Mango Man

Mango Man عام آدمی کی سوچ کا عکاس

نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ کسی علاقے کو تقسیم کرنے کی بات نہیں، بلکہ انتظام کو آسان بنانے کی سوچ ہے۔ بڑھتی آبادی کے مطا...
15/09/2026

نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ کسی علاقے کو تقسیم کرنے کی بات نہیں، بلکہ انتظام کو آسان بنانے کی سوچ ہے۔ بڑھتی آبادی کے مطابق انتظامی نظام بھی جدید اور مؤثر ہونا چاہیے۔

15/09/2026

شرم آنی چاہیے پاکستان پیپلز پارٹی کو سندھ اسمبلی نے بلدیاتی قانون کے نام پر ایسا ’’کالا قانون‘‘ پاس کیا ہے کہ اختیارات عوام کو دینے کے بجائے مزید اپنے قبضے میں کرلیے۔ عوام کو بااختیار بنانے کے دعوے کرنے والوں نے بلدیاتی اداروں کے پر ہی کتر دیے۔ واہ بھئی واہ، کیا خوب جمہوریت ہے

15/09/2026

یہ بلاول بھٹو کا حلقہ لاڑکانہ نہیں ہے، یہ شرمیلا فاروقی کا لندن ہے جن لوگوں نے برسوں سے عوام کو اصول، جمہوریت، رواداری اور سیاسی اخلاقیات کے بھاشن دیے، ان کے لیے یہ منظر یقیناً کئی سوالات کھڑے کرتا ہے۔ غیرت مندوں کے لیے چلو بھر پانی ہی کافی ہوتا ہے، مگر خیر، ہم پیپلز پارٹی کی بات کر رہے ہیں

نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کا قیام عوامی ضرورت اور بہتر حکمرانی سے جڑا معاملہ ہے۔ اگر عوام اختیارات کی نچلی سطح تک منتقل...
14/09/2026

نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کا قیام عوامی ضرورت اور بہتر حکمرانی سے جڑا معاملہ ہے۔ اگر عوام اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی، آسان سرکاری رسائی اور مسائل کے فوری حل کے لیے نئے صوبوں کے خواہاں ہیں تو ان کی آواز کو اہمیت ملنی چاہیے۔ فیصلہ عوامی خواہش، آئینی طریقۂ کار اور قومی اتفاقِ رائے کے مطابق ہونا چاہیے۔

14/09/2026

بنوں کے شہریوں کا صوبے کا مطالبہ بالکل جائز ہے! جب تک اختیارات چند مراکز کے بجائے عوام کی دہلیز تک نہیں پہنچیں گے، پسماندگی ختم نہیں ہوگی۔ بنوں کو صوبہ بنانے سے گورننس بہتر، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور ترقیاتی فنڈز کا براہِ راست عوام پر خرچ یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ اب مراعات یافتہ طبقے کی اجارہ داری نہیں، عوام کا حق چلے گا!

14/09/2026

کیا سندھ میں نئے صوبوں کی مخالفت کی اصل وجہ یہ خوف ہے کہ سکرنڈ جیسی شاندار بیوٹیفکیشن کی حقیقت عوام کے سامنے نہ آ جائے؟ 18 سالہ اقتدار کے بعد بھی اگر ترقی کا معیار یہ ہے تو نئے انتظامی یونٹس سے اتنی گھبراہٹ کیوں؟ سندھ کے عوام اب جواب مانگتے ہیں!

نئے صوبے پاکستان کو تقسیم نہیں کریں گے، بلکہ انتظامی محرومی اور وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کا خاتمہ کریں گے۔ اختیار عوام...
13/09/2026

نئے صوبے پاکستان کو تقسیم نہیں کریں گے، بلکہ انتظامی محرومی اور وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کا خاتمہ کریں گے۔ اختیار عوام کے قریب آئے گا تو پاکستان مزید مضبوط ہوگا۔

13/09/2026

ڈیرہ اسماعیل خان کے شہریوں کا واضح مطالبہ: خیبرپختونخوا کو انتظامی بنیادوں پر مزید یونٹس میں تقسیم کیا جائے۔
چھوٹے صوبے، آسان حکمرانی، بہتر احتساب اور عوام کو بنیادی سہولیات کی بروقت فراہمی۔
نئے صوبے وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

13/09/2026

سعید غنی صاحب ذرا یہ بھی بتا دیں کرپشن کے بعد ہر بار مرسوں مرسوں کرنے کی نوبت کیوں آتی ہے؟
سندھ ایمپلائیز سوشل سکیورٹی میں درجنوں افسران کی مبینہ ڈبل ملازمتوں سے متعلق آفتاب چنا کی رپورٹ سنگین سوالات اٹھا رہی ہے۔
اگر رپورٹ میں کوئی حقیقت نہیں تو وضاحت سامنے لائیں، اور اگر معاملہ درست ہے تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کب ہوگی
سندھ کے ادارے سیاسی نعرے نہیں، قانون اور میرٹ مانگتے ہیں!

13/09/2026

کراچی کے طلبہ بھی بول اٹھے: سندھ کو دہائیوں کی حکمرانی نے کیا دیا؟ اب وقت ہے نئے انتظامی یونٹس کا، تاکہ اختیارات اور وسائل عوام کے قریب پہنچیں۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ Gen Z بھی چھوٹے اور مؤثر انتظامی یونٹس کی حمایت کر رہی ہے۔

Address

London

Telephone

+917889614518

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mango Man posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share