Islami Academy Alumni Association-IIISR DELHI

Islami Academy Alumni Association-IIISR DELHI

Share

اسلامی اکیڈمی الیومنائی اسوسیئشن، آئی آئی آئی ایس آر دہلی کی انجمن طلبہ قدیم ہے -

18/03/2025
24/02/2025

📢 Congratulations to all *UGC NET & JRF* qualifiers! 🎉

📚 Dreaming of cracking *UGC NET June 2025*?
Join _*Indian Institute of Islamic Studies and Research, New Delhi*_ for Extensive Career Coaching and boost your success! 🚀

📅 Class Commencement: *28 February 2025*
🕕 Time: *6:00 PM - 8:00 PM*
📍 Location: *IIISR, Jamia Nagar Okhla, New Delhi - 110025*
💻 Mode: Online/Offline
💰 Fee: ₹4000 (BOTH PAPER),₹2000 (FOR EACH PAPER EITHER GENERAL PAPER-1 OR URDU OR ISLAMIC STUDIES)

📞 Contact: 8104067050 / 9315206104

📌 *Limited seats! Register now! Scan the QR code on the poster to secure your spot.*

Link: 🔗 https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSc_KlEkDanOWeLDlU0oiHngMSd5g0x6yWlFhdZkjdJmKJaD-Q/viewform?usp=sharing

📤 *_Share with your friends & aspirants! Let’s achieve success together! ✨_*

Photos from Islami Academy Alumni Association-IIISR DELHI 's post 13/02/2025

انتہائی مسرت کے ساتھ آپ سے یہ خوش خبری ساجھا کر رہے ہیں کہ انتہائی مختصر وقت اور محدود وسائل کے باوجود، گزشتہ سیشن میں طلبہ و طالبات کی بہتر کارکردگی اور ان کے حوصلہ افزا تبصروں کے پیش نظر، ادارے نے اس سیشن میں بھی UGC-NET JRF کی کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چناں چہ 15 فروری سے ان کلاسز کا باضابطہ آغاز ہونے جا رہا ہے۔
پچھلے سیشن میں کلاسز کے اعلان کے بعد ملک بھر سے بڑی تعداد میں طلبہ نے آن لائن شرکت کی خواہش ظاہر کی تھی۔ اس ضرورت کے پیش نظر، اس بار آن لائن اور آف لائن دونوں طرز کی کلاسز کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
لہٰذا جو طلبہ NET JRF کی تیاری کر رہے ہیں یا کرنا چاہتے ہیں، ان سے گزارش ہے کہ پہلے مرحلے میں رجسٹریشن مکمل کریں۔ اپنے دوستوں اور متعلقہ افراد تک بھی پہنچائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ اس سے استفادہ کر سکیں۔
والسلام

_*Greetings!!*_

UGC NET/JRF Coaching – *Urdu*

Our June 2025 batch starts on 15th February 2025!
Join expert faculty for comprehensive, result-oriented coaching with:

✅ *Interactive classes & doubt sessions*
✅ *Weekly mock tests & study materials*
✅ *Exclusive tips from UGC NET/JRF Toppers*

📌 Limited seats – Register now!
?? https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSc_KlEkDanOWeLDlU0oiHngMSd5g0x6yWlFhdZkjdJmKJaD-Q/viewform?usp=sharing

📲 9315206104
📍 IIISR, Okhla Vihar, New Delhi

_*Regards*_
IIISR, New Delhi

29/01/2025

محترم استاذ تابش مہدی صاحب کے انتقال پرملال پر تعزیتی پروگرام، باہتمام اسلامی اکیڈمی الومنی ایسوسی ایشن -
بتاریخ 30 جنوری 2025 بروز جمعرات
بوقت رات 08:00 تا 09:30
آن لائن بذریعہ گوگل میٹ-

30/12/2024

دینی مدارس کے طلباء کے لئے
اسلامی اکیڈمی ٹرسٹ دہلی کے تحت چلنے والا ادارہ ٹریپل آئی ایس آر (IIISR) ہر سال دینی مدارس سے عالمیت کرنے والے طلباء کے لئے آل انڈیا ٹسٹ کا اہتمام مختلف مقامات پر کرتا ہے ۔ جس میں 100 ذہین محنتی اور بہتر کار کردگی والے طلباء کو منتخب کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ الحمد لللہ اس آل انڈیا ٹسٹ میں تمام اہم مدارس اور مختلف مسالک کے طلباء شریک ہوتے ہیں ۔جس سے ادارے میں معروضی علمی ،تحقیقی اور باہم اخذ واستفادے کی تعمیری فضا پروان چڑھتی ہۓ
اس ٹسٹ میں کوالیفائی کرنے والے طلباء کو IIISR کی طرف سے ایک سرٹیفکیٹ دیا جایے گا ۔جو مدارس سے فارغین کی معیار بندی میں معاون ہوگا نیز طلباء کو فایدہ یہ ہوگا کہ ان کی شناخت ہندوستان کے مدارس سے ہر سال بڑی تعداد میں فارغ ہونیوالے طلباء میں ایک سنجیدہ اوسط اور معیاری طلباء کی حیثیت سے مستحکم ہوگی ۔
دوسرے مرحلے میں منتخب ہونے والے طلباء کے لئے ایک سہ روزہ ورک شاپ کا اہتمام حسب سابق دہلی میں کیا جایے گا اسی دوران داخلے کے لئے انٹرویو بھی جاری رہے گا تاکہ ورک شاپ کے اختتام کے ساتھ داخلے کے لئے منتخب طلباء کی فہرست بھی جاری کردی جائے ۔ اور طلبہ کو دوبارہ آنے جانے کی زحمت اٹھانی نہ پڑے ۔
اس ورک شاپ میں کیرئیرکانسلنگ ،شخصیت کا ارتقاء دینی مدارس کے فارغین کے مسایل ۔ زبان دانی عصری علوم کے مطالعے کی اہمیت ۔ملک کے مسایل زیر بحث آییں گے ۔تمام طلباء کو اس ورک شاپ میں شریک ہونے کی سند بھی دی جایے گی جو طالب العلم ورک شاپ اور انٹرویو میں سب سے بہتر کار کردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔ان کو اس ادارہ میں تعلیم جاری رکھنے کے لئے پہلے سال تین ہزار روپئے ماہانہ وظیفہ دیئے جائیں گے ۔ اور جو دوسرے نمبر پر ہوگا اس کو دو ہزار ماہانہ وظیفہ دیا جایے گا ۔یہ دونوں پہلے سال اپنی تعلیم کے سلسلے میں سنجیدگی ،لگن اور بہتر کارکردگی کا ثبوت دیں گے تو ان کی اعلی تعلیم کے سلسلے میں ادارہ اسکولرشپ کا اہتمام کرے گا تاکہ فارغین مدارس اور ملت کے ایسے باصلاحیت نوجوان آگے بڑھ کر علمی سطح پر نمایاں کام انجام دینے کے لائق بن سکیں ۔جو اس ادارے کا اصل مقصد ہے
پہلے سال میں دینی مدارس کے طلباء کو اس طرح تعلیم دی جاتی ہے کہ ایک سال میں وہ انگریزی ہندی کمپیوٹر عصری علوم میں اتنی استعداد پیدا کرلیں کہ وہ کسی بھی یونیورسٹی میں داخلے کے لایق بن جائیں ۔ دوسرے سال ایڈوانسڈ ڈپلومہ کے لئے پہلے سال کے طلباء میں سے ایسے طلباء کو منتخب کیا جاتا ہے جو ایم اے پی ایچ ڈی کرکے علم وتحقیق کے میدان میں لگنا چاہتے ہیں ۔
ہم امید کرتے ہیں کہ دینی مدارس سے اس سال فارغ ہونیوالے طلباء اس اطلاع کے بعد زیادہ سے زیادہ داخلے کے امتحان میں شریک ہوں گے ۔ادارے کے ذمہدارون اہم اور نمایان دینی درسگاہوں کے طلباء اور اساتذہ سے خصوصی رابطہ بھی کریں گے تاکہ محنتی اور حوصلہ مند طلباء محروم نہ رہ جاییں والسلام
ڈاکٹر حسن رضا چیرمین IIISR

Photos from Islami Academy Alumni Association-IIISR DELHI 's post 11/10/2024

دہلی میں مقیم اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند طلبہ و طالبات کے لیے مرکز جماعت اسلامی ہند کے کیمپس میں واقع ادارہ IIISR کی جانب سے یوجی سی ، نیٹ، جے آر ایف کے امتحانات کی تیاری کرائی جا رہی ہے - اس کے تحت اپنے اپنے تعلیمی میدان میں تجربہ کار اساتذہ سے خدمات لی جا رہی ہیں - طلبہ و طالبات سے گزارش ہے کہ کوچنگ کلاسیز کو جوائن کریں، ان شاء الله، آپ یہاں سے امتحانات میں کامیابی کے لیے بہترین رہنمائی حاصل کر سکیں گے اور اعلیٰ تعلیم کے اپنے خواب کی تکمیل کر سکیں گے -

https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSdVl8ZDhPpUNKNSWsAtUmPmOphROiZyYFI0BUl1FGtULhpgTg/viewform

وہاٹس ایپ گروپ -

https://chat.whatsapp.com/LxcZipPCci46gQrflFeCCG

Want your school to be the top-listed School/college in Delhi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

D-320, Jamat E Islami Hind Headquarters, Abul Fazal Enclave Road, New Delhi
Delhi
110025