*اپنے بچوں سے لاتعلق مت رہیں*
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بچے جسمانی طور پر بڑھ رہے ہوتے ہیں،اوردینی اعتبار سے چھوٹے رہ جاتے ہیں۔
وہ کھانا تو پیٹ بھر کر کھارہے ہوتے ہیں۔مگر محبت تعلق اورساتھ کے بھوکے رہ جاتے ہیں۔
معاشرہ پہلے جیسا نہیں رہا۔
جو دن آپ اپنے بچے سے لاتعلق ہوکر گذارتے ہیں اس دن اسکی عقل پہ دسیوں برے خیالات کا حملہ ہوتا ہے۔اسکی نگاہ برے مناظر پر پڑتی ہے اور اسکے اوقات قسما قسم کی برائیوں کے نرغے میں ہوتے ہیں۔
تو زرا سوچیں کہ جس بچے کو مہینوں تک کسی نصیحت اور تربیتی نشست کا موقع ہی ناملتا ہو۔
*اے ماں اور اے باپ!!*
آپکے بچے کو نت نئے کپڑوں کی ایسی ضرورت نہیں ناہی بڑے جیب خرچ کی ناہی لمبی چوڑی میراث کی۔جتنی ضرورت انکو اس چیز کی ہے کہ آپ انہیں اپنی نگرانی میں اللہ کی محبت کو اور اس عقیدہ کو کہ وہ ہمیں دیکھ رہا ہے انکی شخصیت کے خمیر میں ڈال دیں۔
آپ دیکھتے رہیں کہ کونسی نیک خصلتیں آپکے بچے میں موجود ہیں آپ ان انکو پختہ کیجئے اور انہیں بڑھائیے۔
نظر رکھیے کہ کونسے برے رجحانات ان میں نمو پا رہے ہیں سو آپ انکو اکھاڑ پھینکیں بچوں کی اخلاقیات کو ان سے پاک کریں۔
*باپ کو توجہ دینا ہوگی!*
وقت کی کمی کا بہانہ مت بنائیں یہ خود پہ ھنسنے والی بات ھوگی۔
صحابہ کرام پوری دنیا فتح کرتے پہر اپنے بچوں کے پاس لوٹتے تو انکے دلوں کو فتح کرتے انکی بہترین تربیت کرتے دین اور اخلاق کے زیور سے انہیں آراستہ کرتے۔
*اس فرض سے پہلو تہی مت* *کیجیئے۔*
*کیونکہ باپ کی چھاپ اور ماں* *کا پیار!!*
بچے کو ان دونوں کی ضرورت رہتی ہے۔
*یہ عذر بھی مت تراشئیے کہ آپ انکے لئے رزق کی تلاش میں مصروف ھوتے ہیں کیونکہ بہت برا ہے وہ رزق کہ جسکے نتیجے میں امت کو ایک ایسی نسل ملے کہ جسکے جسم تو خوب تنومند اور توانا ہوں مگر اخلاق پستہ اور کمزور۔*
*معاشرہ بہت مشکل ہوگیااور بچے بخدا معصوم ہوتے ہیں ہمارے مقابلے میں اس عمر میں اب انہیں بہت زیادہ توجہ درکار ہوتی ہے آج کے فتنے اور آزمائشیں بہت مختلف ہیں۔*
*اپنے گھروں کو لوٹ جائیں اور بچوں کو جی بھر کر اپنائیت اور پیار دیں۔*
*انکے ساتھ کھیلیں اور انہیں ایسے قصے سنائیں کہ جن سے انکی ذات میں عمدہ صفات پیدا ہوں۔*
*انکی باتیں خوب غور سے سنیں۔*
*انکی خاطر اپنے موبائل چھوڑ دیا کریں۔*
*ان بھولے بھالے بچوں کیلئے اپنی کچھ مصروفیات ترک
Haya Ahad
Islam the way of life You will be taught all these things by Haya Ahad Islamic Teacher. Here you wil
08/09/2022
جلدی کریں جس جس کو یہ امتحان دے کر یہ انعام قسمت میں ہو گا وہ انشاءاللہ ضرور جیتے گا۔ سب سے بڑکر یہ کہ ایمان پڑھنے سے تازہ ہوگا۔
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
﷽ 🇵🇰 *آج کا کیلینڈر* 🌤
🔖 *09 ذوالحجہ 1443ھ* 💎
🔖 *09 جولائی 2022ء* 💎
🔖 *25 ہاڑ 2079ب* 💎
🌄 *بروز ہفتہ Saturday* 🌅
*عرفہ کے دن کی فضیلت!*
رسول اللہﷺ نے فرمایا کوئی دن نہیں جس میں اللہ تعالیٰ عرفہ کے دن سے بڑھ کر بندوں کو آگ سے آزاد فرماتا ہو وہ (اپنے بندوں کے) قریب ہوتا ہے اور فرشتوں کے سامنے ان لوگوں کی بناء پر فخر کرتا ہے اور پوچھتا ہے یہ لوگ کیا چاہتے ہیں؟
📗 *صحیح مسلم-3288*
💞🌹💞🌹💞🌹💞🌹💞🌹💞
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
12/06/2022
🔮بسم اللہ الرحمن الرحیم🔮
*🔖جمعہ کی سنتیں وآداب🔖*
جمعہ کا دن بڑا فضلیت والا دن ہےفرمان نبوی ہےکہ (جن دنوں میں سورج طلوع ہوتا ہے ان میں سے بہترین دن جمعہ ہے)(مسلم:854).
🔖اس عظیم دن پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کئی سنتیں ثابت ہیں جو درج ذیل ہیں:
🔸فجر کی نماز میں سورہ الم سجدہ اور سورہ دہر کی تلاوت کرنا(بخارى:891)
🔸 نماز جمعہ میں سورہ اعلی اور سورہ غاشیہ کی تلاوت کرنا (مسلم:878)یا سورہ جمعہ اور سورہ منافقون کی تلاوت کرنا (مسلم:879).
🔸جمعہ کے لئے جلدی مسجد پہنچنا(بخارى:881).
🔸امام کے قریب بیٹھنا(صحيح ابوداؤد:980).
🔸 نمازِ جمعہ سے پہلے جتنی چاہے نفل پڑھنا(مسلم:857).
🔸دوران خطبہ فضول اعمال و حرکات سے بچنا اور خطبہ جمعہ غور سے سننا(بخاری:934).
🔸مسواک کرنا(بخاری :880).
🔸غسل کرنا(بخاری:883)
🔸سب سے بہتر کپڑے پہننا(صحيح ابن خزيمه:1775).
🔸خوشبو لگانا اور بالوں میں تیل لگانا(بخارى:883).
🔸سورہ کہف کی تلاوت کرنا(سنن بیہقی: 24913)
🔸بکثرت درود وسلام پڑھنا(صحیح ابوداؤد:925).
🔸بعد نمازِ عصر تا مغرب دعائیں کرنا(صحیح ابوداؤد:926).
🔸 جمعہ کے بعد 4رکعات پڑھنا أفضل ہے(صحیح ترمذی:432)اورصرف 2رکعت پڑھنا بھی جائز ہے(مسلم:882).
💠نوٹ: صرف جمعہ کے دن نفلی روزہ رکھنا منع ہے البتہ ایک دن پہلے یا بعد ملاکر رکھ سکتے ہیں۔(مسلم:1144) جمعہ مبارک کہنا، اسی طرح احتیاطا ظہر پڑھنا بدعت ہے۔
🤲 اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہم تمام کومذکورہ سنتوں پر عمل کی توفیق عطا فرمائے اور شریعت کی خلاف ورزی سے بچائے اللہم آمین۔
06/05/2022
Click here to claim your Sponsored Listing.