Naya Khelaona Monthly
Naya Khelaona Urdu Monthly is being published from Kolkata 700016 since 2011,Printer Publisher & Editor: Khurshid Jahan Chief Editor: Dr. Naushad Momin
23/09/2025
عصری ادب اور نئی نسل کا ترجمان
مژگاں کو لکاتہ
https://www.mizgaan.in/
اپریل تا جون 2025 کا شمارہ آپ کی خدمت میں حاضر ہے
Mizgaan عصری ادب اور نئی نسل کا ترجمان
Hi everyone! 🌟 You can support me by sending Stars - they help me earn money to keep making content you love.
Whenever you see the Stars icon, you can send me Stars!
11/05/2025
Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Jawaid Mohsin Malik, Zafar Ahmed, Mohammad Ashraf, Abdullah Shaikh
بیوقوف بنگالی لڑکی..... ؟ (COPIED and PASTE)
یکم اپریل کو اس 27 سالہ لڑکی نے ایک اور بیوقوفی کر دی۔ پچھلے سال یکم جولائی کو بھی اس نے کچھ ایسا ہی کیا تھا۔ ڈھاکہ یونیورسٹی کا خمیر ہی شاید کچھ ایسا ھے۔ اُمامہ فاطمہ یہاں بائیوکیمسٹری/مائیکربیالوجی کی طالبہ ھے۔ سائنس اسٹوڈنٹس عموماً اردگرد کے ماحول سے لاتعلق ہی رہتے ہیں لیکن اُمامہ ایسی اسٹوڈنٹ نہیں ھے۔ اس عید کے تین دن اس نے جولائی تحریک کے شہداء اور زخمیوں کی فیملیز کے ساتھ ڈھاکہ اور چٹاگانگ ہی میں گزارے ہیں۔
ادھر امریکہ میں کل یکم اپریل کو اس کا انتظار تھا مگر وہ امریکہ نہیں گئی۔ دنیا کی دلیر خواتین کا ایک بڑا ایوارڈ IWOC اس کا منتظر ہی رہا۔ سیکرٹری آف اسٹیٹس مارکو روبیو اور امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ بنگلہ دیش کی اُن بہادر خواتین کو ایوارڈ دینا چاہ رہے تھے جنہوں نے جولائی کی تحریک میں مرنے والے اور زخمی ہونے والے اسٹوڈنٹ لیڈرز کے بعد ان حالات میں قیادت سنبھالی تھی کہ انٹرنیٹ بند تھا اور بیشمار مرد اسٹوڈنٹس جیل میں تھے۔ اُمامہ فاطمہ نے ڈھاکہ یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹلز سے ہزاروں طالبات کو ساتھ لیکر مردانگی سے نہیں "زنانزگی" سے طلبہ تحریک کی قیادت سنبھالی اور اسے سیاسی انقلاب تک لے گئی جس کے نتیجے میں ظالم حسینہ کو اگرتلہ، انڈیا فرار ہونا پڑا۔
جراتمند دلیر خواتین کو دیئے جانے والا یہ امریکی ایوارڈ IWOC دو ہزار سات میں کنڈولیزا رائس نے شروع کیا تھا۔ اب تک 90 ممالک کی 200 خواتین بڑی خوشی سے یہ ایوارڈ وصول کر چکی ہیں لیکن اُمامہ فاطمہ ایوارڈ ٹھکرانے والی پہلی لڑکی ھے۔ آپ اندازہ لگائیں اس کی بیوقوفی کا ۔۔۔
یکم اپریل کو ہونے والی پروقار تقریب میں تالیوں کی گونج میں آٹھ خواتین نے یہ ایوارڈ وصول کیا ان میں ایک اتراعیلی خاتون بھی شامل تھی۔ امامہ فاطمہ کو تمام انقلابی خواتین کی نمائندہ کے طور پر اس تقریب میں شرکت کرنا تھی لیکن اُس نے ڈھاکہ میں رہ کر شہداء کی فیملیز سے ملنے کو ترجیح دی۔ مبصرین کا کہنا ھے کہ اس لڑکی کے انکار نے ایوارڈ کی کریڈیبلٹی ہی کو سمندر میں پھینک دیا ھے، اس سمندر میں جس کے بارے امامہ نے خود لکھا کہ "دریا سے سمندر تک کا علاقہ جن کا ھے ان کو وہاں آزادی سے زندہ رھنے کا حق ملنا چاہیئے"
میں اس بیوقوف لڑکی کا سوشل میڈیا اکاوؑنٹ دیکھ رہا ہوں، ہزاروں بنگالی کہہ رھے ہیں "امامہ تم تاریخ کی درست سمت میں کھڑی ہو" ۔۔۔ کوئی بنگلہ دیشی عوام سے پوچھے کہ "لڑکی تو نوجوان ھے، جذباتی ہو گئی ھے، تم لوگوں کو کیا ہو گیا؟ پہلے تم نے ساوؑتھ ایشیاء کے تھانیدار کی محبوبہ ظالم حسینہ کو بالوں سے گھسیٹ کر تخت سے اتارا اب اتنا بڑا اعزاز ٹھکرانے والی لڑکی کو شاباش دے رھے ھو۔"
شاید آپ کو یاد نہ ہو ۔۔۔ میں یاد کرواتا ہوں۔ نواب سلیم اللہ خان ۔۔۔ 30 دسمبر 1906ء کو "مسلم لیگ" بنانے والے, ڈھاکہ کے جدی پُشتی نواب ۔۔۔ دو فروری 1912ء کو انہوں نے وائسرائے ہند سے مطالبہ کیا کہ ڈھاکہ یونیورسٹی بنائی جائے اور پھر یونیورسٹی بن گئی لیکن یہ ایک مردانہ یونیورسٹی تھی جس میں طالبات کا داخلہ ممنوع تھا۔ مشہور حریت پسند نیتاجی سبھاش چندر بوس کے استاد گریش چندرا ناگ کی بیٹی لیلا رائے نے مطالبہ کیا کہ اسے ڈھاکہ یونیورسٹی میں داخلہ دیا جائے لیکن انکار ہو گیا۔ وہ بپھر گئی اور اس نے احتجاج شروع کر دیا۔ بالآخر وائس چانسلر فلپ ھارٹوگ نے گھٹنے ٹیک دیئے۔ یوں وہ ڈھاکہ یونیورسٹی کی پہلی خاتون طالبہ بن گئی۔
آج جہاں نواب سلیم اللہ خان یاد آئے، وہاں بنگالیوں کی مسلم حمیت بھی گنگنائی ۔۔۔ جانے اس باغی لڑکی کا نام کس نے رکھا 😚 لیکن رکھا بہت خوب ھے ۔۔۔ کم لوگ جانتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کی پہلی بیٹی حضرت زینبؓ کی بیٹی یعنی آپؐ کی نواسی کا نام حضرت اُمامہؓ تھا۔ یوں اہلِ بیت کے دو بہترین ناموں کی نسبت سے اس لڑکی کا نام رکھا گیا، اُمامہ فاطمہ 🌹
اب آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ امامہ فاطمہ نے IWOC لینے سے کیوں انکار کیا۔ دینی حمیت، زمینی شجاعت سے لبریز اور اڑتالیس ہزار مظلوم شہداء کی وارث یہ لڑکی بیوقوف نہیں ھے، انتہائی سمجھدار ھے اور اِس نے گھاٹے کا سودا نہیں گیا۔ ایسا سودا پہلے برطانوی رکن پارلیمنٹ سعیدہ وارثی بھی کر چکی ہیں۔ دعائیں بہت، دونوں کے لئے 💝🥰
From River to the Sea 🌷
02/04/2025
Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Nagpada Times, Abdullah Abdullah
01/04/2025
14/09/2024
Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Texmind Shahid Islam, Moazzam Siddiqui, Ahmadullah Saddam Marufi
14/07/2024
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Kolkata
700016