Arshad Buzdar Education

Arshad Buzdar Education Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Arshad Buzdar Education, Education, Dera Ghazi khan, Dera Ghazi Khan.

21/08/2026

📱 Pak ID App پر Sign Up کیسے کریں؟
اگر آپ Pak ID App پر اکاؤنٹ بنانا چاہتے ہیں تو یہ ویڈیو مکمل دیکھیں اور آسان طریقے سے Sign Up کرنے کا طریقہ سیکھیں۔ ✅

20/08/2026

🔐 اپنے فنگر پرنٹس اور بائیومیٹرک کو محفوظ بنانے کے لیے یہ سیٹنگ لازمی کریں۔
اپنی ذاتی معلومات کو غیرضروری رسائی سے محفوظ رکھیں اور یہ اہم سیٹنگ ضرور چیک کریں۔ 🛡️ # # Nadra # I'd #

18/08/2026

📱 اب Messenger آن لائن شو نہیں ھوگا یہ ویڈیو مکمل دیکھیں۔
اس آسان طریقے سے آپ اپنی Active Status بند کر سکتے ہیں۔ ویڈیو آخر تک ضرور دیکھیں اور دوسروں کے ساتھ بھی شیئر کریں۔ ہرقسمی معلومات کےلیے پیج کو فالوو لازمی کریں ۔

17/08/2026

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام # #بچوں کے تعلیمی وظائف کے بارے اہم معلومات ۔ مزید معلومات کےلیے پیج کو فالوو لازمی کریں # # # # # # Multan # $ # # #

ڈیرہ غازی خان: سخی سرور روڈ پر خوفناک حادثہ، 3 افراد جاں بحقسخی سرور روڈ پر ٹول پلازہ کے قریب دو موٹر سائیکلوں اور وین م...
16/08/2026

ڈیرہ غازی خان: سخی سرور روڈ پر خوفناک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

سخی سرور روڈ پر ٹول پلازہ کے قریب دو موٹر سائیکلوں اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ جاں بحق افراد کی میتیں بھی ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

ایک لمحے کی تیز رفتاری، کئی گھرانوں کو غم میں مبتلا کر گئی۔ 💔

نادان اتنی سی عمر میں کیا کر ڈالا۔ 😭انااللہ واناالیہ راجعون  نوجوان ابصار کی ناگہانی موت اور گندم کی گولیاں ( ایلومینیئم...
16/08/2026

نادان اتنی سی عمر میں کیا کر ڈالا۔ 😭انااللہ واناالیہ راجعون
نوجوان ابصار کی ناگہانی موت اور گندم کی گولیاں ( ایلومینیئم فاسفائڈ) کھا کر زندگی کے خاتمے نے ہم سب کے دل دہلا دیے ہیں ایک ذرا سی لاپرواہی سے ایک ہنستا کھیلتا گھرانہ اجڑ گیا اور والدین کا سہارا ختم ہوگیا ہے
تمام دوکانداروں اور تاجر بھائیوں سے عاجزانہ پرزور سوکڑ نیوز کی اپیل ہے
گندم میں رکھنے والی گولیاں محض ایک دوا نہیں ہے
بلکہ ایک زہر ہیں آپ سب سے مؤدبانہ گزارش ہے
کم عمر بچوں اور نوجوانوں کو یہ گولیاں ہرگز فروخت نہ کریں
اگر کوئی بچہ یا نادہندہ فرد یہ گولیاں خریدنے آئے تو فوراً اس کے والدین رشتے دار یا گھر کے بڑے کو فون کر کے تصدیق کریں
غیر مصروف یا پریشان حال شخص کو یہ دوا دینے سے گریز کریں

ڈیرہ غازیخان،ٹریکٹر ٹرالی اور کار کا تصادم، حادثہ میںبلخ سرور سٹی ڈیرہ غازی خان کا نوجوان عدنان بھٹی ولد قمر دین بھٹی مو...
15/08/2026

ڈیرہ غازیخان،ٹریکٹر ٹرالی اور کار کا تصادم، حادثہ میں
بلخ سرور سٹی ڈیرہ غازی خان کا نوجوان عدنان بھٹی ولد قمر دین بھٹی موقع پر جاں بحق

خود انحصاری کی جانب اہم قدم: نادرا نے پاکستان میں تیار کردہ کیو آر کوڈ پر مبنی قومی شناختی کارڈ متعارف کرا دیاخود انحصار...
15/08/2026

خود انحصاری کی جانب اہم قدم: نادرا نے پاکستان میں تیار کردہ کیو آر کوڈ پر مبنی قومی شناختی کارڈ متعارف کرا دیا

خود انحصاری اور ڈیجیٹل شناخت کی زیادہ آسان اور قابلِ رسائی تصدیق کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے محفوظ کیو آر کوڈ پر مبنی نیا چِپ کے بغیر قومی شناختی کارڈ متعارف کرا دیا ہے۔ یہ پولی کاربونیٹ کارڈ نادرا کی تکنیکی اور سیکیورٹی ضروریات کے مطابق نیشنل سیکیورٹی پرنٹنگ کمپنی (NSPC)، کراچی نے پاکستان میں تیار کیا ہے۔ درآمدی مائیکرو چِپ کی جگہ محفوظ کیو آر کوڈ کے استعمال سے بیرونِ ملک سے حاصل کی جانے والی چِپ پر انحصار ختم ہو گیا ہے، جبکہ محفوظ ڈیجیٹل تصدیق کو بھی زیادہ آسان اور مؤثر بنایا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے 23 فروری 2026 کو نئے کارڈ کے اجراء کی منظوری دی تھی۔ نئے کارڈ میں مائیکرو چِپ کی جگہ محفوظ کیو آر کوڈ شامل کیا گیا ہے، جسے پاک آئیڈنٹیٹی (PakID) موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے اسمارٹ فون پر پڑھا اور اس کی تصدیق کی جا سکے گی۔ کیو آر کوڈ میں کارڈ ہولڈر کی متعلقہ شناختی معلومات اور تصویر موجود ہوں گی۔ اس سے مختلف ادارے اپنے کمپیوٹرائزڈ نظام میں نام، پتے اور دیگر مطلوبہ شناختی معلومات زیادہ آسانی اور یکسانیت کے ساتھ درج کر سکیں گے اور ڈیٹا کے اندراج کے دوران ہونے والی غلطیوں میں بھی کمی آئے گی۔
نئے کارڈ پر خاندان نمبر کے ساتھ معذور افراد، بزرگ شہریوں، اعضاء عطیہ کرنے والے افراد اور ریاست آزاد جموں و کشمیر کے شہریوں کے لیے مخصوص نشانات بھی درج ہوں گے۔ کارڈ ہولڈر کا نام اور پتہ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں درج ہوگا۔ کارڈ کے نظر آنے والے اور پوشیدہ سیکیورٹی فیچرز کو بھی موجودہ تقاضوں اور ملک میں دستیاب تیاری کی صلاحیت کے مطابق جدید بنایا گیا ہے۔
چِپ پر مبنی اسمارٹ قومی شناختی کارڈ تقریباً 14 سال قبل متعارف کرایا گیا تھا۔ تاہم عملی طور پر چِپ ریڈرز اور متعلقہ انفراسٹرکچر دستیاب نہ ہونے کے باعث چِپ سے منسلک سہولیات مطلوبہ انداز میں استعمال نہیں ہو سکیں۔ کیو آر کوڈ پر مبنی نیا کارڈ اس عملی رکاوٹ کو دور کرتا ہے کیونکہ اس کی تصدیق عام اسمارٹ فون یا کیمرے سے منسلک مناسب سافٹ ویئر کے ذریعے کی جا سکے گی۔ ٹیلی کام آپریٹرز، بینکوں، ہسپتالوں، پاکستان ریلوے، پولیس اور دیگر مجاز اداروں کو بھی ایسا سافٹ ویئر فراہم کیا جائے گا جس کے ذریعے وہ کارڈ پر موجود کیو آر کوڈ پڑھ کر اس کی تصدیق کر سکیں گے۔
نیا کارڈ مرحلہ وار متعارف کرایا جا رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں 14 اگست 2026 سے کیو آر کوڈ پرکے ساتھ نیا پولی کاربونیٹ کارڈ ابھی جاری ہونے والے سادہ ٹیسلن میٹریئل والے قومی شناختی کارڈ جو کہ چپ کے بغیر ہے کی جگہ جاری کیا جائے گا۔ جنوری 2027 سے تمام اقسام کے قومی شناختی کارڈز، بشمول قومی شناختی کارڈ برائے بیرونِ ملک پاکستانی (NICOP) اور جووینائل کارڈز، کے لیے بھی یہی نیا کارڈ جاری کیا جائے گا۔ آخری مرحلے میں پاکستان اوریجن کارڈ (POC) کو بھی چِپ کے بغیر کیو آر کوڈ پر مبنی نئے کارڈ پر منتقل کر دیا جائے گا۔
پہلے سے جاری شدہ تمام اقسام کے شناختی کارڈ اپنی مقررہ مدتِ میعاد تک بدستور کارآمد رہیں گے۔

یومِ آزادی مبارکجناح کیڈٹ گرائمر سکول کے پرنسپل ۔سٹاف اور طلبہ و طالبات کی جانب سے تمام پاکستانیوں کو جشنِ آزادی بہت بہت...
14/08/2026

یومِ آزادی مبارک
جناح کیڈٹ گرائمر سکول کے پرنسپل ۔سٹاف اور طلبہ و طالبات کی جانب سے تمام پاکستانیوں کو جشنِ آزادی بہت بہت مبارک ہو! 🇵🇰
آزادی اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے، جس کی حفاظت اور قدر کرنا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔ آئیے اس پُرمسرت موقع پر عہد کریں کہ ہم پاکستان کی ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اپنے وطن سے محبت، قومی یکجہتی، اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دیں گے اور قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کے اصول اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں گے۔
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰 پرنسپل ارشد جاوید بزدار

6 مہینوں میں معیشت کو ٹھیک کرنے والوں نے ملک کا کیا کیا۔تحریر ملاحظہ کیجئے۔۔پاکستان کا مجموعی قرضہ 99.6 ٹریلین (99.6 کھر...
13/08/2026

6 مہینوں میں معیشت کو ٹھیک کرنے والوں نے ملک کا کیا کیا۔تحریر ملاحظہ کیجئے۔۔
پاکستان کا مجموعی قرضہ 99.6 ٹریلین (99.6 کھرب) روپے کی تاریخی اور تشویشناک سطح تک پہنچ چکا ہے۔
​اس اعداد و شمار کا عام شہری کی زندگی پر کیا اثر پڑتا ہے اور فی کس کتنا قرضہ بنتا ہے، اس کا ایک تجزیہ:
​📉 اعداد و شمار کا سچ: ہر پاکستانی کے سر کتنا قرض؟
​پاکستان کی موجودہ آبادی کو اگر تقریباً 24 کروڑ (240 ملین) شمار کیا جائے، تو حساب کچھ یوں بنتا ہے:
​مجموعی قومی قرضہ: 99.6 ٹریلین (99,600,000,000,000) روپے
​فی کس قرضہ (Per Capita Debt): تقریباً 4,15,000 روپے (چار لاکھ پندرہ ہزار روپے)
​💡 سادہ لفظوں میں: پاکستان میں پیدا ہونے والا ہر نیا بچہ اور ہر شہری آج پیدائش کے وقت ہی چار لاکھ روپے سے زائد کا مقروض ہے۔
​📊 قرضے کا حجم کتنا بڑا ہے؟
​خاندانی بوجھ: اگر ایک اوسط پاکستانی گھرانے میں 6 افراد شامل ہیں، تو صرف ایک خاندان کے سر پر 24 لاکھ 90 ہزار روپے سے زائد کا قومی قرضہ عائد ہوتا ہے۔
​قرض کی سود کی ادائیگی: ملک کی مجموعی آمدن کا ایک بڑا حصہ صرف پرانے قرضوں کے سود (Debt Servicing) کی ادائیگی میں چلا جاتا ہے، جس کی وجہ سے صحت، تعلیم، اور بنیادی ڈھانچے (Infrastructure) پر خرچ کرنے کے لیے بجٹ نہ ہونے کے برابر بچتا ہے۔
​⚡ معاشی صورتحال پر تحریر: "قرضوں کے سائے میں جکڑا مستقبل"
​ایک عام شہری جب صبح اٹھتا ہے تو شاید اسے احساس نہ ہو، لیکن اس کے ہاتھ میں موجود چائے کا کپ، اس کی موٹر سائیکل میں ڈلنے والا پٹرول اور اس کے گھر کا بجلی کا بل—ان سب میں اس قرضے کی گونج شامل ہوتی ہے۔
​99.6 ٹریلین کا ہندسہ صرف ایک سکرین پر چمکتی ہوئی خبر نہیں، بلکہ ایک ایسی حقیقت ہے جو مہنگائی، ٹیکسوں کے بوجھ اور روپے کی گرتی ہوئی قدر کی شکل میں عام آدمی کا گھیراؤ کرتی ہے۔ جب تک ملک کی آمدن (تجارتی برآمدات اور ٹیکس نیٹ) کو بڑھایا نہیں جائے گا اور غیر ضروری اخراجات پر قابو نہیں پایا جائے گا، یہ بوجھ انفرادی اور اجتماعی سطح پر بڑھتا ہی رہے گا۔

Address

Dera Ghazi Khan
Dera Ghazi Khan

Telephone

+3228740979

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Arshad Buzdar Education posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Arshad Buzdar Education:

Shortcuts

Share

Category