Baloch Educational Academy

Baloch Educational Academy

Share

Jalal Murad Goth Sharafi

10/03/2024

*Announcement* :

*Use of Scientific Calculator in field of Science*

بلوچ ایجوکیشنل اکیڈیمی نے ایک سیشن ترتیب دیا جو Use of Scientific Calculator in field of Science
پر ہوگی جوکہ سائنس ، انجینئیر ، اور کامرس کے فیلڈ میں مفید ثابت ہونگے ۔
اس سیشن کو ھم شام 3 سے 5 بجے رکھیں گے اور تمام طلبہ و طالبات اپنے ساتھ سائنٹیفک کیلکولیٹر لےکر آئیں گے ۔
Topics :
1. Arithmetic opertaions
2. Some Functions of Calculator
3. Algebra Expressions
4. Scientific notations
5. Trigonometry
6. operation of exponents
7. operations of Roots
8. Operations of Algebra
9. BODMAS
10. Fractions

Instructor:
Abid Ali
Venue : Baloch Educational Academy Jalal Murad Village Sharafi.

06/12/2023

Time table for Semester Examination of Baloch Educational Academy

06/12/2023

*Announcement*

It is informed all students
That *Baloch Educational Academy* is going to conduct test of semester of all subjects from 7 December yesterday.

تمام طلبہ و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بلوچ ایجوکیشنل اکیڈیمی میں شش ماھی امتحان کل 7 دسمبر سے شروع ہونگے ۔

14/10/2023

ہمارے معاشرے میں ہمیں ایسے ہزاروں لوگ ملیں گے جو انفرادیت کا شکار ہیں یعنی بس خود کے لئے زندہ ہیں نہ اُنہیں اپنے معاشرے کی فکر ، نہ قوم کی ، اور نہ اپنے اردگرد کے باقی لوگوں کی ۔ کیا ہورہا ہے ، کیا ہوگا ، کیوں ہوگا ، کون کر رہا ہے انہیں ان سب چیزوں سے کوئی واسطہ نہیں ۔ ایسے لوگ حیوانوں کے مانند ہوتے ہیں جو بس سانس لیتے ہیں اور کھاتے ہیں یعنی بس زندہ ہیں ، تو ایسے لوگوں کہ ہونے یا نہ ہونے سے فرق نہیں پڑتا البتہ یہ فرق ضرور پڑتا ہے کہ وہ معاشرے میں ایک بُرا اثر ڈالتے ہیں اور دوسروں کو بھی انفرادی زندگی جینے کی ترغیب دیتے ہیں جس سے معاشرہ میں ان لوگوں کی وجہ سے ایک منفی اثر پڑتا ہے۔
جو کہ آگے جا کر معاشرے کے لئے بہت خطرناک ثابت ہوتا ہے۔

لیکن ان سب کے باوجود چند ایسے باضمیر لوگ بھی ہیں جن کی وجہ سے دنیا اب تک قائم ہے ورنہ یہ دنیا کب کا انسانوں کے رہنے کہ قابل نہ ہوتی ۔ یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو اپنی زاتی خواہشات کو ( جن میں پیسہ ، آرام دہ زندگی ، اور باقی آسائشیں ) ترک کر کے اپنا وقت اور صلاحیت دوسروں کے لئے خرچ کرتے ہیں تاکہ معاشرے میں ہونے والے برائیوں اور دوسری نقصان دہ چیزوں سے لوگوں کو دور رکھ سکیں ۔ ایسے لوگ معاشرہ اور قوم کے ہیروز ہوتے ہیں ۔

ایسے ہی شرافی گوٹھ کے ایک ہیرو اور اُستاد سر رحیم بلوچ ہے جن کی خدمات بےحساب ہیں سر رحیم جیسے عظیم ہستیوں کی زندگی پر لکھنا مجھ جیسا نہ چیز خود کو قابل نہیں سمجھتا کیوںکہ سر رحیم کو صرف وہ بیان کر سکتے ہیں جو خود بھی ان کے جیسے زندگی گُزارتے ہیں ۔ سر رحیم ایک اُستاد ہوتے ہوئے ہمیشہ ایک ترقی پسند اور تعلیم یافتہ معاشرہ دیکھنا چاہتے اور اِس مشن پر گامزن بھی ہے ۔

سر رحیم نے اپنے اسٹوڈنٹ لائف سے لیکر اب تک اپنی قوم اور معاشرے کےلئے اپنا وقت سرف کر رہے ہیں ۔ ٹیچر ہونے کے ناطے وہ شرافی گوٹھ اور بلوچستان سے آئے ہوئے طالبعلموں کو بغیر معاوضہ تعلیم دے رہے ہیں جو ہر کسی کے بس کی بات نہیں ۔ سر رحیم کی سب سے زیادہ خاص بات یہ ہے کہ وہ صرف کلاس روم تک محدود نہیں ہے بلکہ ہر وقت ایک سرپرست کی طرح اُس بچے کی تعلیم کی فکر کرتے نظر آتے ہیں۔ اور تو اور شخصیت ایسی کہ کوئی بھی انسان پہلی ملاقات میں دیوانہ ہوجائے ۔

سر رحیم نے کبھی این جی اوز کا سہارا نہیں لیا اور نہ ہی سوشل میڈیا پر کبھی شوو آف کرتے ہے۔ کبھی کبھی میں خود حیران ہوکر سوچتا ہوں کہ اس دور میں بھی ایسے سادہ لوگ ہیں کیونکہ آجکل سوشل میڈیا کے دور میں ہم درجنوں ایسے لوگ اور این جی اوز دیکھتے ہیں جو معمولی سی چیز کو بہت زیادہ شوو آف کرتے ہیں اور بڑھا چڑھا کر دکھاتے ہیں جو صرف خود کو چمکانا اور فیم چاہتے ہیں ۔ لیکن سر رحیم اتنا بڑا کام کر کے بھی کبھی فیم حاصل کرنے کی خواہش نہیں رکھتے وہ صرف اُس مشن کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں جس کے لئے انھوں نے شروعات کی تھی اور وہ مشن ہے پڑھا لکھا قوم و معاشرہ ۔

اس دور میں جہاں تعلیم ایک کاروبار بن چُکا ہے ہر جگہ نجی اسکولز ، کالج ، کوچنگ سینٹرز جو اعلیٰ تعلیم کے نام پر لاکھوں کا کاروبار کر رہے ہیں کیونکہ جو ذمہ داری حکومت کی ہے تو وہ اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں مکمل ناکام ہیں اس وجہ سے تعلیم غریبوں کے بس سے باہر ہوچُکا ہے ۔ سر رحیم بھی اگر چاہے تو اُن کاروباری اساتذہ کی طرح لاکھوں کما سکتے ہیں مگر سر رحیم اُن غریب بچوں کے لئے ایک آخری سہارہ بنے ہوئے ہیں۔

واقعی ہمارے معاشرے میں بہت ہی کم بلکہ نا ہونے کہ برابر ایسے لوگ ہیں جو بغیر کسی مطلب یا ذاتی فائدے کہ دوسروں کو فائدہ دیں ۔ سر رحیم شرافی گوٹھ کے اور اُن نوجوانوں کے لئے ایک فرشتہ کہ مانند ہے ۔

ہمیں اپنے اردگرد ایسے ہیروز کی قدر کرنی چاہیے اور ان سے فائدہ حاصل کرنا چاہیے کیونکہ جس طرح مفاد فرستی اور انفرادی سوچ دن بدن پھیلتا جارہا ہے آگے چل کر ہمیں ایسے فرشتے دستیاب نہیں ہوں گے ۔ لیکن سر رحیم اس چھوٹے سے تحریر کے محتاج نہیں بلکہ وہ اس سے زیادہ خراجِ تحسین کے مستحق ہیں.

اللہ پاک سر رحیم کو ہمیشہ سلامت رکھے ، صحت دے اور مزید اسی طرح کام کرنے کی ہمت دے۔

رضوان رمضان
Rahim Lal

Photos from Baloch Educational Academy's post 20/09/2023

رمس 15 ستمبر 2023 "بلوچ ایجوکیشنل اکیڈمی" پدءٙ چہ نودربرانی سرپدیءِ واستہ یک لیکچرءِ جم کنگ بوت ، اے لیکچر " سر Siraj Rahim " ءٙ داتگ کہ آ یک وھدءِ وت ھمم جلال مراد ، شراپی ءُ ملیرءِ دِگہ دمگ آں وانینتگ ءُ کراچی چہ ابید ھمم اُستادیں بازیں نودربر بلوچستانءٙ ھمم است ، سر سراج وتی تیوگیں ورنائی وتی راجءِ وانینگءٙ ھرچ کُتگ ءُ انگت ھمم پہ راجءِ ھاترا دو گام دیما اِنت .

لیکچر تھا سر سراجءٙ چکاناں اِلم بابتءٙ سرپدی دات ءُ گُشت کہ یک فردءِ کہ اِلم زانت گُڑا آ شر ءُ ھرابیءِ تپاوت کُت کنت بزاں کہ شعور یافتہ بیت ءُ یک پُر ازتیں زِندے گوازینت کنت ءُ وتی چاگردءِ شر کنگ ھاترا یک کنٹریبوٹءِ کُت کنت ءُ دِگہ بازیں اِلمءِ ارزشت گُشت اٙنت ۔

پدا سر سراجءٙ چُکانی یک کسانیں کیرئیر کاونسلنگءِ ھمم کُت ، جُتائیں فیلڈ آنی بابتءٙ سر سوج کُت ءُ اشانی ارزشت ھمم گُشت اٙنت.
گُڈ سرا سر سراجءٙ نودربرانی نیمگہ چہ جُستانی پٙسو دات ءُ ھلاس کُت

اکیڈمیءِ باسکاں سر سراجءِ منت گپت کہ مئے لوٹگءٙ چہ واجہ اتک ءُ وتی کیمتی وھد مارا دات۔

بلوچ ایجوکیشنل اکیڈمی

Photos from Baloch Educational Academy's post 10/02/2023

تعلیم سب کے لیے۔ بلوچ ایجوکیشن اکیڈمی اپنے طور پر، اپنے طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں آگے بڑھنے کی ترغیب دینے کی کوشش کرتی ہے۔ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے دعوت دینے پر جو شخص تشریف لاۓ وہ کراچی یونیورسٹی کے لٹریچر کے طالب علم کامریڈ میر بالاچ بلوچ تھے ۔میر بالاچ ایک طالب علم ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ایکٹیوسٹ بھی ہیں، طالب علم ہونے کے ناطے وہ ملیر میں YDI (یوتھ ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ) کا حصہ ہیں۔ انہوں نے (BEA)کے طلباء سے کافی پُرجوش اور خوبصورت طریقے سے اپنی بات کی شروعات کی جس سے تمام طُلباء اور اساتذہ کی مکمل توجہ اپنی طرف کھینچ لی اور کہا اگر آپ طالب علم ہیں تو آپ کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن انہوں نے ان مشکلات کا حل طلباء کو بتانے کی کوشش کی جس سے وہ حوصلہ مند ہو گئے .آپ سچے دل سے محنت کریں گے تو کامیابی آپ کی ہوگی۔ جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ تعلیم اندھیری رات میں ایک چراغ ہے 'یہ آگے بڑھنے اور آپ کی زندگی میں کامیابی حاصل کرنے میں مددگار ہوگی' یہ معاشرے کو بدلنے کا ایک ہتھیار ہے ۔ سر میر بالاچ ایک پڑھا لکھا معاشرہ چاہتے ہیں اس لیے وہ ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں جس معاشرے میں ہم رہ رہے ہیں اس میں positive تبدیلی آۓ سر نے مزید بہت سی باتیں کی جس سے طُلباء کو بہت کچھ سیکھنے کو مِلا۔ انہوں نے بلوچ ایجوکیشن اکیڈمی (BEA) کے طلباء کی طرف سے پوچھے گئے سوالات پر توجہ مرکوز کی اور اچھے اور بامعنی انداز میں جواب دیے ۔ انہوں نے طلباء سے کہا کہ کامیابی اور ناکامی دونوں زندگی کا حصہ ہیں، لوگ ناکام ہوئے لیکن انہوں نے دوبارہ کوشش کی اور اپنے خواب کو پورا کیا، آپ اپنی زندگی میں جو چاہیں حاصل کر سکتے ہیں لیکن آپ کو اپنی منزل چھوڑنی نہیں ہے، لازم ہے کہ آپ کسی کامیاب مقام پر پہنچیں گے۔طلباء اور اساتذہ نے دل کی گہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کیا اور ہم واقعی خوش ہے کہ سر بالاچ نے ہم سے ملاقات کی اور ہماری حوصلہ افزائی کی۔

Photos from Baloch Educational Academy's post 17/12/2022

بلوچ ایجوکیشنل اکیڈمی تعلیم کا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس میں تمام ٹیچرز اپنے طلباء کے مستقبل کو روشن کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں .وہ تعلیمی میدان میں اپنے طلباء کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنے اسٹوڈنس کو آگے بڑھنے کے لیے قائل کر رہے ہیں تاکہ وہ کسی بھی مشکل کا مقابلہ کر سکیں۔ .اس اَکیڈمی کے ٹیچرز ( اساتذہ ، 'اسکالر' ، ڈاکٹر اور ادب سے وابستہ افراد ) کو طلب کرتے ہیں تاکہ طلباء کو ان کے شعبے سے متعلق آگاہی ہوں تاکہ وہ اپنے مستقبل کے خواب کو حاصل کر سکیں۔
اِسی بنیاد پر کَل بلوچ ایجوکیشنل اکیڈمی میں کیرئیر کاؤنسلنگ کی کلاس کی گئ جس میں ڈاکٹر نعمان اختر اور ڈاکٹر سبینہ بلوچ جو کہ پیشے سے " آپٹومیٹرسٹ " ہیں انھوں نے آکر اپنے شعبے "آپٹومیٹری" اور میڈیکل کے دیگر شعبوں کے بارے میں لیکچر دیا۔ جس سے طلباء کو مختلف شعبوں کے بارے میں معلومات ملی جن میں ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، ٹیکنیشن، بی ایس این نرسنگ، ڈپلومہ، ڈی پی ٹی، ڈی فارمیسی وغیرہ شامل ہیں۔ دونوں ڈاکٹروں نے کراچی اور سندھ کے مختلف کالجوں اور مختلف یونیورسٹیوں میں اسکالر شپس اور داخلوں اور مختلف طبی شعبوں کے معیارات کے بارے میں رہنمائی کی۔ لیکچر میں، انہوں نے واضح کیا کہ اگر کوئی طالب علم ایم بی بی ایس کے لیے اہل نہیں ہوگا، تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ اپنی پڑھائی چھوڑ دے اور انھوں نے یہ بھی شامل کیا کہ ایم بی بی ایس کے علاوہ بھی میڈیکل میں اور بہت سے آپشنز موجود ہیں اس لیے میڈیکل کے طلبہ کے لیے ایم بی بی ایس کے علاوہ اور بھی مختلف مواقع ہیں۔ آخر میں طلباء نے سوالات کیے اور اپنی اُلجھنیں دور کی اور دونوں ڈاکٹروں نے سوالات کے جوابات دیئے۔

ہم ڈاکٹر نعمان اختر اور ڈاکٹر سبینہ بلوچ کے بہت ہی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے آکر ہمیں اپنا قیمتی وقت دیا اور اسٹوڈنس کی رہنمائی کی۔

16/09/2022

ADMISSIONS ARE OPEN 📢

10/09/2022

*بلوچ ایجوکیشنل اکیڈیمی*

*بہت بہت مبارک*

آج جماعت دہم کے نتائج کا اعلان ہوا ہے اور بلوچ ایجوکیشنل اکیڈیمی کے طلبہ اور طالبات نے اچھے نمبروں سے جماعت دہم پاس کر دئیے ہیں ۔
بلوچ ایجوکیشنل اکیڈیمی کے اساتذہ کو بہت خوشی ہوئے اور بچوں کے ساتھ نیک خواھشات کا اظہار کئے ۔
امید کرتے ہیں کہ اگے بھی اس طرح محنت کریں گے اور اچھا کارکردگی دکھاکر اچھے نمبروں سے اگے بڑھتے رہے گے ۔

Photos from Baloch Educational Academy's post 29/06/2022

🌹❤

28/06/2022

BALOCH EDUCATIONAL ACADEMY
Jalal Murad Village Sharafi Malir.

It is informed to all Students of Baloch Educational Academy that Baloch Educational Academy will be closed from 28 Jun 2022 to 17 July 2022 and Baloch Educational Academy will reopen from 18 July 2022 on Monday.
New year classes will start after holidays .

تمام طلبہ و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے
بلوچ ایجوکیشنل اکیڈیمی 28 جون سے 17 جولائی تک بند رہے گا اور کلاسس 18 جولائی 2022 باقاعدگی سے شروع ہونگے ۔
نئے سال کا آغاز بھی چھٹیوں کے بعد کیا جائے گا ۔

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Jalal Murad Village Sharafi Goth Malir
Karachi

Opening Hours

Monday 16:00 - 18:30
Tuesday 16:00 - 18:30
Wednesday 16:00 - 18:30
Thursday 16:00 - 18:30
Friday 16:00 - 18:30
Saturday 16:00 - 18:30