Jamiatul Imam Al-Albani

Jamiatul Imam Al-Albani Education is defined as the process of gaining knowledge.

جامعۃ الامام الالبانی مغربی بنگال میں سعودی طرز پر ’’الیوم العلمي‘‘ کا آغاز، ڈاکٹر فاروق عبداللہ نرائن پوری کا ’’أصلُ ال...
03/12/2025

جامعۃ الامام الالبانی مغربی بنگال میں سعودی طرز پر ’’الیوم العلمي‘‘ کا آغاز، ڈاکٹر فاروق عبداللہ نرائن پوری کا ’’أصلُ السُّنّة واعتقادُ الدّين‘‘ کی شرح پر وقیع درس


مغربی بنگال کی زرخیز سرزمین ہمیشہ سے علومِ دینیہ کی پاکیزہ روایتوں سے روشن رہی ہے،یہاں کے ادارے علمی نشاطات اور دینی تربیت کے فروغ میں مسلسل ترقی کی سمت بڑھتے رہے ہیں،اسی روشن سلسلے کو مزید جِلا بخشنے کے لیے جامعۃ الامام الالباني نے سعودی طرزِ تعلیم سے ہم آہنگ ’’الیومُ العلمي‘‘ کا آغاز کیا ہے،جو علمی ذوق،فکری گہرائی اور منہجی اعتدال کو پروان چڑھانے کی ایک خوش آئند اور مضبوط بنیاد ہے،اس نئے علمی اقدام نے نہ صرف طلبہ میں غیر معمولی شغف پیدا کیا ہے،بلکہ جامعہ کے مجموعی ماحول میں تازہ روح بھی پھونک دی ہے۔جس کی تفصیل ذیل کے سطور میں درج ہے:
جامعۃ الامام الالباني مغربی بنگال میں مؤرخہ ۲ دسمبر ۲۰۲۵ء بروز منگل علمی و فکری عظمت سے مزین ’’الیوم العلمي‘‘ نہایت وقار اور بھرپور علمی فضا میں منعقد ہوا۔ یہ نشست صبح 6:30 کو شروع ہوئی اور نمازِ ظہر تک مسلسل جاری رہی،جس میں اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس بابرکت علمی دن کا محورِ درس ’’أصلُ السُّنّة واعتقادُ الدِّين للإمامَيْن الرازيَّيْن‘ جیسی قدیم اور معتمد کتاب تھی جسے ائمۂ دین نے عقیدۂ اہلِ سنت کی بنیادوں میں شمار کیا ہے،جس کے لیے مہمانِ خصوصی فضیلۃُ الشیخ الدکتور فاروق عبد اللہ نرائن پوری حفظہ اللہ استاذ جامعہ اسلامیہ نور باغ،ممبرا،مہاراشٹر کی خدمات لی گئیں، شیخ نے نہایت شرح صدر،علمی گہرائی اور محققانہ انداز میں اس عظیم علمی متن کی شرح پیش فرمائی،کتاب کے تاریخی پس منظر،مصنِّفَین کی علمی حیثیت،اور عقیدۂ اہلِ سنت کے بنیادی اصولوں کی جامع وضاحت کی۔
شیخ کا اندازِ بیان،مدلل استدلال اور نصوصِ شرعیہ کا حوالہ جات نہایت ہی زبردست تھا،جس نے طلبہ کے ذہنوں میں عقیدۂ اہلِ سنت کی بنیادوں کو مزید مستحکم کیا۔

درس کے اختتام پر طلبہ نے بڑے ذوق و شوق سے اپنے سوالات پیش کیے۔ عقیدہ،بدعات،اور معاصر فکری اشکالات سے متعلق متعدد سوالات کیے گئے۔شیخ نے ہر سوال کا نہایت شرحِ صدر اور تحقیق کے ساتھ جواب دیا، جس سے علمی ماحول میں مزید گرمی اور بصیرت پیدا ہوئی۔
یہ علمی پروگرام شیخ أبو أریب مطیع الرحمن شیث محمد المدني حفظہ اللہ کی سرپرستی میں منعقد ہوا،جنہوں نے ہمیشہ کی طرح جامعہ کی علمی سرگرمیوں کو مضبوط اور مؤثر بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

محمد یونس مدني🖋️

*جامعۃ الامام الالبانی میں ڈاکٹر حسیب الرحمن مدنی کی تقرری اور ڈاکٹر حشر الدین مدنی کی آمد:جامعہ کی تاریخ میں ایک خوش آئ...
26/11/2025

*جامعۃ الامام الالبانی میں ڈاکٹر حسیب الرحمن مدنی کی تقرری اور ڈاکٹر حشر الدین مدنی کی آمد:جامعہ کی تاریخ میں ایک خوش آئند پیش رفت*

25 نومبر 2025 صبح ساڑھے دس بجے جامعۃ الامام الالباني میں ایک پُرمسرت علمی پروگرام منعقد ہوا،جس میں ایک طرف فضیلۃ الدكتور حسیب الرحمن مدنی حفظہ اللہ کو باقاعدہ طور پر جامعہ کا استاذ مقرر کیا گیا،جبکہ وہیں دوسری طرف معروف عالم دین و مترجم مسجد حرام مکہ مکرمہ ڈاکٹر حشر الدین مدنی حفظہ اللہ کو جامعہ کی زیارت اور خصوصی دورہ کرنے پر ڈھیر ساری دعاؤں سے نوازا گیا،دونوں شخصیات کی خدمت میں بیش بہا تحائف پیش کئے گئے اور ساتھ ہی ساتھ گلدستہ استقبال سے بھی ان کا خصوصی استقبال کیا گیا،الغرض یہ دن جامعہ کی تاریخ میں ایک یاد گار دن بن گیا۔

ڈاکٹر حسیب الرحمن مدنی کی بحیثیت استاذ شمولیت ادارے کی تعلیمی ترقی کے لیے نہایت اہم کڑی کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔موصوف مدینہ یونیورسٹی سے سیرت و سوانح میں ایم اے اور پی ایچ ڈی کی ڈگریوں سے سرفراز ہیں،سیرتِ نبوی اور اسلامی تاریخ پر آپ گہری نظر رکھتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ ایک تجربہ کار مدرس اور کامیاب منتظم کی حیثیت سے بھی آپ کی خدمات ہمارے ما بین معروف ہیں۔ہمیں امیدِ واثق ہے کہ آپ کی آمد سے جامعہ کی تعلیمی کارکردگی میں مزید نکھار پیدا ہوگا،اور یہاں کا خوشگوار تعلیمی ماحول آپ کی علمی مہارتوں کو بروئے کار لانے کے لیے بہترین مواقع بھی فراہم کرے گا۔
وہیں دوسری طرف اسی نشست میں ڈاکٹر حشر الدین عبد الشہید مدنی حفظہ اللہ کی آمد پر طلبہ،اساتذہ اور انتظامیہ نے خوشیوں کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ اس نشست کا آغاز عزیزم مصلح الدین کی پر نور تلاوت سے ہوا،پھر طالب علم جناب محمد شاھد نے حمد باری تعالیٰ پیش کیا،بعد ازاں مدیرِ جامعہ فضیلۃ الشيخ ابو اریب مطیع الرحمن شیث محمد مدنی حفظہ اللہ نے دونوں معزز شخصیات کا شکریہ ادا کرنے کے بعد کہا کہ جامعہ کے طلبہ ہمارے دل کے انتہائی قریب ہیں،ان کے روشن مستقبل کے لیے ہم ہر بوجھ اٹھانے کو تیار ہیں، ہماری پوری کوشش ہے کہ یہاں آنے والا ہر استاذ اور ہر طالب علم علم و عمل کی بہترین مثال بنے،اسی لئے ہم نے ڈاکٹر حسیب الرحمن کی تقرری کی ہے،اور ان شاءاللہ چند مہینوں میں مزید کچھ اچھے اساتذہ کا انتخاب ہمارا مطمح نظر ہے۔
شیخ نے دوران گفتگو ڈاکٹر حشر الدین مدنی حفظہ اللہ کا تعارف پیش کیا اور ساتھ ہی ساتھ ان کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر صاحب ہماری قوم کے لئے مثل نعمت ہیں،ان جیسی شخصیات ہمارے سماج میں بے حد کم پائے جاتے ہیں،ہمیں ان کی قدر کرنی چاہیے۔
بعدہ ڈاکٹر حشر الدین مدنی حفظہ اللہ نے اپنے پُرتاثیر خطاب میں طلبہ کو عربی زبان میں مہارت حاصل کرنے، مستقل مزاجی کے ساتھ محنت کرنے اور اپنے اوقات کی حفاظت جیسے امور پر خصوصی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ عربی زبان علمِ دین کی کنجی ہے۔جو اس زبان کو مضبوط کر لے،وہ علم کے بڑے دروازوں تک آسانی سے پہنچ جاتا ہے۔محنت،اخلاص اور وقت کی قدر یہی کامیابی کے اصل ستون ہیں۔ڈاکٹر صاحب کی گفتگو میں جامعہ کے تئیں شفقت،علمی گہرائی اور طلبہ کے مستقبل کی فکر واضح طور پر جھلک رہی تھی۔
علاوہ ازیں ڈاکٹر حسیب الرحمن مدنی اور محفل میں موجود جناب عادل ریاضی حفظہما اللہ نے بھی طلبہ کو علم پر ابھارتے ہوئے قیمتی نصیحتیں کیں۔نظامت کی ذمہ داری راقم الحروف نے ادا کی،اس موقعے پر جامعہ کے اساتذہ اور طلبہ بڑی تعداد میں شریک رہے۔

جامعہ کے انتخاب اساتذہ پر ایک نظر:

یہ بات اہل علم کے نزدیک بالکل واضح ہے کہ جامعۃ الامام الالباني بوڑھیان،اتر دیناج پور مغربی بنگال خالص سلفی المنہج اور صحیح العقیدہ ادارہ ہے، یہ ایک ایسا علمی مرکز ہے جس نے اپنے قیام کے پہلے دن ہی سے معیاری تعلیم، مضبوط تربیت اور علمی ماحول کے فروغ کو اپنا نصب العین بنایا ہے۔ ادارہ کی پوری کوشش یہی رہی ہے کہ تعلیم و تہذیب کے میدان میں ہمیشہ بلند معیار برقرار رکھا جائے،اسی مقصد کے پیشِ نظر جامعہ میں وقتاً فوقتاً اہلِ علم اساتذہ کی باصلاحیت ٹیم تشکیل دی جاتی رہی ہے۔اسی سلسلے کی تازہ اور خوش کن کڑی فضیلۃ الدكتور حسیب الرحمن مدنی حفظہ اللہ کی بحیثیت استاذ تقرری ہے،جن کا ذکر پہلے ہی کیا جا چکا ہے،حالانکہ جامعہ میں ان کے علاوہ قسم العقیدہ کے متخصص ڈاکٹر عتیق اللہ مدنی اور عربی زبان و ادب کے ماہر جناب ڈاکٹر نظام الدین مدنی حفظہما اللہ پوری محنت و لگن کے ساتھ تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔جن کی شمولیت سے بر وقت جامعہ میں سعودی جامعات سے فارغ التحصیل اساتذہ کی تعداد تقریباً ایک درجن ہو جاتی ہے،جب کہ دیگر اساتذہ بھی ملک کی معزز جامعات؛جامعہ سلفیہ بنارس،جامعۃ الامام البخاری کشن گنج،جامعہ سنابل دہلی،جامعہ امام ابن تیمیہ،دارالسلام عمرآباد اور فیض عام مئو اور دیگر معروف اداروں سے فارغ التحصیل ہیں، اور الحمدللہ وہ سب بھی بحسن و خوبی اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
آخر میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم تمام اساتذہ کو ادارہ کے لیے نفع بخش بنائے،اور ادارہ کو بھی ہمارے لیے باعثِ خیر و برکت قرار دے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اخلاص،محنت اور عملِ صالح کی دولت سے نوازے۔آمین۔

محمد یونس مدنی

🌾🌿🌸🌹🌻🌷🌹🌻🌸🌹🌷🌻🌸🌿🌷🌹🌻🌸🌾

*جامعة الإمام الألباني تهنئ الدكتور حسيب الرحمن المدني بتعيينه أستاذا فيها وترحب بالدكتور حشر الدين المدني في رحابها.*

شهدت جامعة الإمام الألباني في "بوريان" بمحافظة أتر ديناج بور غرب البنغال،الهند صباح يوم 25 نوفمبر 2025 في تمام الساعة العاشرة والنصف،حفلاً علميًا مميزًا احتفت فيه الجامعة بحدثين بارزين،الأول هو تعيين فضيلة الدكتور حسيب الرحمن المدني حفظه الله أستاذًا رسميًا في الجامعة،والثاني هو زيارة فضيلة الدكتور حشر الدين المدني حفظه الله،المترجم في المسجد الحرام بمكة المكرمة،حيث حظي باستقبال حافل وتكريم خاص من الهيئة التعليمية والطلاب والإدارة.وقدمت إدارة الجامعة للضيفين هدايا تذكارية وباقات ورود تعبيرًا عن المحبة والتقدير،ليصبح هذا اليوم يومًا بارزا في تاريخ الجامعة.

يُعد انضمام الدكتور حسيب الرحمن المدني إلى هيئة التدريس في الجامعة خطوة مهمة في مسيرة تطورها الأكاديمي،فقد حصل على درجتي الماجستير والدكتوراه في تخصص السيرة والتاريخ من الجامعة الإسلامية بالمدينة المنورة، وهو متخصص في علوم السيرة النبوية والتاريخ الإسلامي،ويتمتع بخبرة تربوية وإدارية واسعة. ويتوقع القائمون على الجامعة أن يسهم وجوده في الارتقاء بأداء الجامعة وتحسين جودة برامجها التعليمية،خاصة في ظل توافر بيئة علمية خصبة تتيح له إبراز مهاراته ومعارفه على أكمل وجه.
وفي نفس الحفل استبشر الطلاب والأساتذة بزيارة فضيلة الدكتور حشر الدين المدني حفظه الله،حيث ابتُدئ الحفل بتلاوة مباركة للطالب مصلح الدين تلتها أنشودة حمد بصوت الطالب محمد شاهد. ثم ألقى مدير الجامعة فضيلة الشيخ أبو أريب مطيع الرحمن شيث محمد المدني حفظه الله كلمة رحب فيها بالضيفين،مؤكدًا أن طلاب الجامعة هم "أغلى ما نملك"، وأن الإدارة مستعدة لتقديم كل الدعم لضمان مستقبل علمي مشرق لهم، مشيرًا إلى أن اختيار الدكتور حسيب المدني جاء في إطار خطة الجامعة لتعزيز هيئة التدريس مع استعداد الجامعة لاستقدام المزيد من الأساتذة الأكفاء في الأشهر المقبلة.وأشاد الشيخ بمكانة الدكتور حشر الدين المدني وجهوده المباركة،واصفًا إياه بأنه "نعمة عظيمة لأمتنا،وشخصية نادرة في مجتمعنا، يجب علينا تقدير جهوده والاستفادة من علمه."
وقد وجّه الدكتور حشر الدين المدني الطلاب إلى الاهتمام باللغة العربية باعتبارها مفتاح العلوم الشرعية،والتحلي بالمثابرة والصبر والاجتهاد، بالإضافة إلى حسن إدارة الوقت واستثماره في طلب العلم،مؤكدًا أن إتقان اللغة العربية يفتح أبواب العلم والمعرفة بسهولة ويسر. وقد بدا في حديثه حرصه الكبير على مستقبل الطلبة وعاطفته تجاه الجامعة. كما قدّم كل من الدكتور حسيب الرحمن المدني والشيخ عادل رياضي حفظهما الله كلمات تربوية قيمة حثّا فيها الطلاب على الجد والاجتهاد في طلب العلم والتحصيل،و حضره عدد كبير من الأساتذة والطلاب،حيث إنني قمت بواجبي كمقدم الجلسة.

من المعروف أن جامعة الإمام الألباني مؤسسة تعليمية ذات منهج سلفي قويم و عقيدة صحيحة و منذ تأسيسها جعلت جودة التعليم والتربية هدفًا ثابتًا،وقد حرصت على اختيار نخبة من الأساتذة الأكفاء.وتضم الجامعة اليوم أكثر من اثني عشر أستاذًا من خريجي الجامعات السعودية المرموقة،منهم فضيلة الدكتور عتيق الله المدني و هو متخصص من قسم العقيدة و فضيلة الدكتور نظام الدين أبو طالب المدني وهو متخصص في الأدب العربي،إلى جانب أساتذة تخرجوا من أبرز جامعات الهند، مثل الجامعة السلفية ببنارس، وجامعة الإمام البخاري بكشن گنج، وجامعة السنابل بدلهي، وجامعة الإمام ابن تيمية،ودار السلام بعمر آباد،والجامعة الملية الإسلامية بدلهي،وغيرها من المؤسسات العلمية المرموقة.

🕌 জ্ঞান ও শিক্ষার আলোকে আয়োজিত বিশেষ ইলমি অনুষ্ঠানে উপস্থিত থাকার জন্য আপনাদের সকলকে সাদর আমন্ত্রণ। 🕌🌾🌷🌿🌻🌸🌹🌹🌹🌸🌻🌿🌷🌾     ...
09/11/2025

🕌 জ্ঞান ও শিক্ষার আলোকে আয়োজিত বিশেষ ইলমি অনুষ্ঠানে উপস্থিত থাকার জন্য আপনাদের সকলকে সাদর আমন্ত্রণ। 🕌

🌾🌷🌿🌻🌸🌹🌹🌹🌸🌻🌿🌷🌾

সঠিক মুসলিম ও প্রকৃত মুমিন হতে হলে আকীদার ক্ষেত্রে স্বচ্ছতা ও শুদ্ধতা অপরিহার্য।
যদি আমাদের আকীদা বিকৃত বা বিভ্রান্ত হয়, তবে আমরা ইসলামের দৃষ্টিতে প্রকৃত মুমিন হতে পারব না।
অতএব, সঠিক বিশ্বাস গঠনের জন্য ইসলামী আকীদা সম্পর্কে প্রামাণিক ও সুস্পষ্ট জ্ঞান অর্জন করা একান্ত প্রয়োজনীয়।

এই মহান উদ্দেশ্যকে সামনে রেখে জামিয়াতুল ইমাম আল-আলবানী-এর প্রাঙ্গণে আয়োজিত হচ্ছে এক বিশেষ “আকীদাগত ইলমি অনুষ্ঠান”।

এতে উপস্থিত থাকবেন বর্তমান ভারতবর্ষের অন্যতম প্রখ্যাত আলেম, বিশিষ্ট দাঈ ও গবেষক
ড. ফারুক আব্দুল্লাহ নারায়নপুরী (حفظه الله)।

তিনি ইমাম আবু হাতিম আর-রাজি ও ইমাম আবু যুরআ আর-রাজি رحمهما الله রচিত ইসলামী আকীদার অমূল্য গ্রন্থ
“شرح أصل السنة واعتقاد الدين”
এর গভীর ব্যাখ্যা ও বিশ্লেষণ পেশ করবেন।

এই ইলমি শিক্ষামূলক সভার মাধ্যমে অংশগ্রহণকারীরা আহলুস-সুন্নাহ ওয়াল জামা‘আহ-এর বিশুদ্ধ আকীদা, সালাফে সালেহীনের পথ ও ইসলামী বিশ্বাসের মূলভিত্তি সম্পর্কে গভীর, সঠিক ও হৃদয়গ্রাহী জ্ঞান অর্জনের সুযোগ পাবেন। ইন শা আল্লাহ

🗓️ তারিখ: ০২ ডিসেম্বর ২০২৫ (মঙ্গলবার)
🕓 সময়: ফজরের পর থেকে জোহর পর্যন্ত

*البلاغ مسابقہ حفظ قرآن کریم میں جامعۃ الامام الالباني کے دو طالب علم پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب* (6 نوم...
06/11/2025

*البلاغ مسابقہ حفظ قرآن کریم میں جامعۃ الامام الالباني کے دو طالب علم پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب*
(6 نومبر 2025ء۔)

گزشتہ روز البلاغ قرآن اکیڈمی،برہاس،مغربی بنگال کی جانب سے منعقد آل مغربی بنگال،بہار و جھارکھنڈ مسابقہ حفظ قرآن کریم میں جامعتہ الامام الالباني کے دو طالب علم محبوب عالم نجم الحق اور اسد عالم مسعود عالم نے زمرہ دوم میں بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کر جامعہ اور اپنے والدین و اساتذہ کا نام روشن کیا۔
ان کی اس شاندار کامیابی کی مناسبت سے رئیس جامعہ فضیلتہ الشیخ ابو اریب مطیع الرحمن شیث محمد مدنی حفظہ اللہ و رعاہ اور اساتذہ کرام نے انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی،اور اس خوش کن کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مزید ان کے حق میں ڈھیر ساری دعائیں کیں۔
واضح رہے کہ حفظ قرآن کے اس مسابقہ میں مغربی بنگال،بہار اور جھارکھنڈ کے مختلف ضلعوں اور علاقوں سے طلبہ نے شرکت کی،یہ مسابقہ تین زمروں پر مشتمل تھا،زمرہ اول میں دس پارے،زمرہ دوم میں پانچ پارے اور زمرہ سوم میں طالبات کے لیے 5 پارے شامل تھے۔

26/10/2025
11/09/2025
🌺 15 اگست 2025 🌺ہندوستان کی آزادی کا دن — قربانی، عزم اور امید کی پہچان!آج کا سورج ہمیں یاد دلاتا ہے اُن شہیدوں کوجنہوں ...
15/08/2025

🌺 15 اگست 2025 🌺
ہندوستان کی آزادی کا دن — قربانی، عزم اور امید کی پہچان!
آج کا سورج ہمیں یاد دلاتا ہے اُن شہیدوں کو
جنہوں نے اپنا لہو بہا کر ہمیں یہ قیمتی آزادی بخشی۔

🇮🇳 اس پُرمسرت موقع پر تمام اہلِ وطن کو دلی مبارکباد!
آئیے، ہم سب عہد کریں کہ اپنے وطن کی عزت، اتحاد اور امن کو
ہمیشہ قائم رکھیں گے اور ہر حال میں اس کی خدمت کرتے رہیں گے۔

"میرا ملک، میری پہچان — میرا فخر، میرا ہندوستان"

🌿 مگر اس خوشی کے ساتھ جامعۃ الامام البانی میں ایک کمی کا احساس بھی ہے۔
گزشتہ پندرہ برس سے پرچم کشائی کا یہ شاندار لمحہ
ہمارے محترم رئیس کے ہاتھوں سے انجام پاتا رہا،
لیکن اس بار وہ علالت کے باعث ہمارے درمیان موجود نہ ہو سکے۔

🤲 ہم تمام اساتذہ، طلبہ و طالبات اور محبانِ جامعہ
دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں کامل صحت و عافیت سے نوازے،
جلد از جلد ہمارے درمیان واپس لائے،
اور پھر سے اسی جوش و خروش اور توانائی کے ساتھ
ہمارے قافلے کی قیادت فرمائیں،
کیونکہ اس جامعہ، اس سماج، اور ملت کے نونہالوں کو
ان کی رہنمائی اور قیادت کی بے حد ضرورت ہے۔

08/08/2025

🌿 دعائے صحت کی عاجزانہ درخواست 🌿

مغربی بنگال کے ضلع اُتر دیناجپور کی معروف دینی درسگاہ جامعۃ الامام الألبانی کے مؤقر بانی
ابو اریب مطیع الرحمن شیث محمد مدنی (حفظہ اللہ) اس وقت آر۔این۔ ناراینا اسپتال، بنگلور میں زیرِ علاج ہیں۔

چند روز قبل اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی، جس پر فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں تفصیلی معائنے سے معلوم ہوا کہ وہ دل کے دورہ (ہارٹ اٹیک) کا شکار ہوئے تھے۔ اس کے بعد بھی کئی دن تک طبیعت غیر مستحکم رہی۔

فی الحال ماہرینِ قلب کی ہدایت کے مطابق وہ کل صبح ۷ بجے اینجیوگرام اور اس کے بعد اینجیوپلاسٹی کے لیے اسپتال میں داخل ہوں گے۔

ہم تمام محبین و احباب سے دلی و عاجزانہ درخواست کرتے ہیں کہ آپ حضرات خصوصی دعا فرمائیں کہ
اللہ تعالیٰ انہیں جلد از جلد مکمل صحت، دراز عمر، بابرکت زندگی اور ہر قسم کی تکلیف و مصیبت سے حفاظت عطا فرمائے۔ آمین 🤲

درخواست گزار:
📌 جامعۃ الامام الألبانی انتظامیہ
🗓 ۸ اگست ۲۰۲۵
🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹

🌿 সুস্বাস্থ্যের জন্য দোয়ার আন্তরিক আবেদন 🌿

পশ্চিমবঙ্গের উত্তর দিনাজপুর জেলার অন্যতম ইসলামিক শিক্ষা প্রতিষ্ঠান জামিয়াতুল ইমাম আল-আলবানী-এর সম্মানিত প্রতিষ্ঠাতা
আবু আরিব মতিউর রহমান শিস মুহাম্মদ মাদানী (হাফিজাহুল্লাহ) বর্তমানে আর.এন. নারায়ণা হাসপাতাল, বেঙ্গালুরু–তে চিকিৎসাধীন আছেন।

কয়েক দিন আগে হঠাৎ তাঁর শারীরিক অবস্থার অবনতি ঘটে, ফলে তড়িঘড়ি করে হাসপাতালে নিয়ে যাওয়া হয়। পরবর্তী পরীক্ষা-নিরীক্ষায় জানা যায়, তিনি হৃদরোগে আক্রান্ত (হার্ট অ্যাটাক) হয়েছিলেন। এরপরও বেশ কিছুদিন শারীরিক অবস্থা অনিশ্চিত ছিল।

বর্তমানে চিকিৎসকদের পরামর্শ অনুযায়ী আগামীকাল সকাল ৭টা–এ অ্যাঞ্জিওগ্রাম এবং পরবর্তীতে অ্যাঞ্জিওপ্লাস্টি করার জন্য তিনি হাসপাতালে ভর্তি হবেন।

আমরা আন্তরিকভাবে আপনাদের সকলের কাছে অনুরোধ করছি—
আপনারা সম্মানিত শাইখের জন্য বিশেষ দোয়া করবেন, যেন আল্লাহ তাআলা তাঁকে দ্রুত পূর্ণ সুস্থতা, দীর্ঘায়ু ও বরকতময় জীবন দান করেন এবং সব রকম কষ্ট ও বিপদ থেকে হেফাজত করেন। আমীন 🤲

আবেদনকারী:
📌 জামিয়াতুল ইমাম আল-আলবানী কর্তৃপক্ষ
🗓 ৮ আগস্ট ২০২৫

*تقریب برائے تقسیم انعامات اور تربیتی نشست کا رنگا رنگ انعقاد*[اتر دیناجپور 6 اگست 2025]     جامعتہ الامام الالباني اتر ...
06/08/2025

*تقریب برائے تقسیم انعامات اور تربیتی نشست کا رنگا رنگ انعقاد*

[اتر دیناجپور 6 اگست 2025]
جامعتہ الامام الالباني اتر دیناجپور کے زیر اہتمام مسابقہ حفظ متون میں کامیاب طلبہ کے مابین تقسیم انعامات اور ان کی علمی و اخلاقی تربیت کے لیے ایک شاندار تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔یہ تقریب 5 اگست 2025ء بروز منگل بعد نماز مغرب جامع مسجد میں منعقد ہوئی،جس میں اساتذہ،طلبہ والدین اور معزز مہمانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
تقریب کا آغاز عزیزم مجتہد مشرف کی پرسوز تلاوت سے ہوا،بعدہ جامعہ کے طالب علم شاھد عالم محمد قدوس نے حمد باری تعالیٰ اور زبیر بن ولی اور ان کے رفقاء نے ترانہ جامعہ پیش کیا،علاوہ ازیں طالب علم صادق الاسلام سجاد علی،سفیر الاسلام،فیصل ثانی اور آصف محمود نے بالترتیب عربی،اردو،بنگلہ،اور انگریزی میں تقریریں کیں،جبکہ جامعہ کے رئیس محترم فضیلتہ الشیخ ابو اریب مطیع الرحمن شیث محمد مدنی حفظہ اللہ نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
پروگرام کی صدارت فضیلتہ الشیخ اصغر علی امام مہدی سلفی حفظہ اللہ(امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند) نے فرمائی،جبکہ شیخ عبد الرقیب نور مدنی،دکتور نظام الدین ابو طالب مدنی،دکتور عتیق اللہ مدنی،دكتور شميم اختر انيس الرحمن مدنی،دكتور منصور عالم مدنی،شيخ مزمل الحق مدنی،شيخ محمد رضوان سلفی،اور شيخ عبد الرحمن مدني حفظہم اللہ نے مختلف موضوعات پر قیمتی محاضرے پیش فرمائے۔
اس پر مسرت موقع پر مختلف مہمانان گرامی نے اپنے تاثرات کا اظہار فرمایا،جبکہ نظامت کی ذمہ داری راقم الحروف نے ادا کی۔
انعامات کی تقسیم کے موقع پر امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو اسناد،کتب،اور نقد روپئے کی شکل میں خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔
واضح رہے کہ 19 جولائی 2025 کو حفظ متون کا مسابقہ ہوا تھا،جس میں 200 سے زائد طلبہ اور طالبات نے بھی شرکت کی تھی،آج جب نتیجے کا اعلان ہوا تو 90 سے 100 کے درمیان نمبرات حاصل کرنے والے تمام طلبہ و طالبات کو مذکورہ انعامات سے نوازا گیا،جبکہ 60 سے 90 نمبرات کے درمیان حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو اسناد اور بطور تشجیع مختلف کتابوں سے بھی نوازا گیا۔
تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات اور پرتکلف ضیافت کے ساتھ ہوا۔

📝 محمد یونس مدنی

🌹🌹🌹🌸🌻🌷🌸🌻🌷🌹🌹🌹

জামিয়াতুল ইমাম আল-আলবানী: প্রজ্ঞার আকাশে উজ্জ্বল নক্ষত্রদের মিলনমেলা

📝কলমে— অসিম ফাইযী
--------------------------------------------------------------------

সমস্ত প্রশংসা মহান সত্তা আল্লাহর জন্য।
শান্তি ও নিরাপত্তা বর্ষিত হোক সর্বশেষ রাসূল মুহাম্মদ (সাঃ)-এর প্রতি।
সম্মানিত সুপ্রিয় পাঠকবৃন্দ,
আমি নিজেকে ধন্য মনে করছি—এমন একটি মহৎ প্রতিষ্ঠানের শিক্ষক হতে পেরে, যাকে প্রজ্ঞার কেন্দ্র বলা হয়। এ থেকে আমার উদ্দেশ্য, জামিয়াতুল ইমাম আল-আলবানী,
সম্মানিত পাঠকবৃন্দ জামিয়াতুল ইমাম আল আলবানী একটি বিশাল আকাশের মত:—যার দিবাকর হচ্ছেন সেই শিক্ষকগণ, যারা নিজেদের প্রজ্ঞার আলো দিয়ে ছাত্রদের অন্তরে দীপ্তি ছড়িয়ে দেন। আর এই আকাশের শশী হচ্ছেন শাইখ আবু আরিব মতিউর রহমান শি’শ মুহাম্মদ—যিনি ঠিক সেই চাঁদের মতো, যা অন্ধকারে পথহারা পৃথিবীতে মিষ্টি আলো বিলিয়ে তমিস্রার ঘনঘটা দূর করে দেয়। শশী (চাঁদ) যেমন সকলের নিকট প্রিয়, তেমনি তিনি সকলের কাছে সুপ্রিয়।
এবং এই আকাশের নক্ষত্রপুঞ্জ হচ্ছেন প্রজ্ঞা-পিপাসু শিষ্যগণ—যারা তাঁদের সাধনা ও প্রচেষ্টায় এই প্রতিষ্ঠানের সৌন্দর্য বৃদ্ধি করেছেন এবং একে পৃথিবীর অন্যতম শ্রেষ্ঠ শিক্ষা কেন্দ্রে পরিণত করেছেন।
সম্মানিত পাঠকবৃন্দ,
অত্র প্রতিষ্ঠানে গত মঙ্গলবার, ০৫/০৮/২০২৫, আকাশ থেকে কিছু উজ্জ্বল নক্ষত্রকে পৃথিবীতে নিয়ে এসেছিল। যাঁদের প্রজ্ঞার গভীরতা সমুদ্রের মতো এই জ্ঞানবান ব্যক্তিরা তাঁদের প্রজ্ঞার আলোয় এই রাতকে আলোকিত করে তুলেছিলেন। তাঁদের মধ্যে বিশেষভাবে উল্লেখযোগ্য—
সম্মানিত শাইখ আসগর আলী ইমাম মাহদী আস-সালাফী, আমীরে জামায়াত আহলুল হাদীস
সম্মানিত শাইখ মুজাম্মিল হক মাদানী (হাফিযাহুল্লাহ)
সম্মানিত শাইখ ড. মানসুর আলম মাদানী (হাফিযাহুল্লাহ)
এছাড়াও বহু জ্ঞানী আলেম একত্রিত হয়েছিলেন এই অনুষ্ঠানকে সমৃদ্ধ করতে।
প্রোগ্রামের অন্যতম উদ্দেশ্য ছিল—
১) শিষ্যদের মাঝে পুরস্কার বিতরণ।
সম্প্রতি, অর্থাৎ ১৯/০৭/২০২৫, মাদ্রাসা কর্তৃপক্ষ হিফজে মুতুন বিষয়ে একটি প্রতিযোগিতামূলক পরীক্ষা আয়োজন করেছিল, যেখানে বহু মাদানী আলেম বিভিন্ন জায়গায় হতে ছুটে এসে পরীক্ষক হিসেবে অংশগ্রহণ করেন। আজকের এই অনুষ্ঠানের মাধ্যমে সেই পরীক্ষার বিজয়ীদের হাতে পুরস্কার তুলে দেওয়া হয়েছে। উল্লেখযোগ্য যে, এ উপলক্ষে ছাত্রদের মাঝে পুরস্কার স্বরূপ কিছু টাকা ও বহু মূল্যবান বই বিতরণ করা হয়েছে।

২) জ্ঞানী শাইখগণের মাধ্যমে ছাত্রদের অন্তরে প্রজ্ঞার আলো ছড়িয়ে দেওয়া। যাঁরা নিজেদের রসনা ব্যক্ত করে শিষ্যদের মাঝে প্রজ্ঞার বৃক্ষ রোপন করে গিয়েছেন।

সম্মানিত পাঠকবৃন্দ! এই পশ্চিমবঙ্গের বুকে শিক্ষা প্রতিষ্ঠান অভাব নেই, কিন্তু জামিয়াতুল ইমাম আল আলবানী এক ব্যতিক্রম প্রতিষ্ঠান, এই প্রতিষ্ঠানকে সফলতার আকাশে পৌঁছাতে যিনি সব কিছু বিসর্জন দিয়ে সর্বদা নিজের সময় কে এই প্রতিষ্ঠানের জন্য ব্যয় করেছেন তিনি হচ্ছেন সকলের সুপ্রিয় সম্মানিত শাইখ আবু আরিব মতিউর রহমান মাদানী (হাঃ) যাঁর প্রয়াসের কারণে পৃথিবীর কোনায় কোনায় তার সুভাষ ছড়িয়ে পড়েছে।

আলবানি তুমি ছড়িয়েছো ধরার বুকে এই আলোর শিখা—
তোমারই জন্যে মোরা পেয়েছি সত্যের দিশা।
হকের পথ থেকে বিচ্যুত, সব মুসলিম জনগণ,
তুমি তাওহীদের ডাক দিয়ে করেছো ঈমান জাগরণ।

জামিয়াতুল ইমাম আল-আলবানী তুমি,
পশ্চিমবঙ্গের বুকে এক অনন্য প্রতিষ্ঠান,
যেথায় গড়ে উঠে আল্লামা, মুহাদ্দিস ও
মুফাসসিরে কুরআন।

আলবানির ছাত্রেরা সব বুলবুলির ন্যায়—
সুপ্রভাতে কুরআনের ধ্বনি দিয়ে ঈমান মোদের জাগায়।
আদব, হায়া, তাকওয়াই তাদের আসল পরিচয়,
ইসলামের সৌন্দর্য যেন তাদের মাঝেই খুঁজে পাও যায়।

তারা হক্বের উপর থাকে সদাসর্বদা দৃঢ়,
চেনে না তারা যুলুম বা ধোঁকা— রাসূল তাদের আদর্শ।
তাদের অন্তর শুধু কুরআন ও হাদীস দিয়ে গাঁথা,
মিথ্যার ছায়াও তাদের করে না স্পর্শ,
তারা দেয় শুধু সত্য পথের দিশা।

জামিয়াতুল ইমাম আল-আলবানী—
শুধু এক শিক্ষা প্রতিষ্ঠান নয়,
সেথায় যেন প্রকৃত মানুষ গড়তে শেখায়
আর—
আর— তাদের হৃদয়ে ঈমানের বিজ রোপন করে দেয়।

আলবানির বুকে গড়ে উঠে নতুন প্রজন্ম,
যারা বয়ে আনে ইসলামের ভরপুর সুবাসিত গন্ধ।
আলবানি তুমি ছড়িয়েছো ধরার বুকে
এই জ্ঞানের শিখা—
তোমারই কারণে মোরা পেয়েছি সত্যের দিশা।

শেষে, আমি মহান আল্লাহর দরবারে দোয়া করছি—
হে আল্লাহ! আপনি শাইখ আবু আরিব মতিউর রহমান মাদানীকে সকল প্রকার ফেতনা থেকে রক্ষা করুন, তাঁকে দীর্ঘায়ু ও সুস্বাস্থ্য দান করুন।

আমীন।

Address

BURIHAN , MAGNAVITA
Karandighi
733201

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamiatul Imam Al-Albani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share