17/09/2024
📚 اگر اپنی نسلوں کے ایمان و عقائد کا تحفظ چاہتے ہو تو مکاتب دینیہ کا جال بچھانا پڑیگا
دہلی: تفصیلات کے مطابق 15 ستمبر 2024 شہر کانپور کی فعال ٹیم اور مکاتبِ دینیہ کانپور کے ذمہ داران قاری محمد عابد صاحب ناظمِ تعلیمات رحمت مکتب بھٹہ، قاری شکیل احمد صاحب نگراں رحمت مکتب، قاری عبد الحنان صاحب استاذ رحمت مکتب و محترم محمد اویس صاحب کی دہلی آمد پر فکر ملت فاؤنڈیشن کے صدر محترم مفتی آفتاب عالم قاسمی سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔
موصوف محمد اویس نے بتایا کہ کانپور شہر میں بھی قادیانیت و شکیلیت عروج پر ہے، اور وہاں کے علماء بالخصوص مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی نے اس عنوان پر اپنی بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے 3 نومبر کو شہرِ کانپور میں عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس رکھی ہے-
الحمد للّٰہ رحمت مکتب کے یہ ذمہ دار احباب متبع سنت حضرت مولانا محمد طلحہ نقشبندی خلیفہ و مجاز حضرت مولانا پیر ذوالفقار نقشبندی دامت برکاتہم کی سرپرستی میں اس پر فتن دور میں دینی تعلیم پر بہت ہی عمدہ و منظم کام کر رہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان حضرات کی محنت کو بے حد قبولیت سے نوازے۔ آمین
مفتی آفتاب عالم قاسمی
صدر فکر ملت فاؤنڈیشن دہلی
15/08/2024