ابنائے جامعہ تعلیم الاسلام پپلیڑہ

ابنائے جامعہ تعلیم الاسلام پپلیڑہ

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ابنائے جامعہ تعلیم الاسلام پپلیڑہ, Education Website, pipledha, Hapur.

12/02/2026
12/12/2025

ذکرِ استاذ جلیل
یہ ہمارے اور اپنے ہر شاگرد و تلمیذ کے محبوب و مقبول استاذ گرامی قدر حضرت مولانا ضمیر احمد صاحب قاسمی بلند شہری ہیں ۔

محمد حارث غازی آبادی

ہم نے مولانا ضمیر صاحب سے مرقات ، مراح الارواح ، شرح تہذیب ، عقیدۃ الطحاوی ، ترجمہ قرآن پنجم ، مختصر المعانی پڑھی ہیں' مولانا کا اندازِ تدریس منفرد ہی نہیں اجتہادی معلوم ہوتا ہے' مولانا سے جیسا تأثر حضرت کی قوت فہم مہارت ترسیل و تفہیم کے تعلق سے ہوا کسی شخصیت سے بعد میں ویسا نہیں ہوسکا ایک وجہ یہ بھی ہے کہ جتنا حضرت سے قریب رہنے اور استفادہ کا موقع ملا ویسا اور اتنا موقع کہیں اور میسر بھی نہیں آیا ۔ دارلعلوم میں حضرت مولانا افضل کیموری کے یہاں مولانا کے انداز کی سی جھلک محسوس ہوئی ۔
مولانا کے یہاں مضمون کی تسہیل و ترسیل اور حلّ کتاب کے ساتھ طلبہ کے ا‌ندر حلّ عبارت کی استعداد پیدا کرنے پر خاص توجہ ہوتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اگر طالب علم سبق کے مضمون کو حفظ بھی سنادے مگر تعین اور تقطیع کے ساتھ عبارت سے مضمون کو واضح نہ کرسکے کہ کونسی بات کہاں سے کہاں تک مذکور ہے تو مولانا ایسے سبق کو بالکل یاد نہیں مانتے ‌۔ طلباء اپنے علمی اشکالات کو سلجھانے کے لئے بکثرت حضرت کی طرف رجوع کرتے ہیں اور تشفی بخش جوابات سے نہال ہوتے ہیں ۔
یادش بخیر
ایک مرتبہ مسئلہ قضاء و قدر پر کسی طالب علم کی الجھنوں کو دور کرتے ہوئے کچھ یوں فرمایا: تقدیر علمِ الٰہی سے عبارت ہے اور علمِ الٰہی صفت الٰہی ہے اور صفتِ الٰہی کی کنہ کے ادراک سے بندہ اسی طرح عاجز و بے بس جیسے ذات الٰہی کی کنہ و حقیقت کے بتمامہ ادراک سے ۔ صرف اتنا ہی جان اور سمجھ سکتے ہیں جتنا اللّٰہ تعالیٰ نے خود نصوص قرآن وحدیث کے ذریعے بتادیا ۔ لہذا عافیت اسی میں ہے کہ ایک حد پر پہنچ کر عقل لگام دی جائے ۔
اسی طرح ایک مرتبہ مرقات کے درس میں کسی مناسبت سے ایک خارجی افادہ کرتے ہوئے گویا ہوۓ: عالَم میں بعض چیزیں مادی (جسم والی) ہیں' بعض غیر مادّی اور معنوی (بنا جسم والی) ، مادی اشیاء کی خصوصیات اور صفات بالکل الگ اور جداگانہ ہیں ۔
غیر مادی اور معنوی اشیاء کی صفات و خصوصیات الگ ۔ بسا اوقات مادی اشیاء کی صفات کو غیر مادی اشیاء پر فٹ کرنا اور انمیں تقابل و موازنہ بداھۃً غلط ہوتا ہے ۔
پھر فوراً ہی طلبہ کی فہم کو جانچنے کے لیے سوال پیش کیا:
اچھا بتاؤ ! ایک مشہور سوال ہے: عقل بڑی کہ بھینس ؟
طلبہ خاموش و ساکت کچھ نے سوال کی ہر دو جہتوں میں سے ایک ایک متعین کرکے جواب دینے کی کوشش کی مگر تصویب نہیں کی گئی ، بندہ نے عرض کیا حضور:
سوال غلط ہے ۔ آپ خوش ہوئے جواب کی تصویب کی وضاحت طلب کی کماحقہ پیش نا کرسکا از خود واضح کرتے ہوئے فرمایا:
عقل معنوی شیئ ہے ( بناجسم والی) جبکہ بھینس 🐃 جسامت والی مادی شیئ ہے لہذا حجم میں موازنہ ہی درست نہیں ، کہ حجم مادی اشیاء میں ہوتا غیر مادی معنوی اشیاء میں نہیں ، لہذا عقلاً سوال ہی غلط ہے ۔

مولانا کے تعلق سے بہت سی یادیں ہیں' پڑھاتے ہوئے آج بھی اکثر مولانا کا تذکرہ زبان پر آجاتا ہے ۔
اللّٰہ تعالیٰ حضرت کے سایۂ شفقت کو دراز فرمائے ، ایمان و صحت اور عافیت و برکت والی طویل زندگی نصیب فرمائے ، اور حضرت کے فیض کو مزید عام و تام فرمائے ۔

Photos from ‎ابنائے جامعہ تعلیم الاسلام پپلیڑہ ‎'s post 23/11/2025
23/11/2025

جامعہ عربیہ تعلیم الاسلام پپلیڑہ کا پورا روح پرور منظر ایک ہی اسکرین پر ملاحظہ فرمائیں۔

22/11/2025


#پپلیڑہ

19/11/2025

جامعہ عربیہ تعلیم الاسلام پپلیڑہ کے سالانہ اجلاس کا مبارک موقع قریب ہے۔ علماے کرام کی بابرکت مجلس اور ایمان افروز بیانات سے مستفید ہونے کے لیے آپ کی شرکت نہایت اہم ہے۔
#پپلیڑہ #چلیں #استاذ #محترم #نے #بلایا #ہے

Want your school to be the top-listed School/college in Hapur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Pipledha
Hapur