Deen Ki Baatein Aao Apni Islaah Karein

Deen Ki Baatein  Aao Apni Islaah Karein Aaye Aapni Or Puri Ummate Muslimah Ki Islaah Karein

12/10/2024

ایک دِن میں محلے میں باورچی کے پاس بیٹھا تھا ، دِل بہت بے چین تھا ، میں نے باورچی سے سوال کیا :
یار میں نمازیں پڑھتا ہوں
، روزے رکھتا ہوں
🌟 ، کوئی بُرا کام نہیں کرتا ، پھر بھی تنگدستی رہتی ہے ، رب کے ہاں بات نہیں بنتی ،
🌟 باورچی کہنے لگا : باؤ جی ذرا ہنڈیا پکا لیں پھر اِس پر بات کرتے ہیں ، یہ کہہ کر

باورچی نے ہنڈیا چولہے پر رکھی ، پیاز ڈالا ،

لہسن ڈالا ، ٹماٹر نمک مرچ مصالحہ سب کچھ
ڈال کر میرے پاس آ کر بیٹھ گیا ، اور باتیں کرنے لگا ، باتیں کرتے کرتے اچانک میری نظر چولہے پر پڑی ، دیکھا باورچی آگ جلانا بُھول گیا ، میں نے اُسکی توجہ دلائی ،تو کہنے لگا ، باؤ جی ہنڈیا میں سب کچھ تو ڈال دیا ہے پَک جائے گی ، میں نے کہا آگ نہیں جلائی تو ہنڈیا کیسے پَک جائے گی ؟ جواب میں کہنے لگا ، باؤ جی جس طرح ہنڈیا میں سب کچھ موجود ہونے کے باوجود آگ لگائے بغیر ہنڈیا نہیں پَک سکتی بالُکل
🌟 اسی طرح نماز ، روزہ ، زکواہٌ ، خیرات کرنے سے اُس وقت تک کچھ حاصل نہیں ہو گا
🌟 🌟 🌟 جب تک اپنے وجود کوتقویٰ اور پرہیزگاری کی آگ پر نہیں چڑھاؤ گے اور یہ آگ آپکے ضمیر اور کردار نے لگانی ہے ،
🌟 🌟 🌟
غُصہ ، غیبت ، حِرص ، منافقت ، ہوس اور بُغض سے جان چھڑاؤ ، اپنی ذات کو مخلوق کی خدمت
کا تڑکا لگاؤ تب جا کر وجود کی ہنڈیا پَکے گی ، پھر بات بنے گی پھر اللہ سے رابطہ ہو گا -


11/10/2024

اٹھے گا ایک دن سب کا نقاب آہستہ آہستہ
جو دھوکہ دیتے ہیں بن کے سراب آہستہ آہستہ

کوئی لے کر نہیں آیا حیات جاوداں اس جا
ختم ہو جایے گی ہر اک کتاب آہستہ آہستہ

تمنا ہے کہ ہم بھی قوم کی اصلاح کر ڈالیں
پڑھائیں گے مدرسے کا نصاب آہستہ آہستہ

کسی کے سوزش غم میں ہوا میں مبتلا ایسا
ہوا جاتا ہے میرا دل کباب آہستہ آہستہ

زمانہ چار سو ظلمت کےپر پھیلایے بیٹھا ہے
اٹھا دیجے خدارا اب حجاب آہستہ آہستہ

جوانی میں عبادت کیجئے پیری کو مت تکیے
ختم ہو جایے گا اک دن شباب آہستہ آہستہ

نبی کے نام لیواؤں پہ جو کرتے تشدد ہیں
خدا ان کا کرے خانہ خراب آہستہ آہستہ

یہ ظالم جونبی کی شان میں توہین کرتے ہیں
یقیں ہے آیے گا ان پہ عذاب آہستہ آہستہ

چلیں گے ساز ہم بھی ایک دن شہر مدینہ کو
کھلیں گے ایک دن قسمت کے باب آہستہ آہستہ

استاذ مکرم حضرت علامہ مولانا سجاد صاحب قبلہ مصباحی کے نوک قلم کا قلمی جوہر
╔════•|❀❁❀|•════╗
*💞بــــرکاتی مشـــن 💞*
╚════•|❀❁❀|•════╝

*مزید بہترین پوسٹ کے لیے ہمارا گروپ "برکاتی مشن" جوائن کریں*

Address

Islampur
733202

Telephone

+919137331421

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deen Ki Baatein Aao Apni Islaah Karein posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Deen Ki Baatein Aao Apni Islaah Karein:

Shortcuts

Share