Govt. Pry. School Hakdaji Shaikhpora Zone Mawar

Govt. Pry. School Hakdaji Shaikhpora Zone Mawar

Share

Come to learn and leave to serve.

Photos from Govt. Pry. School Hakdaji Shaikhpora Zone Mawar's post 18/04/2026

گورنمنٹ پرائمری سکول ہاکہ دجی شیخ پورہ میں اسکول سیکرٹری انتخابات کامیابی سے منعقد
گورنمنٹ پرائمری اسکول ہاکہ دجی شیخ پورہ میں اسکول سیکرٹری کے انتخابات نہایت منظم اور جمہوری انداز میں کامیابی کے ساتھ منعقد کیے گئے، جو حقیقی انتخابی عمل اور طلبہ کی شرکت کے جذبے کی عکاسی کرتے ہیں۔
ان انتخابات میں سالم ریاض ملا کامیاب قرار پائے اور اسکول سیکرٹری منتخب ہوئے، جبکہ نصیر احمد ملا ڈپٹی سیکرٹری منتخب ہوئے۔
انتخابات کے شفاف اور ہموار انعقاد کے لیے اسکول میں ایک پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا، جہاں 30 سے زائد طلبہ نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور اپنے اپنے امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالے۔ پورا انتخابی عمل حقیقی انتخابات کی طرز پر پیشہ ورانہ انداز میں مکمل کیا گیا۔
پولنگ عملہ اسکول کے سابق طلبہ میں سے مقرر کیا گیا، جن میں گوہر عبداللہ کو پولنگ آفیسر اول، مومن احد کو پولنگ آفیسر دوم، اور اقراء شفیع کو پولنگ آفیسر سوم مقرر کیا گیا۔ جبکہ عبدالقیوم اور کوثر اختر کو منصفانہ انتخابات کے لیے اوبزر ور مقرر کیا گیا اور سکول کی سربراہ محترمہ حسینہ جی کو پریزائیڈنگ آفیسر منتخب کیا گیا۔
انتخابی عمل کی نگرانی چیف الیکشن آفیسر جناب عاشق حسین زاہد نے کی، جبکہ تدریسی و غیر تدریسی عملہ بشمول کوثر اختر، بیگہ بیگم نے اس الیکشن کے کامیاب انعقاد میں بھرپور تعاون کیا۔
ادارے کی سربراہ محترمہ حسینہ بانو نے تمام عملے، پولنگ ٹیموں اور طلبہ کی کاوشوں کو سراہا اور ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خصوصاً سابق طلبہ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان انتخابات کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ تقریب طلبہ کے لیے ایک قیمتی تعلیمی تجربہ ثابت ہوئی، جس نے ان میں قیادت، ذمہ داری اور جمہوری اقدار کو فروغ دیا۔

05/04/2026

گورنمنٹ پرائمری سکول ہاکہ دجی شیخ پورہ میں حسنِ قرأت مقابلہ

طلبہ اور طالبات نے بڑھ چڑھ کر لیا حصہ

گورنمنٹ پرائمری سکول ہاکہ دجی شیخ پورہ نے غیر تدریسی کام کاج کو بڑھاوا دیتے ہوئے سال رواں کا پہلا غیر تدریسی پروگرام حسنِ قرأت کے عنوان کے تحت منعقد کیا جس میں سکول ھذا کے بیشتر طلبہ اور طالبات نے حصہ لیا ۔ پروگرام دن کے دو بجے سے لیکر ساڑھے تین بجے اختتام ہوا۔ قرأت مقابلہ میں فرحت شفیح ، عمر فاروق اور نصیر احمد نے بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ سکول کے جواں سالہ استاد عاشق حسین زاہد نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔ انہوں نے پروگرام کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو قرآنی تعلیم دینی چاہیے کیونکہ قرآن ہی ہمیں اچھے اور برے میں تمیز کرنا سکھاتا ہے، قرآن ہی ہمیں اپنے ماں باپ کی خدمت کرنے کا درس دیتا ہے ، قرآن ہی ہمارے اخلاق کو سنوارتا اور سدھارتا ہے۔ ہمیں مروجہ علوم کے ساتھ دینی علوم پر بھی دسترس ہونی چاہیے تب جا کے ہم ایک بہترین اور کامیاب انسان ہونے کی امید رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو مکتبوں کے ساتھ جوڑ دیں تاکہ وہ مروجہ علوم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کر سکیں۔

انہوں نے پروگرام میں امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو مبارک باد دیتے ہوئے ان سے گزارش کی کہ وہ آئیندہ بھی سکول کے باقی تدریسی و غیر تدریسی پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔،

29/03/2026
Photos from Govt. Pry. School Hakdaji Shaikhpora Zone Mawar's post 29/03/2026
Photos from Govt. Pry. School Hakdaji Shaikhpora Zone Mawar's post 26/01/2026

77 th Republic day celebration at PS Hakdaji Shaikhpora

06/11/2025

جگر کا خون دے دے کر
یہ بوٹے ہم نے پالے ہیں

Photos from Govt. Pry. School Hakdaji Shaikhpora Zone Mawar's post 10/09/2025

Celebration of Teacher's Day at PS Hakdaji Shaikhpora.
Home made and hand made cards and gifts by our brilliant students.
Thank you all dear students.

03/09/2025

School shall remain closed today on 03 September 2025 as a precautionary measure.

Want your school to be the top-listed School/college in Kupwara?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

HAKDAJI SHAIKHPORA ZONE MAWAR KUPWARA
Kupwara