09/01/2025
*موبائل فون کے آداب*
♾️♾️🍃🌸🍃♾️♾️
(1) نماز شروع کرنے سے پہلے موبائل فون کی گھنٹی بند کرنا ضروری ہے اس کا خاص اہتمام کرنا چاہئے ۔
(2) اگر دوران نماز عمل قلیل سے یعنی ایک ہاتھ سے موبائل کو جیب سے نکالے بغیر گھنٹی بند کرنا ممکن ہو تو ایسا کیا جائے ورنہ مسلسل گھنٹی بجتے رہنے سے نماز تو ہوجائے گی
(3) رنگ ٹون میں گانے اور میوزک وغیرہ لگانا ناجائز ہے۔
(4) گانے سننا بہر حال حرام ہے خواہ موبائل میں بلا تصاویر ہی کیوں نہ ہو۔
(5) جوابی رنگ ٹون میں گانا فیڈ کرنا جائز نہیں۔
(6) گر رابطہ کرنے والا بلا ارادہ مجبورا گانا سن لے تو گنہگار نہیں ہوگا۔
فلم دیکھنا جائز نہیں حرام ہے ، خواہ موبائل ہی پر دیکھے۔
(7) بذریعہ موبائل کرکٹ میچ دیکھنا لغو اور عبث کام ہے جس سے احتراز لازم ہے
(8) موبائل کے ذریعہ گیم کہیلنا وقت کو ضائع کرنے کے مترادف ہے جس سے احتراز لازم ہے
(9) بذریعہ موبائل دینی بیانات اور نعتیہ حمدیہ نظمیں وغیرہ سننا اس شرط پرجائز ہے کہ تصاویر میوزک عورتوں کی آواز اور شرکیہ کلمات وغیرہ سے پاک ہوں۔
(10) موبائل اسکرین پر اللہ تعالی ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسمائے مبارکہ اور آیات وغیر ہ لکھنا جائز ہے۔
(11) موبائل میں قرآن وحدیث اور ادعیہ ماثورہ کو محفوظ کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
(12) بلا اجازت کسی کی گفتگو مو بائل میں ٹیپ کرنا جائز نہیں ۔
(13) موبائل کے ذریعہ اجنبی لوگوں سے دوستی کرنا اگر مرد مرد کی اور عورت عورت کی دوستی ہو تو وقت کی بربادی کا باعث ہے اور اگر عورت و مرد یا مرد و عورت کی دوستی ہوں تو حرام اور بدترین گناہ ہے۔
(14) موبائل میں فحش تصاویر، گانے اور موسیقی کی ڈاؤن لوڈنگ اور اسکی اجرت حرام ہے۔