23/01/2026
Dua ki darkhast bhaiyo
دینی و عصری علوم پر مبنی معلومات عامہ کے خزانے
23/01/2026
Dua ki darkhast bhaiyo
22/01/2026
With Abu Talha – I just got recognized as one of their top fans! 🎉
16/01/2026
03/01/2026
حوصلہ شکنی کا ثواب!!!؟
02/01/2026
روشن خیالی کا مرض
موت ایسے بھی آتی ہے !!! ( ابوطلحہ سلفی )
کل بتاریخ ۱/۱/۲۰۲۶ بروز جمعرات ایک جنازہ میں شرکت کی، ایک ایسے شخص کے جنازے میں جس کی موت کی کیفیت نہایت حیران کن اور سبق آموز تھی۔! میت موصوف کے اہل خانہ کے مطابق وہ گاۓ کا دودھ دوہ رہے تھے کہ چکر سا محسوس ہوا اور گرنے لگے، اٹھاکر لٹایا ہی تھا کہ جان پرواز کر گئی! انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔ كل نفس ذائقة الموت ۔۔۔۔ آہ؛! ویسے تو ہر نفس کو موت کا ذائقہ چکھنا ہی ہے لیکن اس طرح بالکل اچانک کسی عارضہ نفسیہ کے بغیر کسی ذی روح کا بے روح ہو جانا اہل خانہ کے لیے نہایت صبر آزما ہوتا ہے۔
جہاں ایک طرف آج نۓ سال کی خوشیاں منائی جا رہی تھیں، لوگ اپنے گھروں میں ۲۰۲۶ کے استقبال میں پلکیں بچھاۓ ہوۓ تھے، طرح طرح کے پکوان سے دسترخوان سجاۓ جا رہے تھے، نوخیز لڑکے و لڑکیاں پارکوں میں اپنی عصمت تار تار کر رہی تھیں، شہر کے ہوٹلوں میں عزت و ناموس کا سودا کیا جارہا تھا، لوگ اپنے گھروں سے نکل کر پہاڑیوں میں نۓ سال کی آمد کی خوشی میں پکنک منا رہے تھے، کوئی مستقبل کا خواب بن رہا تھا، کوئی ماضی کی یادوں میں آنسو بہا رہا تھا، ہر طرف خوشیاں ہی خوشیاں نظر آرہی تھیں، بازار کی گلی گلی میں چہل پہل تھی، کہیں تحفے خریدے جا رہے تھے، کہیں مٹھائیاں تقسیم کی جارہی تھیں، کہیں شراب نوشی کی محفل جمی ہوئی تھی، کوئی کسی کا مذاق اڑا رہا تھا، کوئی کسی کو اپنی زبان سے نشانہ بنا رہا تھا، کوئی جوا میں مست تھا، کوئی کباب کا لطف لے رہا تھا، گویا ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ ان میں سے کسی کو کبھی کوئی غم چھو کر بھی نہیں گزرے گا۔
ان کو کیا معلوم کہ اس دنیا میں ہزاروں لوگ ایسے بھی ہوں گے جو مختلف آزمائشوں سے دوچار ہیں۔! کسی کے گھر میں میت ہو گئی ہوگی، کسی کی جان بے جان ہو گئ ہوگی، کسی کی ماں چل بسی ہوگی، کسی کے سر کا تاج گر گیا ہوگا، کسی کے اوپر غموں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہوگا،.!
کیا کریں غم ہے ہی ایسی چیز جو لاحق ہونے کے بعد ہی محسوس ہوتی ہے، اے کاش ہم دوسروں کے غم کو بھی اپنا غم شمار کرتے تو خود کو لاحق ہونے سے قبل ہی محسوس کر لیتے۔۔۔! اللہ تعالی ہم سب کو ہوش کا ناخن لینے کی توفیق عطا فرمائے، آمین
ابوطلحہ سلفی
31/12/2025
2026 نے 2025 کو کہا الوداع
31/12/2025
آئیے اپنا محاسبہ کریں
مولانا قمر الزماں فلاحی صاحب کی آواز میں ایک لا جواب نظم