Kissan Care Zarai Markaz

Kissan Care Zarai Markaz Kontaktinformationen, Karte und Wegbeschreibungen, Kontaktformulare, Öffnungszeiten, Dienstleistungen, Bewertungen, Fotos, Videos und Ankündigungen von Kissan Care Zarai Markaz, Pirmehal Road Adda Wahgi, Pirmasens.

24/09/2021

دھان کے منجر سفید یا خالی نکلنا
دھان کی فصل میں مونجر کا خالی رہ جانااور سٹے کا رنگ سفید ہو جانا۔
Empty penicals in Rice !!
دھان کی فصل میں مونجروں کے خالی رہ جانے کی مختلف وجوہات ہیں۔

1۔پولینشن کا نہ ہونا۔
فصل میں صحیح طریقے سے پولینیشن نہ ہونے کی وجہ سے مونجروں میں دانے نہیں بن پاتے جس کے وجہ سے مونجر خالی رہ جاتے ہیں۔
پولینیشن نہ ہونے کی تین بنیادی وجوہات ہیں۔
1۔ گوبھ کی حالت میں پانی کی شدید کمی۔
2۔ بوران کی کمی۔
3۔ گوبھ کی حالت کے دوران شدید گرمی کی لہر۔
ان وجوہات سے کیسے بچا جائے۔

آبپاشی۔۔
گوبھ کی حالت میں پانی آلرنیٹ ویٹنگ اینڈ ڈرائنگ ٹیکنیک Alternate wetting and) drying technique) کے مطابق پانی لگائیں۔یعنی فصل کو بھر کر پانی لگائیں۔دو تین دن میں پانی خشک ہونے دیں پھر دو تین دن تک زمین کو ہوا لگنے دیں اور پھر دوبارہ پانی لگائیں۔
پولینیشن کے عمل کے دوران فصل میں دو سے تین انچ پانی کھڑا رکھیں۔پولینیشن کا عمل 15 سے 20 دن تک جاری رہتا ہے۔اس دوران پانی کی کمی نہ ہونے دی جائے۔اور فصل میں پانی کھڑا رہنا چاہیے۔
پولینیشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد پھر سے آلٹرنیٹ وٹنگ اینڈ ڈرائنگ ٹیکنیک کےمطابق پانی لگائیں۔

بورون کی کمی۔۔

بورون کی کمی کی وجہ سے پولینیشن کا عمل متاثر ہوتا ہے۔گوبھ کی حالت میں بورون کا سپرے کرنے سے پولینشن کے عمل میں بہتری آتی ہے۔

ہیٹ ویوو(Heat wave) سے بچاؤ۔۔

پوولنیشن کے عمل کے دوران اگر درجہ حرارت بڑھ جائے اور ہیٹ ویوو آجائے تو پولن گرینز مر جاتے ہیں اور پولینشن کا عمل متاثر ہوتا ہے اور دانے نہیں پاتے جس سے مونجر خالی رہ جاتے ہیں
ہیٹ وویو کے نقصان سے بچنے کے لۓ پنیری کی منتقلی وقفے وقفے سے کریں تاکہ اگر ہیٹ وویو آے تو ساری فصل کا نقصان نہ ہو۔ ہیٹ سیسٹیو (Heat Senstive )ورائٹیز کاشت نہ کریں۔جنوبی پنجاب اور وسطی پنجاب جہاں ہیٹ وویوز آتی ہیں میں وقت کاشتکار بہت اہم ہے۔ان علاقوں میں دھان کی کاشت اس حساب سے کریں کہ پولینیش کی سٹیج ہیٹ وویو کے دنوں میں نہ آئے۔

2-بورر کا حملہ۔
اگر مونجر نکلتے وقت فصل پر نیچے بورر یعنی تنے کی سنڈی کا حملہ ہو تو خوراک اور پانی کی سپلائی منقطع ہو جاتی ہے اور سٹے میں دودھیا مواد نہیں بن پاتا اور دانہ نہیں بنتا جس سے مونجر خالی رہ جاتے ہیں اور سٹے کا رنگ سفید ہو جاتا یے جسے وائٹ ہیڈ (white Head) کہا جاتا ہے۔ایسی صورت میں کسی اچھی دانے دار زہر کا استعمال کریں۔
بورون کی کمی اور بوورر کی وجہ سے سٹے کا رنگ سفید ہونے میں فرق یہ ہے کہ بورون کی کمی کی وجہ سے سٹے کا رنگ سفید ہوتا ہے اور بورر کی وجہ سے سٹے کا رنگ ہلکا زرد ہوتاہے۔
بورر کے حملہ شدہ سٹے کو اگر کھینچا جائے تو آسانی سے کھنچ جاتا ہے جبکہ بورون کی کمی والے سٹے کو اگر کھینچا جائے تو وہ کھنچتا نہیں بلکہ ٹوٹ جاتا ہے۔
بورون کی کمی والے سٹے کے دانوں کا منہ کھل جاتا ہے جبکہ بورر کے حملہ والے سٹے کے دانوں کا منہ بند رہتا ہے۔

3-بکائنی کی بیماری۔

بکائنی کی بیماری کی وجہ سے پودے پتلے رہ جاتے ہیں اور ان کا قد لمبا ہو جاتا ہے۔ ان پودوں پر بننے والے مونجر خالی ہوتے ہیں اور ان کا رنگ بھی سفید ہو جاتا ہے۔

4۔ رائس بگ------

سٹے میں دانہ نہ بننے اور سٹے کا رنگ سفید ہونے کی ایک اور وجہ رس چوسنے والا
کیڑا ہے جسے رائس بگ (Rice Bug) کہتے ہیں۔
اس کیڑے کے منہ کا اگلا حصہ نوکیلا سوئی کی طرح ہوتا ہے۔ جب فصل ملکنگ سٹیج پر ہوتی ہے یعنی جب دانوں کی بھرائی ہو رہی ہوتی ہے تو یہ اپنی سوئی والا منہ اندر ڈال کر رس چوس لیتا ہے اور آخر میں مونجر میں دانہ نہیں ہوتاہے۔ اسکے کنٹرول کے لیے کوئی بھی رس چوسنے والے کیڑوں کو کنٹرول کرنے والی دوا سپرے کریں۔

ان وجوہات کی وجہ سے سٹوں میں دانہ نہیں ہوتا ہے اور سٹے سفید ہو جاتےہیں۔

21/09/2021


NEGHEBAN KA TILLER MAX HOMIC ACID
ہیومک ایسڈ کے فوائد:
پودوں کو خوراک کی دستیابی ہیومک اورفلویک ایسڈ تیزابی اثرات رکھتے ہیں اور یہ زمین میں منفی چارج چھوڑجاتے ہیں۔ چونکہ اکثر منرلز کے سالموں اور ریڈیکلزمثلآ پوٹاشئیم، کیلشئیم،میگنیشئیم اور آئرن وغیرہ پر مثبت چارج ہوتاہے۔ اس لئے وہ ان کے ساتھ چپک جاتے ہیں۔ تاہم پودوں کے روٹ سسٹم پر ہیومک ایسڈ کے مقابلے میں زیادہ منفی چارج ہوتاہے۔ اس لئے وہ ان مثبت سالموں اور ریڈیکلز کو ہیومک ایسڈز سے کھینچ لیتے ہیں اور یوں وہ پودوں کو دستیاب ہوجاتے ہیں۔۔ دراصل ہیومیک اسیڈ تمام خوراک جوکہ زمین میں موجود ہوتے ہیں اور پودوں کو دستیاب نہیں ہوتے اس سے دستیاب ہو جاتے ہیں..

20/09/2021
19/09/2021
09/07/2019

ﭼﺎﻭﻝ ﮐﯽ ﮐﺎﺷﺖ

ﺍﻥ ﺯﮨﺮﻭﮞ ﺳﮯ ﭘﺮﮨﯿﺰ ﮐﺮﯾﮟ
ﺩﮬﺎﻥ ﻣﻨﺠﯽ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﻣﻠﮏ ﮐﯽ ﺍﯾﮏ ﺍﮨﻢ ﻓﺼﻞ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺏ ﺗﻮ ﻧﻘﺪ ﺁﻭﺭ ﻓﺼﻞ ﮨﮯ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺍﻧﮉﯾﺎ ﮐﮯ ﺩﮬﺎﻥ ﮐﮯ ﻧﻤﻮﻧﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﭨﺮﺍﺋﯽ ﺳﯿﮑﻼ ﺯﻭﻝ ﺍﻭﺭ ﮐﺎﺭﺑﯿﻨﮉﺍ ﺯِﻡ ﮐﯽ ﻣﻮﺟﻮﺩﮔﯽ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﮨﻤﯿﮟ ﯾﮧ ﻣﻮﻗﻊ ﻣﻼ ﮨﮯ ﮨﻤﯿﮟ ﮐﻨﺴﺎﺋﻨﻤﻨﭧ ﮐﮯ ﺳﻮدﮮ ﻣﻠﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﭨﺮﺍﺋﯽ ﺳﯿﮑﻼﺯﻭﻝ ﺟﻮ ﮐﮯ ﮐﯿﻨﺰﻭ ﻣﺎﺭﮐﯿﭧ ﮐﺮ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ﻭﮦ ﺑﻨﺪ ﮐﺮ ﺩﯼ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ۔ ﮐﺎﺭﺑﻨﮉﺍ ﺯِﻡ، ﺟﻮ ﮐﮯ ﭼﮭﻨﮑﺎﺭ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﺳﮯ ﺍﯾﻒ ﺍﯾﻢ ﺳﯽ ﺩﯾﺘﯽ ﮨﮯ ﯾﺎ ﺍﺳﯽ ﻃﺮﺡ ﭨﺎﭘﺴﻦ ﺍﯾﻢ ﯾﺎ ﺗﮭﺎﺋﯿﻮ ﻓِﻨﯿﭧ ﻣﯿﺘﮭﺎﺋﻞ، ﺑﺮﺍﺋﮯ ﻣﮩﺮﺑﺎﻧﯽ ﺍﻧﮑﻮ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﺑﻠﮑﻞ نہ ﮐﺮﯾﮟ، ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺍﻥ ﮐﯽ ﭘﺮﻣﯿﺰﯾﺒﻞ ﻟِﻤﭧ 0.1 ﻣﻠﯽ ﮔﺮﺍﻡ ﭘﺮ ﮐﻠﻮ ﭘﺎﺋﯽ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ۔

ﭼﺎﻭﻝ ﻣﯿﮟ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺍﮨﻢ ﺑﺎﺕ
ﭼﺎﻭﻝ ﻣﯿﮟ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺍﮨﻢ ﺑﺎﺕ ﺟﻮ ﮨﮯ ﻭﮦ ﮐﻢ ﺳﮯ ﮐﻢ ﻋﻤﺮ ﮐﯽ ﻧﺮﺳﺮﯼ ﻣﻨﺘﻘﻞ ﮐﺮﻧﺎ ﮨﮯ ﺍﮔﺮ ﺍﯾﺴﺎ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﭨﻠﺮﻧﮓ ﮐﭙﯿﺴﭩﯽ ﺷﺎﻧﺪﺍﺭ ﮨﻮﮔﯽ ﺍﻭﺭ ﭘﯿﺪﺍ ﻭﺍﺭ ﻣﯿﮟ ﺍﺿﺎﻓﻊ ﮨﻮ ﮔﺎ۔

ﭼﺎﻭﻝ ﮐﯽ ﺍﻗﺴﺎﻡ ۹۰ ﺩﻥ ﺳﮯ ۱۰۵ ﺩﻥ ﮐﯽ ہیں، ﺍﮔﺮ ﮨﻢ ﺍﻧﮑﻮ ﺩﯾﺮ ﺳﮯ ﮐﺎﺷﺖ ﮐﺮﻧﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﯾﮟ ﺗﻮ ﻭﮨﯽ ﻣﻮﺳﻢ ﺑﺮﺳﺎﺕ ﺟﺐ ﺍﻥ ﭘﺮ آتا ﮨﮯ ﺗﻮ ﻣﺨﺘﻠﻒ ﺑﯿﻤﺎﺭﯾﻮﮞ ﮐﺎ ﺳﺒﺐ بنتا ﮨﮯ۔ ﺍﻭﺭ فصل گرنے ﮐﺎ ﺳﺒﺐ ﺑﮭﯽ۔

ﺑﮩﺘﺮ ﭘﯿﺪﺍﻭﺍﺭ ﮐﯿﻠﺌﮯ
ﺩﮬﺎﻥ ﮐﯽ ﺑﮩﺘﺮ ﭘﯿﺪﺍﻭﺍﺭ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺯﻣﯿﻦ ﮐﯽ ﺑﮩﺘﺮﯾﻦ ﺗﯿﺎﺭی کرے اور ﺁﭖ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﻻﺟﻨﮓ ﺳﮯ ﺑﭽﻨﮯ ﮐﯿﻠﮯ ﺁﭖ ﺯﻣﯿﻦ ﮐﯽ ﺗﯿﺎﺭﯼ ﮐﮯ ﻭﻗﺖ ﮈﯼ ﺍﮮ ﭘﯽ ﺍﻭﺭ ﻧﺎﺋﭩﺮﻭﻓﺎﺱ ﮐﯽ ﺑﺠﺎﺋﮯ ﺳﻨﮕﻞ ﺳﭙﺮ ﻓﺎﺳﻔﯿﭧ ﮈﺍﻟﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﺮﯾﮟ ﮐﮯ ﻻﺏ ﻟﮕﺎﻧﮯ ﮐﮯ ۱۵ ﺳﮯ ۲۰ﺩﻥ ﺑﻌﺪ ﺟﺐ ﺁﭖ ﻓﺼﻞ ﮐﻮ ﻧﺎﺋﭩﺮﻭﺟﻦ ﺩﯾﮟ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﮯ ساتھ ﺯﻧﮏ ﺿﺮﻭﺭ ﮈﺍﻟﯿﮟ۔

ﺑﯿﻤﺎﺭﯾﻮﮞ ﺳﮯ ﺑﭽﺎﺅ
ﺩﮬﺎﻥ ﮐﯽ ﻓﺼﻞ ﮐﻮ ﺑﯿﻤﺎﺭﯾﻮﮞ ﺳﮯ ﺑﭽﺎﻧﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﭼﮭﯽ ﭘﯿﺪﺍﻭﺍﺭ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺁﭖ ﺑﯿﺞ ﮐﻮ ﯾﺎ ﻧﺮﺳﺮﯼ ﮐﻮ ﺯﮨﺮ ﺍﻟﻮﺩ ﮐﺮ ﮐﮯ ﻟﮕﺎﺋﯿﮟ۔ ﺍﺏ ﺯﮨﺮ ﺍﻟﻮﺩ ﺑﮭﯽ ﺭﻭﺍﺋﺘﯽ ﻃﺮﯾﻘﮯ ﮐﯽ ﺯﮨﺮﻭﮞ ﺳﮯ ﻧﺎ ﮐﺮﯾﮟ ﺍﯾﺴﯽ ﺯﮨﺮ ﻟﮕﺎﺋﯿﮟ ﺟﻮ ﺯﻣﯿﻨﯽ ﺍﻭﺭ ﺑﯿﺮﻭﻧﯽ ﺑﯿﻤﺎﺭﯾﮟ ﺳﮯ ﻓﺼﻞ ﮐﻮ ﺑﭽﺎﺋﮯ ﺑﯿﺞ ﮐﯽ ﺑﯿﻤﺎﺭﯾﻮﮞ ﺳﮯ ﺑﭽﺎﺋﮯ۔

ﮈﺋﯽ ﻧﯿﺴﭩﯽ، ﻧﯿﺎ ﺳﻮﯾﺮﺍ، ﮐﯽ ﺟﻮ ﮨﮯ ﻭﮦ ﺑﮩﺖ ﺍﭼﮭﺎ ﺳﻮﺭﺱ ﮨﮯ، ﺍﺱ ﻣﯿﮟ موجود تین ذہریں یہ ہیں،

ﻓﻠﻮﮈﺍ ﺍﻭﮐﺴﻨﻞ
ﺟﻮ ﮐﮧ ﺯﻣﯿﻨﯽ ﺑﯿﻤﺎﺭﯾﻮﮞ ﮐﯿﻠﮯ ﯾﻮﺭﭖ ﺍﻣﯿﺮﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﺑﮩﺖ ﺍﭼﮭﺎ ﺳﻤﺠﮭﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔

ﻣﯿﻔﺎ ﻧﻮﮐﺴﺎﺯﻡ
ﺟﻮ ﮐﮧ ﻣﯿﭩﺎ ﻟﯿﮑﺴﻞ ﮔﻮﻟﮉ ﺳﮯ ﺑﮩﺘﺮ ﻣﺎﻟﯿﮑﯿﻮﻝ ﮨﮯ۔

ﺍﯾﺰﮐﺴﯽ ﺳﭩﺮﺍﺑﻦ
ﺟﻮ ﮐﮧ ﻓﻨﮕﺲ ﮐﯽ ﺗﻤﺎﻡ ﺍﻗﺴﺎﻡ ﮐﻮ ﮐﻨﭩﺮﻭﻝ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ

ﯾﻌﻨﯽ ﺗﯿﻦ ﺯﮨﺮﻭﮞ ﮐﺎ ﯾﮧ ﺑﮩﺘﺮﯾﻦ ﮐﻤﺒﯽ ﻧﯿﺸﻦ ﮨﮯ
ﺁﭖ ﺍﺳﮯ ﺑﯿﺞ ﮐﻮ ﻟﮕﺎﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﺮﯾﮟ ﮐﮯ 6 ﺍﯾﻢ ﺍﯾﻞ ﮐﮯ ﺣﺴﺎﺏ ﺳﮯ ﺑﯿﺞ ﮐﻮ ﺯﮨﺮ ﺍﻟﻮﺩ ﮐﺮﯾﮟ ﯾﮧ 30 ﺍﯾﻢ ﺍﯾﻞ ﮐﯽ ﺑﻮﺗﻞ ﮨﮯ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﮑﮍ ﮐﮯ ﺑﯿﺞ ﮐﯿﻠﮯ ﺟﻮ ﭼﺎﺭ ﺳﮯ پانچ ﮐﻠﻮ ﺑﯿﺞ ﻟﮕﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﺎﻓﯽ ﮨﮯ۔

ﺍﮔﺮ ﺑﯿﺞ ﮐﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﻟﮕﺎ ﺳﮑﺘﮯ ﺗﻮ ﺍﯾﮏ ﺑﻮﺗﻞ ﻣﯿﮟ دس ﻟﯿﭩﺮ ﭘﺎﻧﯽ ﻣﻼﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺟﺲ ﺩﻥ ﭘﻨﯿﺮﯼ ﺷﯿﻔﭧ ﮐﺮﻧﯽ ﮨﻮ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺩﻭ ﺩﻥ ﭘﮩﻠﮯ ﻓﺼﻞ ﮐﻮ ﺍﭼﮭﯽ ﻃﺮﺡ ﻧﮩﻼ ﺩﯾﮟ ﺍﺱ دس ﻟﯿﭩﺮ ﭘﺎﻧﯽ ﺳﮯ ﯾﺎ ﺍﺳﯽ دس ﻟﯿﭩﺮ ﭘﺎﻧﯽ ﻣﯿﮟ ﭘﻨﯿﺮﯼ ﮐﯽ ﺟﮍﯾﮟ ﮈﺑﻮﺗﮯ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮯ ﺷﯿﻔﭧ ﮐﺮﺗﮯ ﺟﺎﺋﯿﮟ۔

ﮐﮭﺎﺩﯾﮟ
ﺩﮬﺎﻥ ﮐﯿﻠﮯ ﺍﺳﮯ 60 ﺩﻥ ﮐﯽ ﻋﻤﺮ ﻣﯿﮟ ﻣﻨﺘﮑﻠﯽ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺁﭖ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻧﺎﺋﭩﺮﻭﺟﻦ، ﻓﺎﺳﻔﻮﺭﺱ، ﭘﻮﭨﺎﺵ ﻣﮑﻤﻞ ﮐﺮ ﻟﯿﮟ.

ﻧﺎﺋﭩﺮﻭﺟﻦ ﮐﺴﯽ ﺑﮭﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﺻﺮﻑ ﯾﻮﺭﯾﺎ ﮐﯽ ﺷﮑﻞ ﻣﯿﮟ نہ ﺩﯾﮟ ﺑﻠﮑﮧ ﺟﺐ ﺑﮭﯽ ﺁﭖ ﻧﮯ ﻧﺎﺋﭩﺮﻭﺟﻦ ﺩﯾﻨﯽ ﮨﮯ ﮔﻮﺭﺍ ﮐﯽ ﺷﮑﻞ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﮟ ﺑﮭﻠﮯ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﯾﻮﺭﯾﺎ ﺑﮭﯽ ﻣﻼ ﺩﯾﮟ ﻣﮕﺮ ﺍﮐﯿﻠﯽ ﯾﻮﺭﯾﺎ ﺑﻠﮑﻞ ﻧﺎ ﺩﯾﮟ۔ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﺗﻤﺎﻡ ﮐﮭﺎﺩﯾﮟ ﻗﺴﻄﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﮟ ﺧﺼﻮﺻﺎً ﺟﻮ ﻣﯿﺮﺍ ﺯﻣﯿﻨﯿﮟ ﮨﯿﮟ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺗﻮ ﭼﮭﻮﭨﯽ ﭼﮭﻮﭨﯽ ﻗﺴﻄﻮں ﻣﯿﮟ ﺩﯾﺘﮯ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺍﯾﺴﯽ ﺯﻣﯿﻨﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﺭ ﺑﺎﺭ ﭘﺎﻧﯽ ﻟﮕﺘﺎ ﮨﮯ

ﺍﻭﺭ ﺟﺐ ﭘﻨﯿﺮﯼ ﻣﻨﺘﮑﻞ ﮐﺮ ﻟﯿﮟ ﺗﻮ ﺟﯿﺴﮯ ﮨﯽ ﭘﻮﺩﮦ ﺍﭘﻨﮯ ﭘﺎﺅﮞ ﭘﺮ ﮐﮭﮍﺍ ﮨﻮﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﺍﯾﺲ ﺍﻭ ﭘﯽ پوٹاش ﭘﺎﻧﭻ ﭘﺎﻧﭻ ﮐﻠﻮ ﮐﮯ ﺣﺴﺎﺏ ﺳﮯ ﺩﯾﺘﮯ ﺭﮨﯿﮟ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺗﻮ ﻓﺼﻞ ﮔﺮﮮ ﮔﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻣﻮﺳﻤﯽ ﺍﺛﺮﺍﺕ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﻣﺤﻔﻮﻅ ﺭﮨﮯ ﮔﯽ ﻓﺼﻞ ﻣﺰﯾﺪ ﺑﯿﻤﺎﺭﯾﻮﮞ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﻓﺼﻞ ﺑﭽﯽ ﺭﮨﮯ ﮔﯽ۔ ﺍﻭﺭ ﺩﺍﻧﻮﮞ ﮐﯽ ﺑﮭﺮﺍﺋﯽ ﺑﮭﯽ ﺍﭼﮭﯽ ﮨﻮﮔﯽ۔

چاول کو ﻧﺎﺋﭩﺮﻭﺟﻦ، ﻓﺎﺳﻔﻮﺭﺱ اور ﭘﻮﭨﺎﺵ کے ساتھ ﺑﻮﺭﺍﻥ ﮐﯽ ﺑﮭﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﮨﮯ۔ ﺑﻮﺭﺍﻥ ﺩﺍﻧﻮﮞ ﮐﯽ ﺑﮭﺮﺍﺋﯽ ﮐﯿﻠﮯ۔ ﺟﻮ چاول ﮐﯽ ﭘﻮﻟﻦ ﭨﯿﻮﺏ ﺑﻨﺘﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﭘﻮﻟﯿﻨﯿﺸﻦ ﺍﭼﮭﯽ ﮨﻮﻧﮯ ﺳﮯ ﺳﻔﯿﺪ ﺳﭩﮯ ﮐﻢ ﻧﮑﻠﯿﮟ ﮔﮯ۔

ﺳﻔﯿﺪ ﺳﯿﭩﮯ ﻧﮑﻠﻨﮯ ﮐﯽ ﻭﺟﻮﮨﺎﺕ
ﺍﺱ ﮐﯽ ﺑﮩﺖ ﺳﯽ ﻭﺟﻮﮨﺎﺕ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﯽ ﮨﯿﮟ،

ﭘﺎﻧﯽ ﮐﻢ ﻟﮕﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﻓﺼﻞ ﮐﻮ ﺳﻮﮐﺎ ﺁﮔﯿﺎ ﺗﻮ ﺑﮭﯽ ﺳﻔﯿﺪ ﺧﺎﻟﯽ ﺳﯿﭩﮯ ﻧﮑﻠﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔

ﻧﯿﭽﮯ ﺑﻮﺭﺭ ﺁﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﺑﮭﯽ ﺳﻔﯿﺪ ﻣﻮﺟﻨﺮ ﯾﺎ ﺳﻔﯿﺪ ﺳﯿﭩﮯ ﻧﮑﻠﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔

ﺑﻮﺭﺍﻥ ﮐﯽ ﮐﻤﯽ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺑﮭﯽ ﺳﻔﯿﺪ ﺧﺎﻟﯽ ﺳﯿﭩﮯ ﻧﮑﻠﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﮯ

ﻧﯿﭽﮯ ﺍﮔﺮ ﺑﻼﺳﭧ ﺁﮔﺌﯽ ﺗﺐ ﺑﮭﯽ ﯾﮧ ﻣﺴﺌﻠﮧ ﺁﺟﺎﺗﺎ ہے۔

ﺍﺟﺰﺍﺋﮯ ﺻﻐﯿﺮﮦ ﮐﺎ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ
ﺟﺐ ﭘﻨﯿﺮﯼ ﭼﻞ ﭘﮍﮮ ﺗﻮ ﺍﯾﮏ ﺳﮯ ﺩﻭ ﺑﻮﺭﺍﻥ ﮐﮯ ﺳﭙﺮﮮ ﺿﺮﻭﺭ ﮐﺮﯾﮟ ﭼﺎﮨﮯ پانچ ﻓﯿﺼﺪ ﻭﺍﻻ ﺑﻮﺭﺍﻥ پچاس ﺳﮯ سو ﺍﯾﻢ ﺍﯾﻞ ﮨﯽ ﻓﯽ ﺍﯾﮑﮍ ﮐﺮ ﺩﯾﮟ۔ ﺑﻮﺭﺍﻥ ﮨﻤﯿﮟ ﮐﻠﻮ ﻣﯿﮟ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﭼﺎﮨﮯ ﯾﮧ ﺗﻮ ﮨﻤﯿﮟ ﻣﻠﯽ ﮔﺮﺍﻡ ﻣﯿﮟ ﭼﺎﮨﯿﮯ ۔

ﺯﻧﮏ 200 ﺳﮯ 600 ﮔﺮﺍﻡ ﮐﺎ ﻓﯽ ﺍﯾﮑﮍ ﺳﭙﺮﮮ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ.

ﻓﯿﺮﺱ ﺍﯾﺴﮉ ﺳﮯ ۱۵۰ﮔﺮﺍﻡ ﺳﭙﺮﮮ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﻓﯽ ﺍﯾﮑﮍ۔

ﺟﺐ ﺩﮬﺎﻥ ﻧﮯ ﮐﮭﯿﺖ ﮐﻮ ﺍﭼﮭﯽ ﻃﺮﺡ ﮈﮬﺎﻧﭗ ﻟﯿﺎ ﺗﻮ ﭘﻮﭨﺎﺷﯿﻢ ﻧﺎﺋﭩﺮﯾﭧ ﺑﮭﯽ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﭘﻮﭨﺎﺷﯿﻢ ﻧﺎﺋﭩﺮﯾﭧ ﺑﮩﺘﺮﯾﻦ ﺍﻭﺭ ﺍﭼﮭﯽ ﭘﯿﺪﺍﻭﺍﺩ ﺩﮮ ﮔﺎ۔

ﺩﮬﺎﻥ ﮐﯽ ﻓﺼﻞ ﻣﯿﮟ ﭘﭽﮭﻠﮯ ﭼﻨﺪ ﺳﺎﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺟﻮ ﻣﺴﺎﺋﻞ ﺁﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﺑﺮﺍﺅﻥ ﻟﯿﻒ ﺳﭙﺎﭦ ﮨﮯ ﯾﮧ ﻏﺮﯾﺐ ﮐﺎﺷﺘﮑﺎﺭ ﮐﯽ ﺑﯿﻤﺎﺭﯼ ﮨﮯ ﺍﮔﺮ ﮨﻢ ﺧﻮﺭﺍﮎ ﭘﻮﺭﮮ ﻭﻗﺖ ﭘﺮ ﻧﺎ ﺩﯾﮟ ﯾﺎ ﭘﺎﻧﯽ ﻭﻗﺖ ﭘﺮ ﻧﺎ ﻟﮕﺎﺋﯿﮟ ﺗﻮ ﯾﮧ ﺑﯿﻤﺎﺭﯼ ﺁﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ۔

ﺩﻭﺳﺮﯼ ﺑﯿﻤﺎﺭﯾﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﻼﺳﭧ ﺍﻭﺭ ﺑﻼﺋﯿﭩﺲ ﮨﯿﮟ ﺟﻦ ﮐﮯ ﺁﻧﮯ ﮐﯽ ﭼﻨﺪ ﻭﺟﻮﮨﺎﺕ ﮨﯿﮟ ﺟﯿﺴﮯ،

ﻧﺎﺋﭩﺮﻭﺟﻦ ﮐﺎ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮﻧﺎ

ﭘﻮﺩﻭﮞ ﮐﯽ ﺗﻌﺪﺍﺩ ﮐﺎ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮨﻮﻧﺎ ﺟﺲ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﮨﻮﺍ ﮐﺎ ﮔﺰﺭ ﮐﻢ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔

ﻓﺼﻞ ﻣﯿﮟ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺗﻌﺪﺍﺩ ﻣﯿﮟ ﺳﺎﯾﮧ ﺩﺍﺭ ﺩﺭﺧﺖ ﮨﻮﻧﺎ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﺮﯾﮟ ﮐﮯ ﺩﺭﺧﺘﻮﮞ ﺳﮯ ﻟﮑﮍﯼ ﺍﺗﺎﺭ ﻟﯿﮟ ﭼﺎﻭﻝ ﮐﯽ ﻓﺼﻞ ﮐﺎﺷﺖ ﮐﺮﻧﮯ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺗﺎ ﮐﮯ ﺳﺎﯾﮧ ﻧﯿﭽﮯ ﮐﻢ ﭘﮍﮮ۔

ﻟﯿﻒ ﻓﻮﻟﮉﺭ ﺍﻭﺭ ﻏﻼﺑﯽ ﺳﻨﮉﯼ ﺍﻭﺭ ﮨﻮﭘﺮ ﻭﻏﯿﺮﮦ ﮐﮯ ﻣﺴﺎﺋﻞ ﮨﯿﮟ۔

ﺑﻼﺋﯿﭩﺲ ﮐﯿﻠﯿﮯ ﺍﯾﮕﺰﺍﺳﭩﯽﺳﭩﺮﺍﺑﻦ ﺍﻭﺭ ﮈﺍﺋﯽﻓﯿﻨﺎﮐﻮﻧﺎﺯﻭﻝ ﮐﺎ ﮐﻤﺒﯽ ﻧﯿﺸﻦ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔

ﺑﯿﮑﭩﯿﺮﯾﻞ ﺑﻼﺋﯿﭩﺲ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﮐﺎﭘﺮﺁﮐﺴﯽﮐﻠﻮﺭﺍﺋﯿﮉ ﮐﺮ ﮐﺴﺘﮯ ﮨﯿﮟ، 3 ﮔﺮﺍﻡ ﭘﺮﻟﯿﭩﺮ ﮐﮯ ﺣﺴﺎﺏ ﺳﮯ
ﺁﭖ ﺭاﺕ ﮐﮯ ﻭﻗﺖ ﺍﭘﻨﯽ ﻓﺼﻞ ﮐﻮ ﺍﯾﮏ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﺑﯿﭩﺮﯼ ﺳﮯ ﻻﺋﯿﭧ ﻣﺎﺭﯾﮟ ﺍﻭﺭ ﮐﺴﯽ ﭼﮭﮍﯼ ﺳﮯﮨﻼﺩﯾﮟ ﺗﻮ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺑﮭﻮﺭﮮ ﺑﮭﻮﺭﮮ ﭘﺮوﺍﻧﮯ ﺍﮔﺮ ﻧﻈﺮ ﺁﺋﯿﮟ ﺗﻮ ﺳﻤﺠﮫ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮐﮯ ﯾﮧ ﮔﻼﺑﯽ ﺳﻨﮉﯼ ﮐﮯ ﺁﻧﮯ ﮐﯽ ﻭﺟﻮﮨﺎﺕ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﯽ ﮨﯿﮟ ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﺩﺍﻧﮯ ﺩﺍﺭ ﮐﺎﺭﭨﯿﭗ ڈالیں، ﮨﺎﺋﯿﮉﺭﻭﮐﻠﻮﺭﺍﺋﯿﮉ ﺑﮭﻠﮯ ﺁﭖ ﻧﺎ ﮈﺍﻟﯿﮟ ﺑﻮﺭﺭ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﮔﺮ ﺁﭖ ﭼﺎﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﭘﭽﮭﻠﮯ ﭼﻨﺪ ﺳﺎﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺟﻮ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻧﻘﺼﺎﻥ ﭘﮩﻨﭽﺎﯾﺎ ﮨﮯ ﺑﺮﺍﺅﻥ ﮨﺎﭘﺮ ﻧﮯ ﺍﺱ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺑﭽﻨﮯ ﮐﯿﻠﮯ ﮐﺎﺑﻮﻓﻮﺭﺍﻥ ﭘﮧ ﺁﻧﺎ ﭘﮍﮮ ﮔﺎ

ﺁﭖ ﺳﺐ ﺳﮯ ﭘﮩﻼ ﮐﺎﻡ ﺗﻮ ﯾﮧ ﮐﺮﯾﮟ ﮐﮯ ﺟﺐ ﺁﭖ ﮐﯽ ﻓﺼﻞ 40 ﺳﮯ 50 ﺩﻥ ﮐﯽ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺭ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﮐﺎﺭﺑﻮﻓﻮﺭﺍﻥ ﮈﺍﻟﯿﮟ ﺗﺎﮐﮧ ﮨﺎﭘﺮ ﮐﯽ ﺍﺑﺘﺪﺍﺋﯽ ﻧﺴﻞ ﺳﮯ ﺑﭽﺎ ﺟﺎ ﺳﮑﮯ، ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﺑﺎﺭ ﺟﺐ ﺁﭖ ﺩﯾﮑﮭﯿﮟ ﮐﮯ ﺁﭘﮑﯽ ﻓﺼﻞ ﺳﭩﺎ ﻧﮑﺎﻝ ﺭﮨﯽ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﺿﺮﻭﺭ ﮐﺎﺭﺑﻮﻓﻮﺭﺍﻥ ﮐﺴﯽ ﺑﮭﯽ ﺍﭼﮭﯽ ﮐﻤﭙﻨﯽ ﮐﯽ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮﯾﮟ۔

ﺑﮩﺖ ﺳﮯ ﮐﺎﺷﺘﮑﺎﺭ ﮨﺎﭘﺮ ﮐﯿﮍﮮ ﮐﺎ ﺷﮑﺎﺭ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺍﯾﮏ ﻭﺟﮧ ﯾﮧ ﺑﮭﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﮐﺎﺷﺘﮑﺎﺭ ﺳﻤﺠﮭﺘﺎ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ﮐﮯ ﻭﮦ ﺟﻮ ﺳﭙﺮﮮ ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ ﻭﮦ ﺟﮍﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﻮ ﺟﺎ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﯽ ﮐﯿﮍﮮ ﺗﮏ ﺗﻮ ﭘﮩﻨﭻ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﯽ ﯾﺎ ﺗﻮ ﺁﭖ ﺍﯾﺴﮯ ﮐﺮﯾﮟ ﮐﮯ ﺟﻮ ﺍﻧﺠﻦ ﻭﺍﻟﮯ ﺳﭙﺮﯾﺌﺮ ﮨﯿﮟ ﻓﻮﮔﺮ ﮨﯿﮟ ﺍﻥ ﺳﮯ ﺁﭖ ﺳﭙﺮﮮ ﮐﺮﯾﮟ ﺗﺎﮐﮯ ﺳﭙﺮﮮ ﻧﯿﭽﮯ ﺑﮭﯽ ﺟﺎﺋﮯ
ﺍﮔﺮ ﺍﯾﺴﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﮯ ﺗﻮ ﮐﺎﺭﺑﻮﻓﻮﺭﺍﻥ ﮈﺍﻟﯿﮟ ﺗﺎ ﮐﮯ ﻭﮦ ﻧﯿﭽﮯ ﺳﮯ ﺍﺱ ﮐﯿﮍﮮ ﮐﻮ ﮐﻨﭩﺮﻭﻝ ﮐﺮﮮ۔

ﻋﺎﻡ ﺍﯾﺲ ﺍﻭ ﭘﯽ ﺟﻮ 50 ﮐﻠﻮ ﮐﯽ ﭘﯿﮑﻨﮓ ﻣﯿﮟ ﻣﻠﺘﯽ ﮨﯿﮟ 25 ﮐﻠﻮ ﭘﺮ ﺍﯾﮑﮍ ﺿﺮﻭﺭ ﮈﺍﻟﯿﮟ، 5 ﮐﻠﻮ ﮐﯽ ﻗﺴﻄﯿﮟ ﺑﻨﺎ ﮐﺮ ﭘﺎﻧﭻ ﺩﻓﻊ ﺩﯾﮟ ﺍنﺷﺎﺀﺍﻟﻠﮧ ﭘﯿﺪﺍﻭﺍﺭ ﺑﮩﺘﺮ ﮨﻮﮔﯽ۔

17/06/2019

اسلام علیکم کسان بھائیوں ۔ آج کی پوسٹ کا موضوع گندھک کے تیزاب یعنی سلفیورک ایسڈ کا زمینوں پر استعمال پر ہے امید ہے آپ مستفیدرہینگے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سلفیورک ائسڈ یعنی گندھگ کا تیزاب ۔ جسکی پی ایچ یا اساسیت 0.2 سے بھی کم ہوتی ہے ، یہ تیزاب کلراٹھی زمینوں خاص کر وہ زمینیں جن میں کاربونیٹ اور باء کاربونیٹ کے سوڈیم والے نمکیات موجود ہوں کیلیئے استعمال ہوتا ہے یہ ایک خطرناک تیزاب ہے اگر ڈائریکٹ انسان کی چمڑی، آنکھ وغیرہ میں پڑجائے تو جلادیتا ہے اس میں کبھی بھی پانی کو نہیں ڈالاجاتا کیونکہ اس سے آگ بھی لگ سکتی ہے اور دھماکہ بھی ہوسکتا ہے بلکہ اس کو پانی میں ڈال سکتے ہیں ، جس سے عمومن کوئی نقصان نہیں ۔ کالے کلر والی زمین جس میں ھائیڈروآگسل آینز کاربونیٹ کے ساتھ مل کر زمین کی پی ایچھ یا اساسیت کو بڑھاتا ہے ، سلفیورک ایسڈ کے استعمال سے پی ایچھ کم ہوکر نیوٹرل کی طرف آجاتی ہے ، کالے کلر والی زمینیں جن میں کیلشیم کاربونیٹ زیادہ ہوتا ہے اور کیلشیم زیادہ ہونے کی وجہ سے فاسفورس جوکہ فاسفیٹ کی شکل میں ہوتا ہے زمین میں حل پذیر نہیں رہتا اور فاسفورک ایسڈ کی پیداوار کم رہتی ہے جس کی ایک وجہ پی ایچھ یعنی اساسیت کا زمین میں بڑھ جانا واضح ہے ایسی زمینوں میں ھائیڈروآگسل آئنز جوکہ منفی چارجڈ ہوتے ہیں ھائیڈروجن والے مثبت آئنز پر قابض ہوتے ہیں ، اور اسطرح زمین کی پی ایچ اساسیت بڑھ جاتی ہے جس کا ایک بہت بڑا نقصان زمین میں کافی غذائی اجزاء کا رک جانا بھی ہے وہ غذائی اجزاء زیادہ پی ایچ کی وجہ سے پودا زمین سے نہیں اٹھا سکتا ۔ ایسی زمینوں میں سلفیورک ایسڈ کا استعمال کافی فائدہ مند رہتا ہے ، کیونکہ سلفیورک ایسڈ میں موجود سلفر زمین میں موجود کیلشیم کے ساتھ مل کر کیلیشیم سلفیٹ بناتا ہے جو آسانی سے حل ہوکر زمین کے اندر چلاجاتا ہے ، اور اسطرح وہ زمینیں ان نمکیات سے آزاد ہوجاتی ہیں ۔ ان زمینوں میں جپسم بھی بہت زیادہ فائدہ دے سکتا ہے مگر جپسم میں موجود کیلشیم کی وجہ پھر سے فاسفیٹ کی دستیابی پر آسکتی ہے ، بحرحال یہ ایک دوسرا ٹاپک ہے اسپر بھی انشاء اللہ گفتگو کرینگے ، اب آتے ہیں پھر سے سلفیورک ایسڈ کی طرف ، سلفیورک ایسڈ کے استعمال کی مقدار کا حساب زمین میں موجود سوڈیم کے تبادلے کے فیصد اور سوڈیم کی زمین میں جاذبیت پر بھی لگایا جاسکتا ہے ،جسکو ای ایس پی اور ایس اے آر کہا جاتا ہے ، اگر یہ چیزیں 15% فیصد سے بڑھی ہوئی ہونگی تو ان پر ہر فیصد پر پانچھ سے دس کلو سلفیورک ایسڈ کا استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ اگر ایک اندازہ لگایا جائے تو ، خالی پڑی بنجر کالے کلر والی زمینوں میں فی ایکڑ 80 کلو سے 120 کلو سلفیورک ایسڈ اچھا اثر کرسکتا ہے ، اسکا استعمال پانی کے ساتھ نکے پر کیا جاتا ہے ، کیونکہ یہ ایک تیزاب ہے تو اسکے استعمال سے زمین میں موجود تھوڑا بہت نامیاتی مادہ جل سکتا ہے اور بلکل چھوٹے جرثومے جو زمین کے اندر پائے جاتے ہیں مرسکتے ہیں لحاظہ سلفیورک ایسڈ استعمال کے بعد زمین میں نامیاتی مادے کو پھر سے بڑھانے کیلیئے اقدام لینا پڑینگے ۔ اسکا کھڑی فصل میں استعمال اگر کم مقدار میں کیا جائے تو یہ زمین کی پی ایچھ کم کرتا ہے اور زمین میں موجود تقریبن کافی غذائی اجزاء پودوں کو مل سکتے ہیں مگر اسکا زیادہ اور ہربار استعمال فائدے کی جگہ نقصان کرسکتا ہے کیونکہ اسکے زیادہ استعمال سے زمین کی نیوٹرینس ھولڈنگ کیپیسٹی ، یعنی غذائی اجزاء کو پکڑنے کی طاقت ختم ہوجائیگی کیونکہ نامیاتی مادہ جل جائیگا ، لحاظہ اسکا استعمال کھڑی فصلوں میں کم سے کم کیا جائے ہمارے علائقے کے کچھ زمینداروں نے سلفیورک ایسڈ کا استعمال کھڑی فصل جیسا کہ ، کیلا ، گنا ، گندم اور کپاس کی فصل پر پانچھ سے دس کلو فی ایکڑ تک کیا ہے اور ان سب زمینداروں کو ابھی تک بھتر نتائج ملے ہیں ، لحاظہ زرعی سائنسدانوں کے مطابق سلفیورک ایسڈ کا استعمال بنجر کالے کلر والی زمینوں میں وافر مقدار میں کرنا ٹھیک ہے مگر ان زمینوں میں پھر نامیاتی مادہ بڑھانے کے عمل کو بھی ترجیح دی جائے تو بھتر ہے اور کھڑی فصل میں اسکو باربار دینا نقصان کا باعث بن سکتا ہے ، اور باقی ریسرچ اور ڈیولپمینٹ کرنا چاہیئے بہت ضروری ہے اور اسکو ڈاکومینٹ بھی کیا جائے ، میری اس پوسٹ پر وہ لوگ اپنا تجربہ ضرور کمنٹ کریں جنکو سلفیورک ایسڈ کے استعمال سے فائدہ یا نقصان ہوا ہو شکریہ ۔۔۔ منجانب ۔ سید حسن راشدی ۔۔۔ اسسٹنٹ سوائل فرٹیلیٹی آفیسر ، ایگریکلچر ریسرچ سندھ ٹنڈوجام ۔

15/06/2019

ایک بار جبرائیل علیہ سلام نبی کریم کے پاس آے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ جبرایل کچھ پریشان ہے آپ نے فرمایا جبرائیل کیا معاملہ ہے کہ آج میں آپکو غمزدہ دیکھ رہا ہوں جبرائیل نے عرض کی اے محبوب کل میں اللہ پاک کے حکم سے جہنم کا نظارہ کرکہ آیا ہوں اسکو دیکھنے سے مجھ پہ غم کے آثار نمودار ہوے ہیں نبی کریم نے فرمایا جبرائیل مجھے بھی جہنم کے حالات بتاو جبرائیل نے عرض کی جہنم کے کل سات درجے ہیں
ان میں جو سب سے نیچے والا درجہ ہے اللہ اس میں منافقوں کو رکھے گا
اس سے اوپر والے چھٹے درجے میں اللہ تعالی مشرک لوگوں کو ڈلیں گے
اس سے اوپر پانچویں درجے میں اللہ سورج اور چاند کی پرستش کرنے والوں کو ڈالیں گے
چوتھے درجے میں اللہ پاک آتش پرست لوگوں کو ڈالیں گے
تیسرے درجے میں اللہ پاک یہود کو ڈالیں گے
دوسرے درجے میں اللہ تعالی عسائیوں کو ڈالیں گئ
یہ کہہ کر جبرائیل علیہ سلام خاموش ہوگئے تو نبی کریم نے پوچھا
جبرائیل آپ خاموش کیوں ہوگئے مجھے بتاو کہ پہلے درجے میں کون ہوگا
جبرائیل علیہ سلام نے عرض کیا
اے اللہ کے رسول پہلے درجے میں اللہ پاک آپکے امت کے گنہگاروں کو ڈالے گے
جب نبی کریم نے یہ سنا کہ میری امت کو بھی جہنم میں ڈالا جاے گا تو آپ بے حد غمگین ہوے اور آپ نے اللہ کے حضور دعائیں کرنا شروع کی تین دن ایسے گزرے کہ اللہ کے محبوب مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے تشریف لاتے نماز پڑھ کر حجرے میں تشریف لے جاتے اور دروازہ بند کرکہ اللہ کے حضور رو رو کر فریاد کرتے صحابہ حیران تھے کہ نبی کریم پہ یہ کیسی کیفیت طاری ہوئی ہے مسجد سے حجرے جاتے ہیں
گھر بھی تشریف لیکر نہیں جا رہے۔ جب تیسرا دن ہوا تو سیدنا ابو بکر سے رہا نہیں گیا وہ دروازے پہ آے دستک دی اور سلام کیا لیکن سلام کا جواب نہیں آیا ۔ آپ روتے ہوے سیدنا عمر کے پاس آے اور فرمایا کہ میں نے سلام کیا لیکن سلام کا جواب نہ پایا لہذا آپ جائیں آپ کو ہوسکتا ہے سلام کا جواب مل جاے آپ گئے تو آپ نے تین بار سلام کیا لیکن جواب نہ آیا حضرت عمر نے سلمان فارسی کو بھیجا لیکن پھر بھی سلام کا جواب نہ آیا حضرت سلمان فارسی نے واقعے کا تذکرہ علی رضی اللہ تعالی سے کیا انہوں نے سوچا کہ جب اتنے اعظیم شحصیات کو سلام کا جواب نہ ملا تو مجھے بھی خود نھی جانا نھی چاھیئے
بلکہ مجھے انکی نور نظر بیٹی فاطمہ اندر بھیجنی چاھیئے۔ لہذا آپ نے فاطمہ رضی اللہ تعالی کو سب احوال بتا دیا آپ حجرے کے دروازے پہ آئی
" ابا جان اسلام وعلیکم"
بیٹی کی آواز سن کر محبوب کائینات اٹھے دروازہ کھولا اور سلام کا جواب دیا
ابا جان آپ پر کیا کیفیت ھے کہ تین دن سے آپ یہاں تشریف فرما ہے
نبی کریم نے فرمایا کہ جبرائیل نے مجھے آگاہ کیا ہے کہ میری امت بھی جہنم میں جاے گی فاطمہ بیٹی مجھے اپنے امت کے
گنہگاروں کا غم کھاے جا رہا ہے اور میں اپنے مالک سے دعائیں کررہا ہوں کہ اللہ انکو معا ف کر اور جہنم سے بری کر یہ کہہ کر آپ پھر سجدے میں چلے گئے اور رونا شروع کیا یا اللہ میری امت یا اللہ میری امت کے گناہگاروں پہ رحم کر انکو جہنم سے آزاد کر
کہ اتنے میں حکم آگیا "وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَى
اے میرے محبوب غم نہ کر میں تم کو اتنا عطا کردوں گا کہ آپ راضی ہو جائیں گے..
آپ خوشی سے کھل اٹھے اور فرمایا لوگوں اللہ نے مجھ سے وعدہ کرلیا ہے کہ وہ روز قیامت مجھے میری امت کے معاملے میں خوب راضی کریں گا اور میں نے اس وقت تک راضی نہیں ہونا جب تک میرا آخری امتی بھی جنت میں نہ چلا جاے
لکھتے ہوے آنکھوں سے آنسو آگئے کہ ہمارا نبی اتنا شفیق اور غم محسوس کرنے والا ہے اور بدلے میں ہم نے انکو کیا دیا..؟؟
آپکا ایک سیکنڈ اس تحریر کو دوسرے لوگوں تک پہنچانے کا زریعہ ہے میری آپ سے عاجزانہ اپیل ہے کہ لاحاصل اور بے مقصد پوسٹس ہم سب شیئر کرتے ہیں . آج اپنے نبی کی رحمت کا یہ پہلو کیوں نہ شیئر کریں. آئیں ایک ایک شیئر کرکہ اپنا حصہ ڈالیں . کیا پتہ کون گنہگار پڑه کہ راہ راست پہ آجاے

03/03/2018

کپاس کی ورائٹیوں کے ساتھ انگریزی حرف کیوں لکھے جاتے ہیں؟

آپ نے دیکھا ہو گا کہ کپاس کی ورائٹیاں جب بھی لکھی جاتی ہیں اکثروبیشتر ان کے ساتھ انگریزی کے حروف لکھے جاتے ہیں. مثلا FH-142 یا MNH-866 کے ساتھ FH یا MNH کے انگریزی حروف آئے ہیں. آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ان انگریزی حروف کا مطلب کیا ہے.

MNH کے حروف دراصل Multan Hybrid کی مختصر شکل ہیں. یہ حروف ان ورائٹیوں کے ساتھ لگائے جاتے ہیں جو کاٹن ریسرچ سٹیشن ملتان نے بنائی ہوں.
حاضر موقع پر دو ورائٹیاں ایسی ہیں جن کے ساتھ یہ حروف لگائے جاتے ہیں. وہ ورائٹیاں یہ ہیں

ورائٹی نمبر1. 886-MNH
ورائٹی نمبر2. 988-MNH

VH (وی ایچ) سے کیا مراد ہے؟

VH کے حروف Vehari Hybrid کی مختصر شکل ہیں؟
ایسی تمام ورائٹیاں جو کاٹن ریسرچ سٹیشن، وہاڑی میں تیار ہوتی ہیں ان کے نام کے ساتھ VH لگایا جاتا ہے.
اس سال کی سفارش کردہ اقسام میں دو ورائٹیاں ایسی ہیں جن کے ساتھ VH لگا ہوا ہے.
ورائٹی نمبر1. VH-259
ورائٹی نمبر 2. VH-305

BH (بی ایچ) سے کیا مراد ہے؟

BH ان ورائٹیوں کے ساتھ آتا ہے جو کاٹن ریسرچ سٹیشن، بہاولپور نے تیار کی ہوں.
BH دراصل Bahawalpur Hybrid کی مختصر شکل ہے.
پنجاب میں سفارش کی گئی ورائٹیوں میں دو ورائٹیوں کے ساتھ یہ حروف آتے ہیں.
ورائٹی نمبر1. BH-178
ورائٹی نمبر2. BH-184

BS سے کیا مراد ہے؟

BS سے مراد ہے Bahawalpur Selection
BS کے حروف کے ساتھ آنے والی ورائٹیاں بھی کاٹن ریسرچ سٹیشن بہاولپور پر ہی بنائی جاتی ہیں.
BS اور BH میں فرق یہ ہے کہ BS ورائٹیاں بغیر صرف اچھے پودوں کا انتخاب کر کے تیار کی جاتی ہیں جبکہ BH ورائٹیاں وہ ہیں جنہیں بنانے کے لئے سائنسدان پودوں کا پہلے جنسی ملاپ کرواتے ہیں اور پھر بعد میں انتضاب کرتے ہیں.
کاٹن ریسرچ سٹیشن بہاولپور کی جو سفارش کردہ ورائٹیاں BS نام کے ساتھ آتی ہیں ان کے نامیہ ہیں.
ورائٹی نمبر1. BS-52
ورائٹی نمبر2. BS-15

CIM کا کیا مطلب ہے؟

CIM دراصل Cotton Institute Multan کا مخفف ہے. اور یہ سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ، ملتان کے لئے مخصوص ہے.
اس کا مطلب ہے کہ ہر وہ ورائٹی جو سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ، ملتان پر تیار ہوئی ہو اس کے ساتھ CIM کے حروف آئیں گے.
ورائٹی نمبر1. CIM-602
ورائٹی نمبر2. CIM-599
ورائٹی نمبر3. CIM-600

IUB سے کیا مراد ہے؟

IUB اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے لیا گیا ہے. ان ورائٹیوں کے ساتھ IUB لگایا جاتا ہے جو اسلامیہ یونیورسٹی کے زرعی کالج نے بنائی ہوں.
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی دو ورائٹیاں یہ ہیں.
ورائٹی نمبر1. IUB-222
ورائٹی نمبر2. IUB-2013

FH سے کیا مراد ہے؟

FH سے مراد ہے Faisalabad Hybrid.
ایسی ورائٹیاں جو کاٹن ریسرچ سٹیشن فیصل آباد پر تیا ہوں ان کے ساتھ FH لگایا جاتا ہے.
اس ادارے کی ورائٹیاں کسانوں میں خاصی مقبول ہیں.
ورائٹی نمبر 1. FH-142
ورائٹی نمبر2. لالہ زار-FH
ورائٹی نمبر 3. FH-326

CEMB سے کیا مراد ہے؟

CEMB دراصل سنٹر آف ایکسی لینس ان مالیکیولر بیالوجی (Center of Excellence in Molecular Biology ) کا مخفف ہے. یہ تحقیقی ادارہ لاہور میں واقع ہے. یہ ادارہ اپنی ورائٹیوں‌کے ساتھ CEMB کے حروف لگاتا ہے. موجودہ سیزن میں حکومت نے اس ادارے کی ایک منظور شدہ ورائٹی کو کاشت کرنے کی سفارش کی ہے. وہ ورائٹی ہے.
ورائٹی نمبر1. CEMB-33

FH سے کیا مراد ہے؟

FH سے مراد ہے Faisalabad Hybrid.
ایسی ورائٹیاں جو کاٹن ریسرچ سٹیشن فیصل آباد پر تیا ہوں ان کے ساتھ FH لگایا جاتا ہے.
اس ادارے کی دو ورائٹیاں خاصی مقبول ہیں.
ورائٹی نمبر 1. FH-142
ورائٹی نمبر2. لالہ زار-FH

CEMB سے کیا مراد ہے؟

CEMB دراصل سنٹر آف ایکسی لینس ان مالیکیولر بیالوجی (Center of Excellence in Molecular Biology ) کا مخفف ہے. یہ تحقیقی ادارہ لاہور میں واقع ہے. یہ ادارہ اپنی ورائٹیوں‌کے ساتھ CEMB کے حروف لگاتا ہے. موجودہ سیزن میں حکومت نے اس ادارے کی ایک منظور شدہ ورائٹی کو کاشت کرنے کی سفارش کی ہے. وہ ورائٹی ہے.
ورائٹی نمبر1. CEMB-33

NIAB سے کیا مراد ہے؟

NIAB دراصل فیصل آباد میں واقع ایک تحقیقی کا ادارے کا نام ہے. اس ادارے کی ورائٹی 78-NIAB اپنے وقت کی مقبول ترین ورائٹی تھی.
آج کل ادارے کی جو ورائٹیاں منظور شدہ ہیں ان کے نام یہ ہیں.

ورائٹی نمبر1. NIAB-3878
ورائٹی نمبر2. IR-NIAB-824

واضح رہے کہ اس مضمون میں صرف کپاس کی بی ٹی ورائٹیوں کا تذکرہ کیا گیا ہے.

اس مضمون پر اپنی رائے دینے کے لئے یا ایگری اخبار سے رابطے کے لئے نیچے دئیے گئے لنک Load/Hide comments پر کلک کریں

تحریر و تحقیق

ڈاکٹر شوکت علی
ماہرِ توسیعِ زراعت، زرعی یونیورسٹی، فیصل آباد

19/12/2016

Adresse

Pirmehal Road Adda Wahgi
Pirmasens
042

Webseite

Benachrichtigungen

Lassen Sie sich von uns eine E-Mail senden und seien Sie der erste der Neuigkeiten und Aktionen von Kissan Care Zarai Markaz erfährt. Ihre E-Mail-Adresse wird nicht für andere Zwecke verwendet und Sie können sich jederzeit abmelden.

Verknüpfungen

Teilen