13/12/2023
جامعہ ام سلمہ پرسونی مدہوبنی بہار لڑکیوں کا ایک دینی تعلیمی و تربیتی ادارہ ہے جہاں ڈھائ سو سے زائد طالبات علوم نبوت سے سیراب ہوتی ہیں دینیات کے علاوہ عالمیت کا مکمل نصاب پڑھایا جاتا ہے ابھی فی لوقت مشکوۃ و ھدایہ تک تعلیم دی جارہی ہے ادارہ کی خصوصیت یہ ہیکہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم بھی دی جاتی ہے چونکہ یہ ادارہ کرایہ کی اراضی پر بوسیدہ عمارت میں چل رہا ہے اس لئے ادارہ کے ذمہ داروں نے چھ ہزار اسکوئر فٹ زمین خرید کر چھ کمروں کی تعمیر کا کام شروع کردیا ہے بجٹ نہ ہونے کی وجہ سے تعمیری کام رکا ہوا ہے جسے آپ ادارہ کے ویپ پیج کے کور فوٹو میں دیکھ سکتے ہیں تعلیم بالکل مفت دی جارہی ہے تاکہ ضرورت مند احباب کی بچیاں بھی با آسانی دینی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوسکے یہ مدرسہ کا ویب پیج آپ حضرات کے لئے بنایا گیا ہے تاکہ فالو کرکے ادارہ کے متعلق معلومات حاصل کرسکیں