17/03/2026
🎙️ لفظوں سے آگے
برطانیہ میں موجود ہر مکتبۂ فکر کے لوگوں کے ساتھ ایک منفرد پوڈکاسٹ کا آغاز…
جہاں بات صرف لفظوں تک محدود نہیں رہے گی، بلکہ ہم جائیں گے لفظوں سے آگے۔
🇬🇧 اس پوڈکاسٹ میں ہم ملیں گے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اُن کامیاب افراد سے،
جنہوں نے محنت، لگن اور بہترین پلاننگ کے ساتھ اپنی زندگی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔
✨ آئیں جانتے ہیں:
- ان کی کامیابی کے پیچھے کیا راز ہیں؟
- کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟
- اور کیسے انہوں نے خوابوں کو حقیقت میں بدلا؟
🎧 سنیں، سیکھیں، اور بڑھیں…
کیونکہ اصل کہانی ہمیشہ ہوتی ہے — لفظوں سے آگے
02/07/2025
دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بوکن شریف نہ صرف علم و عمل کا گہوارہ ہے بلکہ اس کا ماحول اور فضا ایسی پُرسکون، پاکیزہ اور روح پرور ہے کہ یہاں آتے ہی دل کو ایک عجب سی راحت اور اطمینان نصیب ہوتا ہے۔
صبح کی ٹھنڈی ہوا جب مدرسے کے صحن سے گزرتی ہے، تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے رحمت کے جھونکے دل و دماغ کو شفاف کر رہے ہوں۔ یہاں کی ہواؤں میں خشوع و خضوع کی تاثیر ہے، جو ہر آنے والے کے دل میں نرمی، عاجزی اور پاکیزگی پیدا کر دیتی ہے۔
اذان کی آواز جب فضا میں گونجتی ہے، تو پورا ماحول نور سے مزین ہو جاتا ہے۔ مسجد میں ننھے بچوں کی تلاوتِ قرآن حکیم کی صدائیں دل کو ایسا سکون بخشتی ہیں جو دنیا کی کسی اور جگہ میسر نہیں۔ نہ کوئی شور، نہ بے سکونی صرف ذکرِ الٰہی کی گونج، علمِ دین کی روشنی، اور روحانی طمانیت۔
ہر جانب ایک روحانی خاموشی چھائی ہوتی ہے، جس میں دل خود بخود اللہ کی طرف مائل ہو جاتا ہے۔ یہاں کی فضا میں صرف آکسیجن ہی نہیں بلکہ تقویٰ، علم، محبت اور برکت رچی بسی ہے۔
بزرگانِ دین کی نسبت سے وابستہ یہ خطہ واقعی اس امت کے لیے ایک روحانی جنت ہے۔ جو ایک بار یہاں آتا ہے، وہ نہ صرف کچھ سیکھ کر جاتا ہے بلکہ دل کی دنیا بدل کر واپس جاتا ہے۔
دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بوکن شریف کا یہ ماحول میرے لیے صرف سکون کا باعث نہیں بلکہ میری روح کی غذا ہے ایک ایسی جگہ جہاں دل کو بھی چین ملتا ہے اور روح کو بھی قرار آتا ہے۔ 🌺🕊️
حافظ عبدالستار زاہدی
21/12/2024
جب مرشد کریم حضرت پیر سید زاہدصدیق شاہ صاحب نے دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بوکن شریف گجرات کی عمارت کا پہلا نقشہ ، حضرت ضیاء الامت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری رحمۃ اللہ علیہ کے سامنے رکھا تو آپ نے ملاحظہ فرمانے کے بعد تحریر فرمایا۔
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
دارالعلوم ضیاء القرآن سعید آباد بو کن شریف کا یہ نقشہ بڑا دیدہ زیب ، روح پرور اور دل افروز ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے حبیب مکرم کے طفیل اسے جلد پایہ تکمیل تک پہنچائے اور اسے تا ابد اپنے دین متین کا مرکز اور رشد و ہدایت کا سرچشمہ بنائے رکھے اور عزیز القدر سید زاہد صدیق شاہ صاحب کی اس خدمت جلیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے۔ آمین
خاکسار
محمد کرم شاہ
6 جمادی الثانی 1402 ہجری
31 مارچ 1982ء
21/12/2024
دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بوکن شریف ضلع گجرات
21/12/2024
الحکمہ ایجوکیشن کے زیر اہتمام ادارہ
دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بوکن شریف تعلیمی اداروں میں ایک منفرد نام اور مقام کا حامل ہے۔
یہاں طلباء کو دین کی تعلیم بھیرہ شریف کے مروجہ نصاب کے مطابق دی جاتی ہے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ دنیاوی لحاظ سے میٹرک ، ایف اے ، بی اے اور ایم اے تک مکمل تعلیم فری دی جاتی ہے۔
ہر سال اپریل کے مہینے میں نیا داخلہ ہوتا ہے جس میں شعبہ تحفیظ القرآن کے پرائمری پاس ہونا شرط ہے۔
اور دینی و عصری تعلیم کے شعبہ میں طالب علم کا کم از کم مڈل پاس ہونا شرط ہوتا ہے۔
ملک بھر سے دینی اور دنیاوی تعلیم کے تشنگان اپنی علمی پیاس بجھانے کے لئے ہر سال جوق در جوق آتے اور دینی و دنیاوی علوم سے بہرہ ور ہوتے ہیں۔
طلباء کے پہلے سمیسٹر کے امتحانات مرکزی امتحانی بورڈ بھیرہ شریف کے شیڈول کے مطابق جاری ہیں۔
طلباء بڑے خوبصورت و احسن انداز میں محنت و لگن اور محویت کے ساتھ گردو نواح سے بے نیاز اپنے پیپر حل کر رہے ہیں۔
اور اساتذہ بڑے سکون اور اطمینان کے ساتھ نگرانی میں مصروف ہیں۔
اساتذہ و طلباء کے مابین پیار و محبت ، شفقت و عقیدت اور اعتماد و بھروسہ اس ادارے کا خاصہ ہے۔ جس کے تحت تمام معاملات نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ سر انجام پاتے ہیں اور سب ایک خاندان کی طرح سفیر ضیاء الامت حضرت پیر سید زاہد صدیق شاہ بخاری دامت برکاتہم العالیہ کے زیر سایہ اپنی منزل کی طرف گامزن ہیں۔
اللہ کریم تمام طلباء کو امتحان میں اعلیٰ کامیابی سے نوازے ۔
ان کی زندگیوں کو اپنے دین کی سربلندی کے لئے قبول فرمائے ۔
اور زندگی کی ہزاروں بہاریں خوشی و مسرت اور راحت و آسائش سے گزارنا نصیب فرمائے ۔
یا رب یہ چمن یوں ہی بہار آفریں رکھنا۔
اس کے باغباں کو سلامتی کے ساتھ ہزاروں بہاریں ہدیہ فرمانا۔
آمین ثم آمین یارب العالمین بجاہ النبی الکریم علیہ السلام و التسلیم ۔
( ابو الصالح )
17/12/2024
الحکمہ ایجوکیشن کے زیر اہتمام ادارہ
دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بوکن شریف ضلع گجرات سے
دینی تعلیم کا آغاز، پھر دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف سے فراغت سند
پھر اعلی ترین ڈگری پی ایچ ڈی پر اختتام۔
دین اور دنیا دونوں آنکھیں روشن کرنا ہمارا مشن ہے۔
آئیے ہمارے دست بازوں بن کر آنے والی نسلوں کو مفت تعلیم دے کر انسانیت کی مدد کریں
شکریہ