31/10/2024
اہل فیروزآباد و اطراف کے لیے بڑی خوش خبری
سید احمد اُنیس ندوی
الحمد للہ ثم الحمد للہ شہر فیروزآباد کی تعلیمی ترقی کے لیے ایک بہت اہم پروجیکٹ مکمل ہو گیا ہے۔
شہر فیروزآباد میں واقع ابو ہریرہ گرلس ڈگری کالج, عاقل آباد, حسن پور, بارہ بیگھا, فیروزآباد کو مرکزی حکومت سے منظور شدہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (MANUU) کا
1- Learner Support Centre (LSC)
2- Study Centre (SC)
منظور کر دیا گیا ہے اور یونیورسٹی کی طرف سے اس کا منظوری نامہ ذمہ داران کو موصول ہو گیا ہے, جس کا منظوری کوڈ 24290 ہے۔
ان مختلف کورسیز اور ان کے امتحانات کے لیے اب آپ کو کہیں دور جانے کی ضرورت نہیں ہے۔
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی مرکزی حکومت سے منظور شدہ ایک اردو میڈیم یونیورسٹی ہے, جس کے تحت کسی بھی سرکاری منظور شدہ تعلیمی بورڈ سے انٹرمیڈیٹ / گریجویشن / مدرسہ بورڈ کے عالم / کامل کی سرکاری ڈگری کی بنیاد پر آپ حسب ضابطہ گریجویشن, پوسٹ گریجویشن (B.A, M.A.) اور ڈپلوما کے کورسیز میں داخلہ لے سکتے ہیں۔
چونکہ یہ مرکزی حکومت سے منظور شدہ ایک نیشنل یونیورسٹی ہے, اس لیے اس کی ڈگری ملک و بیرون ملک valid, قابل قبول اور باعث ترجیح ہے۔ اردو میڈیم ہونے کی وجہ سے مدارس کے طلبہ و اساتذہ کے لیے تو یہ ایک بہترین موقع ہے کہ وہ مختلف مضامین میں B.A. اور M.A. کر سکتے ہیں۔
چند اہم کورسیز یہ ہیں :
M.A. Urdu
M.A. Islamic Studies
M.A. Eglish
M.A. Hindi
M.A. Arabic
Diploma in journalism and mass communication etc
مدراس کے طلبہ کے لیے فیس میں رعایت رکھنے کا بھی ارادہ کیا گیا ہے۔
مزید تفصیلی معلومات حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل نمبرات پر پہلے سے وقت لے کر ملاقات کر سکتے ہیں۔
ان کرسیز میں داخلہ لینے کی آخری تاریخ 10 نومبر 2024 ہے۔
مولانا اکرم مصطفی ایوبی صاحب : 9259790775
مولانا اعلم مصطفی یعقوبی صاحب : 7017311406