Jamia Rahmania Majgama

Jamia Rahmania Majgama

Share

Jamia Rahmania Is A Islamic School

14/05/2024

میرا بھی نبی ﷺ سے سلام عرض کرنا 🥺

29/09/2023

*बहुत ही खूबसूरत कलाम आपकी खिदमत में
By-Arman Anjum* Jamia Rahmania Majgama please Subscribe This Channel 👇
https://youtube.com/?feature=shared

17/09/2023

Jamia Rahmania Majgama Islamic Institute Nazam By : Asadullah

17/09/2023

Jamia Rahmania Majgama Islamic Institute English Speech By Samar Rahai

19/06/2023

Jamia Rahmania Majgama

Photos from Jamia Rahmania Majgama's post 18/06/2023

. جامعہ رحمانیہ مجگواں۔۔۔۔۔ صحراء کا ایک سبزۂ نورستہ
🖊ظفر امام
________________________________________
مدارس،یہ دین کے ایسے مضبوط و محصون قلعے ہیں کہ جن کے ذریعے سے دین کی حفاظت ہوتی ہے،مدارس اسلام کی ایسی چھاؤنیاں ہیں کہ جن سے اسلامی سرحدوں کو بڑھاوا ملتا ہے،مدارس ایسے صاف و شفاف سرچشمے اور نِرمل و خالص منبع ہیں کہ جن کی پاکیزہ دھاروں سے شجرِ اسلام کی آبیاری ہوتی ہے،اگر یہ مدارس نہ ہوتے اور ان مدارس کے بوریہ نشیں درویش نہ ہوتے تو آج شاید دین ہندوستان جیسے متعصب،کوتاہ نظر اور تنگ چشم ملک میں اس حالت میں موجود نہ ہوتا،یہ مدارس ہی کی دین ہے کہ اسلام کا درخت آندھیوں کی زَد میں رہ کر بھی سرسبز و شاداب ہے۔
مدارس کی ضرورت ہر دور میں رہی ہے،مدارس جتنے ہوں گے دین اتنا ہی پھلے اور پھولےگا اور اسلام کا دائرہ اتنا ہی وسیع ہوگا،اور جب کوئی علاقہ اور خطہ ایسا ہو کہ جہاں دور دور تک کسی دینی مدرسے کا وجود نہ ہو،دینی تعلیم سے محروم اس خطے کے لوگ بےرہ روی کے شکار ہوجائیں ،جہالت و ضلالت کی تاریکیاں اس پورے خطے کو اپنے حصار میں لے لیں،بدعات و خرافات ان کی زندگی کا حصہ بن جائیں، اللہ اور اس کے رسولﷺ سے ان کا ناطہ ٹوٹ جائے، دین کی صحیح تصویر سے وہ نابلد ہوکر فضول رسموں اور من گھڑت عقیدوں کو ہی دین سمجھنے لگ جائیں تو پھر اس علاقے میں قیامِ مدارس کی اس ضرورت میں مزید شدت آجاتی ہے۔
بدقسمتی سے آج تو مدارس کی بہتات ہے،ایک طرح سے ہم کہہ سکتے ہیں کہ مدارس کا جال بچھا ہوا ہے،ہر گلی نکڑ پر مدرسے کا سائین بورڈ آویزاں ملتا ہے، مگر مدارس کے قیام کے پیچھے ہمارا مقصد مدرسے کا ”چلنا“ ہوتا ہے،اس کے لئے ہم زیادہ تر اسی خطے کو منتخب کرتے ہیں جو ہر اعتبار سے پُررونق،چکاچوند اور زرخیز ہوتا ہے،ان علاقوں کی طرف ہماری نگاہ چنداں نہیں پہونچتی جو پسماندہ اور زبوں حال ہوتے ہیں،جہاں چندے کی امید ذرا کم ہوتی ہے،جبکہ مدارس کی زیادہ ضرورت ان علاقوں کو ہوتی ہے۔
مجگواں کنہیاباڑی کشن گنج بہار ایک ایسا ہی خطہ ہے جس کے کئی میلوں کی دوری تک کوئی دینی مدرسہ نہیں ہے،اس کا شمال و جنوب مدرسے کے وجود سے خالی ہے،عرصہائے دراز سے وہاں کی سرزمین ایک ایسے ابر کرم کی منتظر تھی جس کی رحمت کی پھواروں سے وہ لہلہا اٹھے،الحمدللہ انتظار کی ایک اذیت ناک مدت گزرنے کے بعد آخرکار اس سرزمین پر بادِ بہاری کے اولین جھونکے چلنے شروع ہوگئے ہیں کیونکہ 11/ جون 2023؁ء مطابق 21/ ذی قعدہ 1444؁ھ بروز اتوار اس سرزمین پر علماءِ کرام،اساطینِ قوم اور زعمائے ملت کے ہاتھوں ایک ادارے کی بنیاد بنام ”جامعہ رحمانیہ مجگواں“پڑ چکی ہے، ایسے میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ ادارہ صرف ایک ادارہ ہی نہیں بلکہ ایک تحریک،اس پوری وادئ غیر ذی زرع کے لئے ایک ابرِ رحمت اور اس صحراء کے لئے ایک ایسا سبزہ بن کر ابھرےگا کہ جس کی شادابی اور روئیدگی سے پورا علاقہ کھل اٹھے گا ان شاء اللہ،اور ان سب کا سہرا ایک ایسی ہستی کے سرجاتا ہے جن کی آنکھوں میں تقریبا پچھلے بیس برسوں سے یہ خواب سجا ہوا تھا اور عرصہائے دراز سے جن کے دل میں یہ ضرورت کروٹیں لے رہی تھی، میری مراد ان سے ادارے کے بانی و مہتمم حضرت مولانا شعیب صاحب رحمانی مظاہری دامت برکاتہم العالیہ کی ذاتِ گرامی ہے۔
حضرت مولانا شعیب صاحب رحمانی مظاہری جو مجگواں کنہیاباڑی کشن گنج سے تعلق رکھتے ہیں،آپ ایک آزمودہ کار شخص ہیں،ادارہ چلانے کا ایک کامیاب تجربہ رکھتے ہیں،اس سے پہلے آپ فراغت کے بعد تقریبا 13 سال کلارام شاہ پور بنگال میں درس و تدریس کی خدمت پر مامور رہے،پھر اس کے بعد مجلس پور بنگال میں کم و بیش 18/ 19 سال مسندِ تدریس کو زینت بخشا،اور ساتھ ہی ساتھ مدرسے کی ذمہ داریوں کا بار بھی سنبھالتے رہے،اس بیچ تقریبا پچھلے بیس برسوں سے آپ کے دل و دماغ میں یہ خیال انگڑائی لیتا رہا اور آپ کی آنکھوں میں یہ خواب سجا رہا کہ اپنے علاقے میں ایک ایسا ادارہ ہونا چاہیے جو دینی و عصری علوم کا حسین سنگم ہو،اور جس کے سرچشمے سے ہر خاص و عام جُرعہ نوشی کا حق رکھتا ہو،یہ خواب آپ کی آنکھوں میں سجا رہا جس کی تعبیر بحمد اللہ رواں ماہ (جون) کی 11/ تاریخ کو پوری ہوئی اور بشکل مدرسہ اس کا سنگ بنیاد اکابرین کے ہاتھوں رکھ دیا گیا۔
سنگ بنیاد کے اس موقع پر قرب و جوار اور دور دراز کے لوگوں نے شرکت کی،لوگوں کے چہرے مسرت و انبساط سے کھل رہے تھے، کیونکہ اس علاقے کی بنجر زمین پر ایک نوبہار پھول کھل رہا تھا،مہمانانِ خصوصی میں حضرت مولانا زاہر صاحب مظاہری رشید پور التاباڑی،استاذ مکرم حضرت مولانا غلام مصطفی صاحب قاسمی مہتمم جامعہ ابراہیمیہ نور نگر گیرا ماری چھترگاچھ کشن گنج اور رفیق محترم حضرت مولانا معمور صاحب مظاہری مدرس دارالعلوم بہادرگنج دامت برکاتہم العالیہ وغیرہم کی شرکت ہوئی،مہمانانِ کرام نے یکے بعد دیگرے مدارس کی اہمیت،افادیت اور ضرورت پر روشنی ڈالی بعد ازاں سنگ بنیاد کی کارروائی کو بروئے عمل لاتے ہوئے حضرت مولانا زاہر صاحب کی رقت آمیز دعا پر اس مجلس کا اختتام ہوا۔
ویسے تو جامعہ رحمانیہ مجگواں کنہیا باڑی ہاٹ کشن گنج کا وجود مکتب کی شکل میں پچھلے سال ہی ہوچکا تھا،مگر باضابطہ ہاسٹل کا نظام امسال سے شروع کیا گیا،جبکہ ابھی مدرسے کے پاس مکان نام کی کوئی چیز بھی نہیں تھی مگر پھر بھی لوگوں کے اصرار کی بنیاد پر تشنگانِ علومِ نبوت کا ازدحام ہوگیا،طلبہ کو فوری طور پر مسجد میں ٹھہرایا گیا ہے،فی الحال ہاسٹل میں تیس بچے قیام پذیر ہیں اور ان کی رہائش کے لئے بڑی تیزی کے ساتھ دارالاقامہ کا کام جاری ہے۔
اہلِ علاقہ سے پرزور اپیل و درخواست ہے کہ اس نومولود ادارے کی طرف خصوصیت کے ساتھ اپنی توجہ مبذول کریں، دامے، درمے، سخنے اور تعاونے ہر طرح سے اس کی نصرت کریں تاکہ صحراء میں لگایا گیا یہ سبزۂ نورستہ بتدریج ایک ایسا تناور درخت کی شکل اختیار کرجائے کہ جس کی چھتنار چھاؤں میں بیک وقت سینکڑوں بلبل آکر چہکنے لگیں تاکہ یہ بلبل یہاں سے اڑ کر جب اپنے اپنے علاقوں میں پہونچیں تو بدعات و خرافات اور جہالت و ضلالت کے عمیق غاروں سے کاروانِ حیات کے مسافرین کو نکال کر علم و عمل کی نئی روشنی فراہم کرسکیں۔
دعا ہے کہ اللہ پاک ادارے کو قبول فرمائے،حضرت مہتمم صاحب کی مساعئ جمیلہ کو شرف قبولیت عطا کرے اور اس کے فیض کو ہر کچے پکے گھر تک پہونچائے آمین ۔

ظفر امام،کھجورباڑی
دارالعلوم بہادرگنج
18/ جون 2023؁ء

Phonpey
Google pey
Peytm
+917250646993

13/06/2023

۔ Jamia Rahmania Majgama

30/04/2023

آج کل وہ نجر نہیں آرہے ہیں جو ہمیں مسجد سے
بھگا دیا کرتے تھے رمجان میں اب آؤ نہ نماز پلنے 😯😯🤔🤔🤔

21/04/2023

آپ تمامی احباب کو عیدالفطر کی بے حد خوشیاں مبارک ہو🌹🌹

21/04/2023

Eid Mubarak
Eid is a wonderful and nice day to Pray, Care, Love, Smile and Celebrate with one another and to thank Allah for giving us this wonderful day.

Want your school to be the top-listed School/college in Kishanganj?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Majgama, Kanhaiabari
Kishanganj
855107

Opening Hours

Monday 7am - 12am
Tuesday 7am - 12am
Wednesday 7am - 12am
Thursday 7am - 12am
Saturday 7am - 12am
Sunday 7am - 12am