یوکے میں اگر آپ £100 کا ڈیزل ڈلواتے ہیں، تو تقریباً 50 لیٹر ملتا ہے (یعنی تقریباً 37,000 پاکستانی روپے)۔
لگتا ہے کہ UK میں فیول بہت مہنگا ہے…
لیکن ذرا پاکستان سے موازنہ کریں 👇
آج کل پاکستان میں ڈیزل کی قیمت کیا ہے؟
اصل فرق آمدنی (income) کا ہے۔
مہنگائی صرف قیمت سے نہیں، بلکہ آمدنی کے مقابلے میں خرچ سے ہوتی ہے-
UK Life style
"I use Facebook for Education to connect with the inspiring community of educators who create and share resources!
We can accomplish amazing things by working together
اپنی صحت کی جانچ کے لیے سالانہ کون سے ٹیسٹ کروانے چاہئیں؟
1۔ CBC. (کمپلیٹ بلڈ کاونٹ)۔ یہ خون میں موجود مختلف خلیات یعنی ریڈ بلڈ سیلز، وائٹ بلڈ سیلز آور وائٹ بلڈ سیلز کی تمام اقسام اور پلیٹ لیٹس کی تعداد اور خون میں موجود ہیموگلوبن کی مقدار بتاتا ہے۔ اگر آپ خون میں ہیموگلوبن کی کمی مطلب اینمیا کا شکار ہیں (جسے عرف عام میں خون کی کمی کہا جاتا ہے) یا جسم میں کوئی انفیکشن یا الرجک پروسیس چل رہا ہے تو اس ٹیسٹ سے پتہ چل جاتا ہے۔
2۔ LFTs (لیور فنکشن ٹیسٹ)۔ یہ جگر کا ٹیسٹ ہے۔ جس میں جگر کے نارمل کام کرنے کی صلاحیت کو چیک کرنے کے لیے خون میں بلی ریوبن اور کچھ اینزائمز کو جانچا جاتا ہے۔ بلی ریوبن ایک مادہ ہے جو کہ ہمارے خون کے سرخ خلیات کی توڑ پھوڑ سے بنتا ہے اور جگر اس کو جسم سے صاف کرنے کے لیے دیگر کچھ مادوں کے ساتھ جوڑتا ہے اور پھر یہ جسم سے خارج ہو جاتا ہے۔ اگر جگر کے نارمل فنکشن میں کوئی خرابی ہو تو بلی ریوبن کی مقدار خون میں ایک مخصوص ویلیو سے بڑھ جاتی ہے۔
3۔ RFTs (رینل فنکشن ٹیسٹ)۔ یہ گردوں کی جانچ کا ٹیسٹ ہے۔ اس میں خون میں موجود یوریا اور کریٹینن کو جانچا جاتا ہے اور اگر ان کی مقدار ایک مخصوص حد سے زیادہ ہو تو یہ گردوں کی خرابی کو ظاہر کرتا ہے
4۔ Lipid profile Test. یہ جسم میں موجود مختلف طرح کے لپڈز کی جانچ کرتا ہے یعنی کولیسٹرول ، ہائی ڈینسٹی لائیپو پروٹینز اور لو ڈینسٹی لائیپو پروٹینز۔ جن افراد کی فیملی ہسٹری میں دل کے امراض ہوں ان کو (خاص طور پر مرد حضرات کو) یہ ٹیسٹ سال میں ایک بار ضرور کروانا چاہیے۔ لپڈز لیول میں اگر تھوڑی بہت گڑ بڑ ہو تو آپ ابتدائی لیول پر اس کی جانچ کر کے اپنی خوراک میں تبدیلی اور ورزش کو روٹین کا حصہ بنا کر دل کے خطرناک امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ مردوں میں دل کے امراض کا تناسب زیادہ ہے۔ لہذا سب مرد حضرات کو بیس سال کی عمر کے بعد یہ ٹیسٹ ضرور کروانا چاہیے اور جن کے ماں باپ میں سے کسی کو دل کا مرض ہے تو وہ سالانہ یہ ٹیسٹ ضرور کروائیں۔
5۔ BSL. ( بلڈ شوگر لیول )۔ یہ ٹیسٹ خون میں موجود گلوکوز کی مقدار بتاتا ہے۔ اگر آپ کی فیملی ہسٹری میں ڈایا بٹیز (شوگر) کی بیماری ہے تو سالانہ اپنا یہ ٹیسٹ ضرور کروائیں
6۔ Stool test . ترقی یافتہ ممالک میں ہر چھ ماہ بعد سکریننگ ٹیسٹ میں یہ بھی کیا جاتا ہے۔ کولون اور ریکٹم کے مختلف امراض خصوصا کینسر کو جلدی پکڑنے کے لیے یہ ٹیسٹ بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ اس ٹیسٹ میں سٹول سیمپل کی مائیکروسکوپک جانچ کی جاتی ہے کہ اس میں خون ، پس یا کوئی اور ایبنارمل مادہ تو موجود نہیں ہے۔
7۔ Urine complete examinatiom۔
اس ٹیسٹ میں یورین کی مکمل مائیکروسکوپک جانچ کی جاتی ہے کہ اس میں بیکٹریا ، خون ، پس یا کرسٹلز وغیرہ تو موجود نہیں۔۔یہ ٹیسٹ یورینری ٹریکٹ کی بیماریوں کی جانچ کے لیے
ضروری ہے
انتخاب
06/08/2024
یہ موٹر سائیکل کی دُمچی ہے جو بارش کے موسم میں آپ کو دوسروں پر کیچڑ اچھالنے سے روکتی ہے۔ اس کو لگوانا مت بھولیں اور اس طرح ایک عدد دُمچی اپنے دل میں بھی لگوا لیں جو دوسروں پر کیچڑ اچھالنے سے روکنے کا کام دے۔ یعنی لوگوں کی عیب جوئی غیبت چغلی اور بد گمانی کرنے سے روکے۔ لوگوں کی برائیوں پر نہیں اچھائیوں پر نظر رکھیں اور پُر سکون زندگی گزاریں۔
ایک ہزار روپے اور دس لاکھ روپے کے درمیان فاصلہ سکل (مہارت) کا ہے۔
دس لاکھ روپے اور دس کروڑ روپے کے درمیان فاصلہ کردار کا ہے
دس کروڑ روپے اور ایک ارب روپے کے درمیان فاصلہ وقت کا ہے
شادی سے قبل یا شادی کے فوری بعد اپنی بیگم سے مشاورت کرکے پانچ باتیں بطور اصول اختیار کرلیں۔
۔
1👈 میں تم سے کوئی ایسی بڑی توقع وابستہ نہیں کروں گا جو میں خود تمہارے لئے نا کرسکوں۔ گویا اگر میں چاہتا ہوں کہ تم میرے والدین کو اپنے والدین جیسی عزت دو تو میں خود پہلے آگے بڑھ کر تمہارے والدین کو بھرپور عزت و مقام دوں گا۔ اگر میری خواہش ہے کہ تم خود کو بھدا نا ہونے دو تو خود میں بھی اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتا رہوں گا۔
۔
2👈ہم دوسرے گھروں یا رشتہ داروں سے اچھی باتیں سیکھیں گے ضرور مگر کبھی بھی ان کے خاندانی ماحول کو مکمل اپنا ماحول بنانے کی حماقت نہیں کریں گے۔ پھر چاہے وہ میرے والدین بہن بھائیوں کا گھر ہو یا تمہارے والدین بہن بھائیوں کا گھر۔ گویا اپنے گھر کا ماحول و مزاج ہم خود منفرد انداز میں ترتیب دیں گے۔
۔
3👈ہر انسان مختلف صلاحیتوں کا حامل ہوتا ہے۔ ہم اپنی ممکنہ اولاد کی انفرادی صلاحیتوں کو مدنظر رکھ کر اس کی تربیت کریں گے۔ کسی اور کی اولاد کو مثال بنا کر اپنی اولاد کی جداگانہ شخصیت کو مسخ نہیں ہونے دیں گے۔ پھر چاہے میرے بھتیجے بھانجے ہوں یا تمہارے۔
۔
4👈 اگر جھگڑا ہوجائے تو بھلے ایک دوسرے پر سیخ پا ہوں مگر کبھی بھی غصے میں ایک دوسرے کے گھر والو بالخصوص والدین کو گالی نہیں دیں گے اور نا ہی کبھی ہاتھ اٹھائیں گے۔
۔
5👈 غلطی بھلے کسی کی بھی ہو۔ معافی مانگنے میں دونوں سبقت لے جانے کی کوشش کریں گے۔ انا کو ایک روز سے زیادہ دیوار نہیں بننے دیں گے۔ اگر ایک معافی مانگ لے تو دوسرا کوئی جملہ کسے بغیر اسے معاف کردے۔ چاہے یہ عمل کروڑ مرتبہ ہو مگر ایسے جملے نا کہے کہ سوری سے کچھ نہیں ہوتا۔ بلکہ فوری معافی قبول کرے اور دل بڑا کرکے خود بھی جوابی معافی مانگ لے۔ ایسے جھگڑوں میں غلطی اکثر دونوں جانب سے ہوتی ہے، بس کسی کی زیادہ ہوتی ہے تو کسی کی کم۔
۔
عزیزانِ من؛ ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ اگر آپ یہ پانچ اصول فی الواقع اپنا لیتے ہیں تو خوش حال اور محبت بھری ازدواجی زندگی آپ کی منتظر ہے...!!!
منقول
15/07/2024
14/07/2024
ہوتے ہوں گے سیخ کباب
لیکن یہ چمچ کباب ہیں
سیخیں نہ ملنے پر
چمچ کام آ گئے
اور
آ پکو تو پتہ کہ چمچے ہمشہ مشکل وقت میں کام
آ تے ہیں۔۔۔۔ 😜
یہ پاکستان نہیں ہے
کیونکہ یہاں لوگ بچوں کو دوران نماز صف سے نکال کر پیچھے کر دیتے ہیں اور پھر بچے آہستہ آہستہ مسجد سے دور ہو جاتے ہیں😓
*🚨😂😹شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شہباز شریف نے روسی صدر کے بجائے پہلے روسی وزیرِ خارجہ سے ہاتھ ملایا روسی چینل نے اُسکی meme بنا کر چلائی*
*ہر جگہ پاکستان کیلئے شرمندگی کا باعث بن رہا یہ مسخرہ*
غلطیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ تم کوشش کر رہے ہو۔
~بل گیٹس
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Luton