05/09/2026
🌹📚 5 ستمبر — یومِ اساتذہ | Teachers’ Day 2026 📚🌹
ایک استاد صرف سبق نہیں پڑھاتا،
وہ مستقبل بناتا ہے۔ ❤️
5 ستمبر کو ہندوستان بھر میں Teachers’ Day منایا جاتا ہے۔ یہ دن عظیم استاد، فلسفی اور ہندوستان کے دوسرے صدرِ جمہوریہ ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کی یومِ پیدائش کی مناسبت سے منایا جاتا ہے۔ 🇮🇳
استاد وہ شخصیت ہے جو اپنے علم سے ذہنوں کو روشن، اپنے اخلاق سے کردار کو مضبوط اور اپنی محنت سے نسلوں کا مستقبل سنوارتا ہے۔ ✨
آج کے دن ہم اُن تمام اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو خاموشی سے بچوں کے خوابوں کو پرواز دیتے ہیں اور انہیں ایک بہتر انسان بننے کی راہ دکھاتے ہیں۔ 🌹
💐 تمام قابلِ احترام اساتذہ کرام کو
یومِ اساتذہ کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! 💐
"قوموں کی تعمیر صرف عمارتوں سے نہیں،
بلکہ اچھے اساتذہ اور اچھی تربیت سے ہوتی ہے۔"
🏫 GR Chaand Memorial Public School, Bammu