01/07/2026
ترجمہ و تفسیر القرآن | قرآن فہمی کی طرف ایک قدم
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
﴿ وَقُلْ رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا ﴾
ترجمہ: "اور آپ فرما دیجئے: اے میرے رب! میرے علم میں اضافہ فرما۔" (سورۃ طٰہٰ: 114)
🌹 حدیث مبارکہ: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے اور دوسروں کو سکھائے۔" (صحیح البخاری)
📚 اس پیج میں قرآنِ مجید کی آیات کا آسان اردو ترجمہ اور مختصر تفسیر شامل کی جائے گی تاکہ ہم قرآنِ کریم کے پیغام کو سمجھ سکیں، اس پر عمل کر سکیں اور اپنی زندگی کو قرآن و سنت کے مطابق ڈھال سکیں۔
قرآنِ پاک محض تلاوت کے لیے نہیں بلکہ ہدایت، نصیحت اور کامیابی کا مکمل ضابطۂ حیات ہے۔ آئیے قرآن کو سمجھیں، اس پر غور و فکر کریں اور اپنے رب کے قریب ہوں۔
🤲 اللہ تعالیٰ ہمیں قرآنِ کریم پڑھنے، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
تم میں سے بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھانے(القرآن )