22/08/2018
انکو ہو جائے وفاؤں کی خبر
یہ ضروری تو نہیں
یہ ضروری ہے مگر
اے دل تو وفا کرتا رہے
ان پے ہوجائے دعاؤں کا اثر
یہ ضروری تو نہیں
ہاں ضروری ہےکہ تو
ہر لمحہ دعا کرتا رہے
ہم تو سہ لینگے جفاؤں کو مگر
یہ ضروری تو نہیں
کہ ضروری ہو ک وہ
ہم پہ جفا کرتا رہے
رنگ لائیگا میرا خونِ جگر
یہ ضروری تو نہیں
ہاں یہ ممکن ہے کہ
اک حشر بپا کرتا رہے
ہے دغابازی ان کی خو مگر
یہ ضروری تو نہیں
ان کی نیت ہو کہ وہ
ہم سے دغا کرتا رہے
خدا کرے شب ظلمت کو سحر
یہ ضروری تو نہیں
یہ ضروری ہے کہ ہر رات
کوئی شمع جلا کرتا رہے