Aamir Noori "learning Islam at home"

  • Home
  • Aamir Noori "learning Islam at home"

Aamir Noori "learning Islam at home" assalamu alaikum wa rahmatullahi wa barakatuh yah page Islami maloomat ke bare mein hai

10/12/2023

Dua magane ka tarika

22/11/2022

*_والدین_*

*_بسم اللہ الرحمٰن الریم_*

_تمام تعریف اللہِ کے لیے ہے جس نے ہمیں طرح طرح کی نعمتیں عطا کی جیسے چلنے کے لیے پیر ، کام کرنے کے لیے ہاتھ، دیکھنے کیلئے آنکھ ،بولنے کیلئ زبان ،سننے کے لیے کان اور بھی بے شمار نعمتیں عطکی تو ہمیں ان تمام نعمتوکی قدر کرنی چاہیے اور اپنے رب کا شکر ادا کرنا چاہیے_
*_انہی بےشمار نعمتوں میں سے ایک نعمت والدین ہیں وہ شخص خوش نصیب ہیں جس کے والدین باحیات ہیں اگر آپ کو ماں،باپ کی اہمیت،قدر کا اندازہ لگانا ہو تو اس شخص کے دل سے پوچھو جس کے ماں،باپ نہ ہو اس کے دل میں کیا گزرتی ہوگی جب وہ دوسروں کے والدین کو دیکھتا ہوگا تو اسے اپنے والدین یاد آتے ہونگے تو اس شخص کو خدا کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرنا چاہیے جس کے والدین با حیات ہیں_*
*_اللہ پاک قرآنِ کریم میں ارشاد فرماتا ہیں_*
*_وَ قَضٰى رَبُّكَ اَلَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّاۤ اِیَّاهُ وَ بِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًاؕ-اِمَّا یَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَرَ اَحَدُهُمَاۤ اَوْ كِلٰهُمَا فَلَا تَقُلْ لَّهُمَاۤ اُفٍّ وَّ لَا تَنْهَرْهُمَا وَ قُلْ لَّهُمَا قَوْلًا كَرِیْمًا_*
*_ترجمہ:-( اور تمہارے رب نے حکم فرمایا کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔ اگر تیرے سامنے ان میں سے کوئی ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو ان سے اُف تک نہ کہنا اور انہیں نہ جھڑکنا اور ان سے خوبصورت ، نرم بات کہنا۔)_*
_اس آیت میں والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کرنے کا حکم دیا گیا، اسی مناسبت سے ترغیب کے لئے والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کرنے اور ان کے حقوق سے متعلق چنداَحادیث یہاں ذکر کی جاتی ہیں_
⭐ _حضرت ابو بکرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، حضورِ اقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ’’ماں باپ کی نافرمانی کے علاوہ اللّٰہ تعالیٰ ہر گناہ میں سے جسے چاہے معاف فرما دے گا جبکہ ماں باپ کی نافرمانی کی سزا انسان کو موت سے پہلے زندگی ہی میں مل جائے گی_

⭐ _حضرت عبد اللّٰہ بن عمرو رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے، رسول کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’پروردگار کی خوشنودی باپ کی خوشنودی میں ہے اور پروردگار کی ناخوشی باپ کی ناراضی میں ہے_

*_میرے پیارے آقا ﷺ کے پیارے دیوانوں ان احادیث و قرآنِ آیت سے پتا چلتا ہے کہ والدین کا کیا مرتبہ ہے تو ہم پر لازم و ضروری ہے کے ہم اپنے اپنے والدین کے ساتھ حسن سلوک کرے اور انے راضی رکھے کیونکہ والدین کو ناراض کر کے کوئی خوش نہیں رہ سکا آج ہمارے معاشرے کا حال تو یہ ہے کہ آج اگر ماں اپنے بیٹے کو فون کر کے یہ پوچھے کے بیٹے کھانا کھا لیا یا نہیں تو بیٹے کا انداز کچھ اس طرح ہوتا ہے کے کیوں بار بار فون کر کے پریشان کرتے ہو کام کروں یا بات کروں بیٹا سخت لہجے میں اپنی والدہ سے کہتا ہے اب فون نہیں کرنا بھوک لگے گی تو خود کھا لونگا بیچاری ماں کی کیا غلطی تھی اسے تو اپنے بیٹے کی فکر تھی وہیں اگر ماں کی جگہ بیوی فون کر کے یہ کہے کہ آج میرا فولہ چیز خانے کا دل کر رہا ہے شام کو آتے ہوئے لے کر آنا اس وقت وہی شخص یہ کہتا ہوا نظر آتا ہے ٹھیک ہے لیتا آؤنگا اور کچھ بھی لانا ہے کیا ؟ ماں نے کھانے کے لیے فون کیا تو ماں پر برس پڑا اور بیو نےمطلب سے فون کیا تو محبت جاگ اٹھی وہی ماں جو خود بھوکی رہتی تھی مگر اپنے بچّو کو بیٹھ بھر کر کھانا کھلاتی تھی وہی ماں جو خود اپنے لختِ جگر کے پیشاب پر سوتی تھی پر اپنے لاڈلے کو سوکھی جگہ پر سلاتی تھی اب وہی ماں اسے بوجھ نظر آنے لگی ہے بڑے افسوس کے ساتھ لکھنا پڑھ رہا ہے کہ ہمارے معاشرے کا یہ حال ہے_*
*_والدین کے احسانات کو کوئی ادا نہیں کر سکتا اگر کوئی ادا بھی کرنا چاہے تو اسکی عمر کم پڑ جائیگی پر والدین کے احسانات کو وہ ادا نہیں کر سکے گا تو میرے دوستوں خدارا خدارا اپنے اپنے والدین کو خوش رکھو اور خود بھی خوش رہو_*
*_اللہ پاک سے دعا ہے اللہ پاک حضور ﷺ کے صدقِ ہمیں والدین کی قدر کرنے اور انہیں ہمیشہ خوش رکھے کی توفیق عطا فرمائے آمین یارب العالمین_*
*_از :- محمد یوسف نوری_*

06/05/2022

Barela ghat Jabalpur

https://youtube.com/channel/UCIyq45ob7g99ALYkyrYM6YAسب سے اولیٰ و اعلیٰ ہمارا نبی ﷺسب سے بالا و والا ہمارا نبی ﷺاپنے مول...
03/02/2022

https://youtube.com/channel/UCIyq45ob7g99ALYkyrYM6YA

سب سے اولیٰ و اعلیٰ ہمارا نبی ﷺ

سب سے بالا و والا ہمارا نبی ﷺ

اپنے مولیٰ کا پیارا ہمارا نبی ﷺ

دونوں عالم کا دولھا ہمارا نبی ﷺ

بزمِ آخر کا شمع فروزاں ہوا

نورِ اوّل کا جلوہ ہمارا نبی ﷺ

جس کو شایاں ہے عرشِ خُدا پر جلوس

ہے وہ سلطانِ والا ہمارا نبی ﷺ

بجھ گئیں جس کے آگے سبھی مشعلیں

شمع وہ لے کر آیا ہمارا نبی ﷺ

جس کے تلووں کا دھووَن ہے آبِ حیات

ہے وہ جانِ مسیحا ہمارا نبی ﷺ

عرش و کرسی کی تھیں آئینہ بندیاں

سوئے حق جب سدھارا ہمارا نبی ﷺ

خَلق سے اولیا، اولیا سے رُسُل

اور رسولوں سے اعلیٰ ہمارا نبی ﷺ

حُسن کھاتا ہے جس کے نمک کی قسم

وہ ملیحِ دل آرا ہمارا نبی ﷺ

ذکر سب پھیکے جب تک نہ مذکور ہو

نمَکیں حُسن والا ہمارا نبی ﷺ

جس کی دو بوند ہیں کوثر و سلسبیل

ہے وہ رحمت کا دریا ہمارا نبی ﷺ

جیسے سب کا خدا ایک ہے ویسے ہی

اِن کا، اُن کا، تمھارا، ہمارا نبی ﷺ

قرنوں بدلی رسولوں کی ہوتی رہی

چاند بدلی کا نکلا ہمارا نبی ﷺ

کون دیتا ہے دینے کو منھ چاہیے

دینے والا ہے سچا ہمارا نبی ﷺ

کیا خبر کتنے تارے کھِلے چھپ گئے

پر نہ ڈوبے نہ ڈوبا ہمارا نبی ﷺ

ملکِ کونین میں انبیا تاجْدار

تاجْداروں کا آقا ہمارا نبی ﷺ

لا مکاں تک اجالا ہے جس کا وہ ہے

ہر مکاں کا اُجالا ہمارا نبی ﷺ

سارے اچھوں میں اچھا سمجھیے جسے

ہے اُس اچھے سے اچھا ہمارا نبی ﷺ

سارے اونچوں میں اونچا سمجھیے جسے

ہے اُس اونچے سے اونچا ہمارا نبی ﷺ

انبیا سے کروں عرض کیوں مالکو!

کیا نبی ہے تمھارا ہمارا نبی ﷺ

جس نے ٹکڑے کیے ہیں قمر کے وہ ہے

نورِ وحدت کا ٹکڑا ہمارا نبی ﷺ

سب چمک والے اجلوں میں چمکا کیے

اندھے شیشوں میں چمکا ہمارا نبی ﷺ

جس نے مردہ دلوں کو دی عمرِ ابد

ہے وہ جانِ مسیحا ہمارا نبی ﷺ

غمزدوں کو رؔضا مژدہ دیجے کہ ہے

بے کَسوں کا سہارا ہمارا نبی ﷺ

Share your videos with friends, family and the world

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aamir Noori "learning Islam at home" posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Aamir Noori "learning Islam at home":

Shortcuts

  • Want your school to be the top-listed School/college?

Share