11/03/2026
مدرسہ مدینۃ الرسول، جلوہ آباد کوڈرما کے لیے ترمیم شدہ مضمون:
۔۔۔۔۔
دینی مدارس دنیا میں علومِ اسلامیہ کا سرچشمہ اور دینِ متین کی بقا کے مضبوط مراکز ہیں۔ یہی مدارس اسلام کی روحانی، علمی اور اخلاقی روایت کے محافظ ہیں اور ملتِ اسلامیہ کی دینی شناخت، تہذیب اور ایمان کی اساس سمجھے جاتے ہیں۔ لہٰذا ان مدارس کی بقاء، تحفظ اور ترقی پوری امتِ مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ جو حضرات اس عظیم ذمہ داری کو ادا کرتے ہیں وہ عنداللہ اجرِ عظیم کے مستحق بنتے ہیں۔
عزیزانِ ملتِ اسلامیہ!
مدارس دراصل دین کے مضبوط قلعے ہیں۔ یہیں سے حافظِ قرآن، قاری، عالم، مفتی، فقیہ، محدث اور مفسر تیار ہوتے ہیں۔ قرآنِ کریم کی حفاظت، احادیثِ طیبہ کی اشاعت اور دینِ اسلام کی صحیح تعلیمات کا تسلسل انہی دینی اداروں کے ذریعے قائم ہے۔ اگر مدارس محفوظ رہیں گے تو ہماری آنے والی نسلوں کا ایمان محفوظ رہے گا، اور اگر خدانخواستہ یہ قلعے کمزور ہوئے تو دینی شناخت بھی خطرے میں پڑ جائے گی۔ اس لیے اپنی نسلوں کے ایمان، اپنی نجات اور آخرت کی کامیابی کے لیے ان دینی قلعوں کی حفاظت ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے۔
الحمدللہ! دینِ اسلام کی اشاعت اور علومِ نبویہ کی خدمت کا یہ مبارک سلسلہ ہر دور میں اہلِ خیر کے تعاون سے جاری رہا ہے۔ اسی عظیم مقصد کے تحت مدرسہ مدینۃ الرسول، جلوہ آباد کوڈرما ایک روشن دینی و تعلیمی مرکز کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے۔
اس ادارے میں تقریباً دو سو بیرونی طلبہ حفظِ قرآنِ کریم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم حاصل کرتے ہوئے میٹرک تک تعلیم پا رہے ہیں، اور یہ خوش آئند امر ہے کہ ہر سال تمام طلبہ میٹرک امتحان میں فرسٹ ڈویژن سے کامیابی حاصل کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ تین سو سے زائد اسکولی بچے بھی یہاں زیرِ تعلیم ہیں جنہیں دینی تعلیم کے ساتھ قرآنِ کریم کو صحیح مخارج و صفات کے ساتھ پڑھنا سکھایا جاتا ہے، تاکہ وہ عملی زندگی میں دین سے مضبوط وابستگی کے ساتھ آگے بڑھ سکیں۔
مدرسہ مدینۃ الرسول میں طلبہ کی دینی، اخلاقی اور عملی تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ یہاں تعلیم، تربیت، قیام و طعام اور بنیادی ضروریات کی سہولیات زیادہ تر طلبہ کو بلا معاوضہ فراہم کی جاتی ہیں تاکہ معاشی کمزوری کسی بچے کی دینی و تعلیمی ترقی میں رکاوٹ نہ بنے۔ ادارے کا مقصد ایسے باصلاحیت حفاظ، قراء، علماء اور باکردار نوجوان تیار کرنا ہے جو معاشرے میں دینِ اسلام کی صحیح تعلیمات کو عام کریں اور ملت کے لیے مفید ثابت ہوں۔
یہ عظیم دینی و تعلیمی خدمت مکمل طور پر آپ جیسے مخیر حضرات کی زکوٰۃ، صدقات، عطیات اور تعاون سے جاری ہے۔ آپ کے پاکیزہ اموال کے ذریعے طلبہ کے قیام و طعام، تعلیمی اخراجات اور دیگر ضروریات پوری کی جاتی ہیں۔
آئیے! اس عظیم صدقۂ جاریہ میں حصہ لے کر اپنے مال کو پاک کریں اور اپنی آخرت کو سنواریں۔
اللہ تعالیٰ آپ کی اس خدمت کو قبول فرمائے اور اسے آپ کے لیے ذریعۂ نجات بنائے۔ آمین۔
Please donate via GPay (Google Pay)
Contact: 9431538584
M.S Faizi Director and Secretary
20/02/2026
20/02/2026
20/02/2026
13/02/2026
13/02/2026
10/02/2026
10/02/2026