Al-Haque Online Quran Academy

Al-Haque Online Quran Academy

Share

Al-Haque Online Quran Academy This is the best platform to learn and understand The Holy Quran

21/01/2026
07/01/2026

Al-Haque Online Quran Academy ki janib se hum aap sab ke liye
Qur’an Knowledge Series lekar aa rahe hain 📖✨

Is series me 40 sawalat honge jo Qur’an-e-Karim se related honge.
Har din ek naya sawal share kiya jayega, jisme aap apna answer denge aur
apni Qur’ani maloomat ko mazeed behtar bana sakenge۔

Hum aap se guzarish karte hain ke
rozana is quiz me hissa lein,
sawal ka jawab den aur
Qur’an ko samajhne ka shauq aur ilm dono barhaen
Allah taala ise mufeed aur sawab ka zarya banae

26/12/2025

🌸✨ AL-HAQUE ONLINE QURAN ACADEMY ✨🌸
📖 Tafseer-e-Quran Online Course
(Exclusively for Females)

کیا قرآنِ مجید
آپ کی تلاوت میں ہے
لیکن زندگی میں اترنا باقی ہے؟

کیا آپ چاہتی ہیں کہ
ہر آیت آپ کے دل سے بات کرے
اور قرآن صرف کتاب نہیں
بلکہ رہنمائی بن جائے؟

💫 یہ کورس قرآن کو “پڑھنے” سے “سمجھنے” تک کا سفر ہے 💫



اس کورس میں آپ حاصل کریں گی:

عربی گرامر کی بنیادی سمجھ — بغیر مشکل کے
قرآنِ مجید کا سادہ اور واضح ترجمہ
مختصر مگر دل میں اترنے والی تفسیر
آیات کا پیغام — عملی زندگی کے لیے

یہ کورس خاص اُن بہنوں کے لیے ہے
جو قرآن کو سمجھ کر پڑھنا
اور اللہ کے کلام سے جُڑنا چاہتی ہیں۔


کلاس کی مکمل تفصیل:

وقت: رات 8:00 بجے
مدت: 6 ماہ (1 Level)
صرف خواتین کے لیے
Online Live Classes — گھر بیٹھے



فیس (بہت مناسب):

رجسٹریشن فیس: صرف 99
ماہانہ فیس: 499
اہم نوٹ:
یہ کورس صرف اُن بہنوں کے لیے ہے
جو قرآنِ مجید درست پڑھنا جانتی ہیں
اور اب اس کے مفہوم کو سمجھنا چاہتی ہیں۔

18/12/2025

Big thanks to

Abu Zafar Abuzafar Abuzafar, Qasim Qasim, Oli Khan

for all of your support! Congrats for being top fans on a streak 🔥!

17/11/2025

بسم اللہ الرحمن الرحیم
*نافع بنیں*
از قلم: محمد ابرارالحق
کبھی پانی پر جھاگ تیرتے دیکھا ہے ؟ وہ بہہ کیوں جاتا ہے؟ رکتا کیوں نہیں؟ اس کو بقا کیوں نہیں؟
کیونکہ وہ نفع بخش نہیں،سود مند نہیں،انسان کے کسی کام کا نہیں،وہ کسی کو فائدہ نہیں پہنچاتا اور کوئی اس سے مستفید نہیں ہوتا
یہی حال ہم انسانوں کا ہے کہ جو غیر مفید ہوتا ہے زوال اس کا مقدر ہوتا ہے،جو نافع نہیں ہوتا دنیا اسے فراموش کردیتی ہے،جو بے سود ہوتا ہے لوگ اسے یاد نہیں رکھتے اور وہ بھلا دیا جاتا ہے
اسی جھاگ کے نیچے پانی کو دیکھا ہے ؟ وہ کیوں نہیں ختم ہوتا؟ اس کے لئے بقا کیوں ہے؟ وہ کیوں نہیں بہہ کر ختم ہوجاتا ہے؟
کیوں کہ وہ فائدہ مند ہوتا ہے،نفع بخش ہوتا ہے لوگ اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں،اتنا ہی نہیں اس نے خود کو اتنا فائدہ مند ثابت کر رکھا ہے کہ اس کے بغیر زندگی کا تصور محال ہے اسی لئے وہ باقی رہتا ہے، ختم نہیں ہوتا ،اور زوال اس کا مقدر نہیں،
بالکل ویسے ہی ہم انسانوں میں جو فائدہ مند ہوتا ہے وہ باقی رہتا ہے ،جو لوگوں کے کام آتا ہے لوگ اسے یاد رکھتے ہیں ،اس کا اکرام کرتے ہیں ،اسے عزت دیتے ہیں،اس کا نام ہوتا ہے،اس کا چرچہ ہوتا ہے،اس کی تعریف ہوتی ہے،اور بقا اس کا مقدر ہوتا ہے
لہذا دنیا میں رہنا ہے تو فائدہ مند بنیں،نفع بخش بنیں،لوگوں کے کام آئیں،ان کا درد بانٹیں،غم پییں،ان کی خوشی میں شریک ہوں، غم میں تسلی دیں،اور یہ ثابت کریں کہ ہم آپ کے لئے نافع ہیں
کیونکہ دنیا نافع کو یاد رکھتی ہے بقا اس کا مقدر ہوتا ہے اور غیر نافع کو بھول جاتی ہے زوال ان کا ساتھی بنتا ہے
قرآن کی یہ آیت اسی طرف اشارہ کرتی ہے
"فأما الزبد فيذهب جفاء وأما ما ينفع الناس فيمكث في الأرض"

26/07/2025

ضرورت اور خواہش
از قلم : محمد ابرار الحق
انسانی ضرورت بس اتنی ہے کہ دو وقت کی روٹی جسم چھپانے کو کپڑے اور معمولی گھر میسر ہوں
اور جہاں تک تعلق ہے خواہش کا تو اس کی کوئی انتہا نہیں ہے ،ہر انسان خواہشات کے سمندر میں ڈوبا ہے ،ہر کسی کو ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی پڑی ہے،ہر کوئی زیادہ کی طلب میں منہمک ہے،اور ہر جگہ سے ھل من مزید کی صدائیں بلند ہو رہیں،
خواہشات کی طلب نے انسانی سکون کو غارت کردیا ہے،زیادہ کی چاہت نے ابن آدم کو غفلت کا شکار بنادیا ہے اور کثرت کی خواہش نےقرار کو چھین لیا ہے،
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے
"الھکم التکاثر حتی زرتم المقابر"
خواہشات کا سلسلہ لا متناہی ہے،کسی کے پاس سائیکل نہیں ہے تو اسے سائیکل کی طلب ہے،جس کے پاس سائیکل ہے اسے موٹر سائیکل کی چاہ ہے،جس کے پاس موٹر سائیکل ہے اسے کار کا شوق ہے،جس کے پاس کار ہے اسے اس سے اچھی اور لگژری کار کی خواہش ہے ،اور یہ خواہش مزید سے مزید ہوتی چلی جاتی ہے جس کے نتیجہ میں انسان اپنے چین وسکون کو برباد کرلیتا ہے اور کبھی نہ ختم ہونے والی خواہش کے پیچھے خود کو ہلاکت میں ڈال دیتا ہے ،
اگر آپ غریب ہیں تو فکر نہ کریں جتنا آپ پریشان ہیں دنیا کا ہر انسان اتنا ہی پریشان ہے ،اگر آپ کے پاس اچھا گھر نہیں تو ٹینشن نہ لیں اچھا گھر والا انسان بھی مزید اچھے کے لئے ٹینشن میں ہے،اگر آپ کے پاس معمولی سواری ہے یا نہیں ہے تو پریشان نہ ہوں جس کے پاس اچھی گاڑی ہے وہ بھی مزید اچھے کے لئے آپ سے زیادہ پریشانی کا شکار ہے
آپ کو کبھی ایسا لگے کہ یہ چیز میرے پاس نہیں ہے تو بے فکر رہیں کیونکہ وہ چیز آنے کے بعد بھی آپ کی خواہش وہیں نہیں رکے گی بلکہ مزید کی طلب بڑھے گی اور بڑھتی چلی جائے گی
اللہ کے نبی نے ارشاد فرمایا" اگر ابن آدم کے لئے سونے کی ایک وادی ہو تو وہ چاہے گا اس کے پاس دو وادیاں ہو جائے اور اس کا منھ تو (قبر) مٹی ہی بھرے گا "یہ خواہشوں کا سلسلہ کبھی رکنے والا نہیں ہے -
*آپ کی ضرورت پوری ہو رہی ہے خوش رہیں اور اللہ کا شکر ادا کریں زندگی بہت خوبصورت ہے اسے اللہ کی شکر گزاری میں گزاریں ،جو ملا اس پر شکر جو نہ ملا اس پر صبر اس فلسفہ کے استحضار کے ساتھ جئیں ،اور کبھی نا ختم ہونے والی خواہشات کے پیچھے دوڑنا بند کریں ورنہ دوڑتے دوڑتے تھک جائیں گے اور زندگی کے سکون کے قیمتی لمحات بے چینی اور بے سکونی میں گزریں گے

26/07/2025

فلا يحزنك قولهم

01/11/2024

Any one interested please contact us

Want your school to be the top-listed School/college in Delhi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Jamia Nagar Okhla
Delhi
110025