماع میں شرکت فرما کر شہدائے کربلا خصوصاً سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی عظیم قربانیوں کو یاد کریں اور اپنے ایمان و عقیدہ کو تازگی بخشیں۔

وقت اور مقام کے مطابق بروقت تشریف لا کر اس بابرکت کانفرنس کو کامیاب بنائیں۔

22/05/2026

الحمدللہ!
آج مدرسہ ہذا کی تیسری منزل کے پیلر اور بیم کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ یہ سب اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور آپ حضرات کے تعاون کا نتیجہ ہے۔

اب مزید تعمیراتی کام کے لیے اینٹ، سریا، سیمنٹ، ریت، بجری اور دیگر سامان کی ضرورت ہے۔ لہٰذا تمام مخیر حضرات سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اپنی حلال کمائی میں سے مدرسہ کی تیسری منزل کی تعمیر میں حصہ لے کر اپنے مرحومین کے لیے ایصالِ ثواب کا ذریعہ بنیں۔

یہ صدقۂ جاریہ ہے، جس کا اجر دنیا و آخرت میں ان شاء اللہ جاری رہے گا۔
اللہ پاک آپ سب کے مال و جان میں برکت عطا فرمائے اور اس نیک تعاون کو قبول فرمائے۔ آمین🤲🏻

آج قبلہ الحاج مولانا قاری عبدالغنی نقشبندی صاحب دامت برکاتہم کی، جناب سائیں رشید صاحب  درھال راجوری، گدی نشینِ سائیں گنج...
20/05/2026

آج قبلہ الحاج مولانا قاری عبدالغنی نقشبندی صاحب دامت برکاتہم کی، جناب سائیں رشید صاحب درھال راجوری، گدی نشینِ سائیں گنجی رحمۃ اللہ علیہ سے بابرکت ملاقات ہوئی۔
اللہ پاک اس محبت و عقیدت کے تعلق کو سلامت رکھے اور ہمیں بزرگانِ دین کی دعاؤں سے مالا مال فرمائے۔ آمین🤲🏻

آج راجوری سے واپسی کے دوران راستہ میں حضرت ڈاکٹر شوکت حسین بخاری صاحب کیرلا والوں کے ساتھ قبلہ الحاج عبدالغنی نقشبندی صا...
20/05/2026

آج راجوری سے واپسی کے دوران راستہ میں حضرت ڈاکٹر شوکت حسین بخاری صاحب کیرلا والوں کے ساتھ قبلہ الحاج عبدالغنی نقشبندی صاحب، مہتمم جامعۃُ العلم والہدیٰ مصطفیٰ نگر مہنڈر سے ملاقات ہوئی۔
اللہ پاک ان بزرگوں کے سائے سلامت رکھے اور دینی خدمات میں برکت عطا فرمائے۔ آمین🤲🏻

16/05/2026

مدرسہ جامعۃ العلم والھدیٰ مصطفیٰ نگر، مہنڈر
جس کے بانی ہیں الحاج مولانا قاری عبدالغنی نقشبندی صاحب حفظہ اللہ

اطلاعِ عام

مدرسہ کی تیسری منزل کا کام ہمارے قبلہ جناب جی البکری الصدیقی گلھار شریف حفظہ اللہ تعالیٰ کے فرمان کے مطابق شروع ہو چکا ہے۔ اس منزل پر ایک جانب مسجد اور دوسری جانب درسی کلاس رومز تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

لہٰذا تمام سنگیانِ طریقت، محبینِ دین اور دردِ دل رکھنے والے حضرات سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور سمنٹ، سریا، اینٹ یا دیگر کسی بھی صورت میں مالی و تعمیری تعاون فرما کر صدقۂ جاریہ میں اپنا حصہ ڈالیں۔

اللہ تعالیٰ آپ سب کے تعاون کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔🤲🏻
ربطہ نمبر- 9596963811

Address

Mustafa Nagar Mendhar
Mendhar

Opening Hours

Monday 8am - 4pm
Tuesday 8am - 4pm
Wednesday 8am - 4pm
Thursday 8am - 4pm
Saturday 8am - 4pm
Sunday 8am - 4pm

Telephone

+918648069786

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Tul Ilm Wal Huda Madrassa & High School, Mustafa Nagar Mendhar J&K posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Jamia Tul Ilm Wal Huda Madrassa & High School, Mustafa Nagar Mendhar J&K:

Shortcuts

Share